چار آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے ، چیف سکریٹری کے احکامات

حیدرآباد۔/31جنوری، ( سیاست نیوز) حکومت نے 4آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے کئے ہیں۔ چیف سکریٹری ڈاکٹر پی کے موہنتی نے اس سلسلہ میں آج احکامات جاری کئے۔ ڈاکٹر اے اشوک کمشنر لیبر کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ایڈیشنل چیف الیکٹورل آفیسر و بہ اعتبار عہدہ سکریٹری جنرل اڈمنسٹریشن ( الیکشن) مقرر کیا گیا ہے۔ شریمتی اے سری دیواسینا اسپیشل گریڈ ڈپٹی کلکٹر کو ڈپٹی چیف الیکٹورل آفیسر و بہ اعتبار عہدہ ڈپٹی سکریٹری گورنمنٹ جنرل ایڈمنسٹریشن (الیکشن) مقرر کیا گیا۔ شریمتی پی اوشا کماری (آئی اے ایس ) کی خدمات محکمہ بلدی نظم و نسق شہری ترقی کے تفویض کی گئیں انہیں وی جی ٹی ایم اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے نائب صدرنشین کی حیثیت سے مقرر کیا گیا بجائے مسٹر ایم راما راؤ۔ مسٹر ایم راما راؤ ( آئی اے ایس) کو تبادلہ کے بعد مزید پوسٹنگ کیلئے حکومت کو رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔