شاستری پورم میں نعش برآمد

حیدرآباد یکم / جولائی ( سیاست نیوز ) مائیلاردیوپلی پولیس نے شاستری پورم علاقہ سے ایک شخص کی نعش برآمد کرلی ہے تاہم اس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس شخص کی عمر تقریباً 42 سال ہوسکتی ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ شاستری پورم کے علاقہ میں واقع ایک مکان سے نعش کو برآمد کیا ۔ پولیس کا خیال ہے کہ ایک ہفتہ قبل اس شخص کی م

ایڈیشنل اے ای محکمہ برقی رشوت کے الزام میں گرفتار

حیدرآباد ۔ یکم ۔ جولائی : ( پریس نوٹ ) : ڈائرکٹر جنرل محکمہ انسداد رشوت ستانی ، ٹی ایس ، حیدرآباد کے بموجب اے سی بی عہدیداروں نے یکم جولائی کو دوپہر 12 بجکر 50 منٹ پر سری وی اشوک کمار ، ایڈیشنل اسسٹنٹ انجینئر ، الیکٹرسٹی ڈپارٹمنٹ دفتر اے ای ( آپریشنس ) ( ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل ) ، ونستھلی پورم سب اسٹیشن ، ضلع رنگاریڈی کو اس وقت رنگے ہاتھوں گ

ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد یکم / جولائی ( سیاست نیوز ) فتح نگر کے علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 30 سالہ سرینواس جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ صنعت نگر میں رہتا تھا ۔ یہ شخص نیچر کیور اور فتح نگر کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کی کوشش میں ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ نامپلی ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

سیندھی کے درخت سے گرنے پر ایک شخص کی موت

حیدرآباد یکم / جولائی ( سیاست نیوز ) ابراہیم پٹنم کے علاقہ میں ایک شخص سیندھی کے درخت سے نیچے گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 60 سالہ بھکشا پتی جو پیشہ سے کسان تھا توکو گوڑہ ابراہیم پٹنم میں رہتا تھا وہ کل توکو گوڑہ علاقہ میں سیندھی کے درخت سے نیچے گرگیا تھا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا ۔ پولیس

حیات نگر میں طالبہ کی پھانسی کے ذریعہ خودکشی

حیدرآباد یکم / جولائی ( سیاست نیوز ) حیات نگر کے علاقہ میں ایک طالبہ نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ جو خرابی صحت سے پریشان تھی ۔ 15 سالہ رادھیکا جو گنڈی چیرو حیات نگر علاقہ کی ساکن سری سیلم کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی خرابی صحت سے کافی پریشان تھی جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے آج پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی بدنام زمانہ روڈی شیٹرس محسن بن محمود اور تقی علی کو جیل

حیدرآباد ۔ یکم جولائی (سیاست نیوز) حیدرآباد پولیس نے روڈی عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ساؤتھ زون پولیس نے دو بدنام زمانہ روڈی شیٹرس محسن بن محمود سلطان اور تقی علی عرف چھوٹو کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کرتے ہوئے اُنھیں جیل بھیج دیا۔ پولیس نے بتایا کہ محمود سلطان سال 2007 ء سے جرائم کی وارد

خواتین سے چھیڑ چھاڑ ، 71سالہ شخص کے بشمول 4گرفتار

حیدرآباد ۔ یکم جولائی (سیاست نیوز) خواتین سے چھیڑ چھاڑ میں ملوث 4 افراد بشمول 71 سالہ ضعیف شخص کو شی ٹیم نے گرفتار کرلیا۔ ایڈیشنل کمشنر آف پولیس کرائمس شریمتی سواتی لترا کے بموجب 71 سالہ محمد شفیق علی متوطن ضلع نظام آباد آرمور منڈل کوٹھی بس اسٹاپ پر بس کے انتظار کے بہانے بیٹھ کر وہاں موجود خواتین سے چھیڑ چھاڑ کررہا تھا۔ شی ٹیم پول

گانجہ کے کاروبار میں دو گرفتار

حیدرآباد ۔ یکم جولائی (سیاست نیوز) گانجہ کے کاروبار میں ملوث دو افراد کو ویسٹ زون ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ نلیش سنگھ ساکن منگل ہاٹ ضلع ورنگل سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ بی رویندر سے گانجہ خرید کر اُسے حیدرآباد منتقل کیا اور خواہشمند گاہکوں کو فروخت کرنے لگا۔ رویندر کا تعلق گانجہ کے اسمگلروں سے ہے اور

ریونت ریڈی کی رہائی کے دوران کشیدگی، تلگودیشم کارکنوں کی پولیس سے بحث و تکرار

حیدرآباد ۔ یکم جولائی (سیاست نیوز) نوٹ برائے ووٹ اسکام میں ملوث تلگودیشم رکن اسمبلی مسٹر اے ریونت ریڈی کی چرلا پلی جیل سے رہائی کے دوران اچانک کشیدگی پیدا ہوگئی۔ تلگودیشم پارٹی سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کا ہجوم جیل کے روبرو پہونچ کر ریونت ریڈی کے استقبال کے لئے نعرہ بازی کررہا تھا کہ کشائی گوڑہ پولیس نے یہ اعلان کیاکہ جیل کے اطرا

ایم ایس او کیخلاف کارروائی اظہار خیال کی آزادی پر کاری ضرب

حیدرآباد ۔ یکم جولائی (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد ریاست میں مختلف ایم ایس اوز کی جانب سے دو آندھرائی نیوز چیانلس Tv9 اور آندھرا جیوتی پر عائد کردہ پابندی کا تذکرہ بیورو آف ڈیموکریسی ہیومن رائٹس اینڈ لیبر کی 2014 ء کی رپورٹ میں موجود ہے اور ایم ایس او کی جانب سے کی گئی اِس کارروائی کو اظہار خیال کی آزادی پر کاری ضرب ت

مرکز کے محکمہ جات میں کلریکل کیڈر کے تقررات کے لیے مسابقتی امتحان

حیدرآباد ۔ یکم ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : مرکزی حکومت کے مختلف محکمہ جات میں کلرک ایل ڈی سی اور پوسٹل اسسٹنٹ ، سارٹنگ کی مخلوعہ جائیدادوں پر جن کی تعداد 6800 ہے ۔ تقررات کے لیے اسٹاف سلیکشن کمیشن کل ہند سطح کا مسابقتی امتحان منعقد کررہا ہے ۔ اس کے فارمس اعلامیہ کے اجرائی کے بعد آن لائن / آف لائن داخل کئے جارہے ہیں ۔ اس کے لیے انٹر میڈیٹ کس

چرلاپلی جیل میں قیدیوں کی زندگی کو خطرہ لاحق

حیدرآباد ۔ یکم جولائی (سیاست نیوز) چرلا پلی جیل قیدیوں کی زندگی کے لئے خطرہ بنی ہوئی ہے۔ بیورو آف ڈیموکریسی ہیومن رائٹس اینڈ لیبر (امریکہ) کی جانب سے جاری کردہ انسانی حقوق پر مشتمل رپورٹ میں اِس بات کا افشاء کیا گیا ہے۔ ہندوستان میں انسانی حقوق کے متعلق جاری کردہ تفصیلی رپورٹ میں چرلا پلی جیل کا خصوصی تذکرہ موجود ہے جس میں اِس بات

شادی میں ایک کھانا ایک میٹھا مہم پر یوم عہد کا خیر مقدم

حیدرآباد ۔ یکم ۔ جولائی : ( راست ) : 22 رمضان المبارک کو جمعہ کے دن مساجد میں مسلمانوں کو عہد دلانے شادی سادگی سے کا اعلان جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست و جناب محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان کی جانب سے کیا گیا یہ ایک مستحسن اقدام ہے شہر میں علماء کرام اور مفتیان عظام اس اعلان کا خیر مقدم شادی سادگی کے عنوان پر کررہے ہیں ۔ مفتی منظور

داغدار قائد کی جیل سے رہائی پر جلوس سماج کے لئے نقصاندہ

حیدرآباد۔ یکم جولائی (سیاست نیوز) کانگریس کے رکن قانون ساز کونسل محمد فاروق حسین نے داغدار قائد کی جیل سے ضمانت پر رہائی کے موقع پر جلوس کی شکل میں خیرمقدم کی روایت کو سماج کے لئے نقصاندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بدعنوانی کو فروغ حاصل ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ نوٹ برائے ووٹ معاملے میں تلگودیشم رکن اسمبلی ریونت ریڈی، ٹی آر ایس کے نامزد

قرآنی مہم کا 3 جولائی جمعہ سے جنوبی ہند میں آغاز

حیدرآباد ۔ یکم ۔ جولائی : ( پریس نوٹ ) : عالمی قرآنی روحانی مہم سلور جوبلی تقاریب کا جنوبی ہند میں جمعہ 3 جولائی سے آغاز اور جمعتہ الوداع 17 جولائی کو اختتام عمل میں آئے گا ۔ اس مقدس قرآنی مہم میں گذشتہ 24 سال کی طرح ماہ رمضان المبارک کے متبرک ایام میں عالم اسلام کی عظیم دینی درس گاہ جامعہ الزہر شریف قاہرہ مصر کے دو جید ممتاز قراء کرام الش

مصر میں داعش کے دہشت گرد حملے

قاہرہ ۔ یکم ؍ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے شورش زدہ شمالی صوبہ سینائی میں فوجی تلاشی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے عسکریت پسندوں کی طرف سے بیک وقت کئے گئے خودکش بمبار حملوں اور اندھادھند فائرنگ کے نتیجہ میں کم از کم 70 افراد ہلاک ہوگئے جن میں فوجیوں کی اکثریت ہے۔ ان حملوں کے بعد فوج نے جوابی حملے شروع کئے ، جس میں ایف 16 طیارے استعمال کئے

جواہر لال نہرو کے آباو اجداد مسلمان

نئی دہلی ۔ یکم ؍ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے وکی پیڈیا پر جواہر لال نہرو کے بارے میں تبصرہ کو انتہائی اوچھی، غیرجمہوری اور نچلی سطح کی حرکت قرار دیتے ہوئے مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا اور مرکزی حکومت کے آئی پی اڈریس کے ذریعہ وکی پیڈیا صفحات میں تبدیلی پر فوجداری مقدمہ بھی درج کرایا۔ اس میں بتایا گیا کہ جواہر لال نہرو کے آبا و اجد

پاکستان میں برقی بحران 2017 ء تک ختم ہوجائے گا

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے ملک کے عوام سے وعدہ کیا ہے کہ ایک دہے سے جاری توانائی کا بحران 2017 ء تک ختم ہوجائے گا اور انشاء اللہ توانائی کی قلت پر قابو پالیا جائے گا۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انھوں نے کہاکہ گزشتہ سال کی بہ نسبت جاریہ سال توانائی سربراہی کا موقف بہتر رہا اور کہاکہ آئندہ سالوں