چاند نظر نہیں آیا ۔ رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

حیدرآباد /31 جنوری ( پریس نوٹ ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ ربیع الاخر 1435زیر نگرانی مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا ۔ شہر میں چاند نظر نہیں آیا ۔ رویت ہلال کمیٹی گلبرگہ شریف ، ورنگل ، محبوب نگر ، بسواکلیان ، ناندیڑ ، رائچور ، پالج ( گجرات ) ، دہلی ، اندور ، بھوپال ، پٹنہ ( پھلواری شریف ) ، لکھنو ( فرنگی محل ) سے مطلع صاف ہونے کے باوجود چاند نظر نہیں آنے کی اطلاعات ملیں ۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ بتاریخ یکم فروری 2014 ، 30 ربیع المنور 1435 ہوگی ۔ اس اجلاس میں مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری ، مولانا مفتی محمد عظیم الدین ، مولانا مفتی خلیل احمد ، مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ ، مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ ، مولانا سید اولیاء حسینی مرتضی شاہ قادری ، مولانا سید حامد محمد قادری افتخار پاشاہ اور قاضی فاروق عارفی نے شرکت کی ۔