دھونی ، کوہلی کے درمیان دراڑ کی اطلاع غلط : شاستری

نئی دہلی ، 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) ’’یہ بدترین قسم کی باتوں کا بہت بڑا بوجھ ہے جو میں برداشت کررہا ہوں،‘‘ انڈین کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر روی شاستری نے آج ان الفاظ کے ساتھ مہندر سنگھ دھونی اور ویراٹ کوہلی کے درمیان خلش کی اطلاعات کو مسترد کردیا۔ شاستری نے کہا کہ دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کا نہایت احترام کرتے ہیں اور انڈین ٹیم ’’ایک دیانتدا

ومبلڈن : شاراپوا ، سرینا، آزرنکا اور جوکویچ ابتدائی آزمائش میں کامیاب

لندن، 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) ومبلڈن ٹینس ٹورنمنٹ میں ٹاپ سیڈز نواک جوکویچ، سرینا ولیمز، روسی ساحرہ ماریا شاراپوا اور بیلاروسی اسٹار وکٹوریہ آزرنکا ابتدائی آزمائشوں میں سرخرو ہوگئے۔ 9 ویں سیڈ اسپین کی کارلا سواریز نیوارو اور تجربہ کار اطالوی کھلاڑی فلاویا پنیٹا ابتدائی راؤنڈ کی مہمان بن گئیں۔ سیزن کا تیسرا گرانڈ سلام ومبلڈن گزش

ہندوستان کو ملائشیا کیخلاف ڈیفنس بہتر بنانا ہوگا

انٹورپ (بلجیم) ، 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) اپنے گزشتہ میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں کراری شکست کے بعد ہندوستان چاہے گا کہ اپنی دفاع کی پریشانیوں پر فوری قابو پالیا جائے جب وہ ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنلس کے اپنے کوارٹرفائنل میچ میں ملائشیا کا کل یہاں سامنا کریں گے۔ انڈین ڈیفنڈرس جنھوں نے اپنے گزشتہ گروپ میچ میں ورلڈ چمپینس آسٹریلیا کو چھ گول ب

ٹسٹ کامیابی کے بعد ونڈے میں بھی موقع پر مرلی وجئے مسرور

نئی دہلی ، 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) زمبابوے والے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے کوشاں ہندوستانی اوپنر مرلی وجئے نے کہا کہ وہ 2008ء سے 32 ٹسٹ میچوں میں کچھ ٹھوس سعی پیش کرنے کے بعد او ڈی آئی اسکواڈ میں طلبی کی یقینی توقع کررہے تھے۔ زمبابوے کو تین او ڈی آئی اور دو T20 میچ کی سیریز کیلئے ٹور پر جانے والوں میں شامل وجئے دوسرے درجہ کے 15 رکنی انڈ

زمبابوے، ویسٹ انڈیز، پاکستان سیریز پر اعتراض

ڈھاکہ ، 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے زمبابوے میں میزبانوں کے ساتھ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی مجوزہ ٹرائی سیریز پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے، جو چمپینس ٹروفی کیلئے ایک مقام کو طئے کرنے کے سلسلے میں زیرغور ہے۔ اس سیریز میں دو دورہ کنندہ ٹیمیں اور میزبان آپس میں مسابقت کے ذریعے انگلینڈ میں 2017ء کے ایونٹ کیلئے آٹھوا

مصباح نے شعیب کی جگہ لے لی

لاہور، 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) مصباح الحق کو بارباڈوز ٹرائڈنٹس نے شعیب ملک کے متبادل کے طور پر شامل کیا ہے۔ وہ سری لنکا کے خلاف ٹسٹ سیریز کے بعد فارغ ہوں گے جبکہ شعیب کو پاکستانی سلیکٹرز نے سری لنکا میں ونڈے سیریز کیلئے طلب کر لیا ہے۔ شعیب 3 جولائی کو سینٹ لوشیا کے خلاف میچ کھیلنے کے بعد وطن واپس لوٹ آئیں گے۔

آئی پی ایل کا غیرقانونی رقمی لین دین کیس

نئی دہلی۔ 30 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے سنگاپور اور ماریشس سے قانونی اعانت طلب کی ہے تاکہ انڈین پریمیر لیگ ٹی ٹوئنٹی ٹورنمنٹ میں اور اس کے سابق کمشنر للت مودی و دیگر کی جانب سے مبینہ مالی بے قاعدگیوں کی اپنی تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے وسعت دی جاسکے ۔ عہدیداروں نے کہاکہ ایجنسی نے ایک عدالت سے دو اجازت نامے حاصل کرن

ہویٹ کا 17 سالہ ومبلڈن کریئر ختم

لندن ۔ 30 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کے اسٹار ٹینس کھلاڑی لیٹن ہویٹ کا 17 سالہ آل انگلینڈ کلب کرئیر آج یکایک اختتام پذیر ہوگیا جب کہ انھیں ابتدائی راؤنڈ میں ہی سال کے تیسرے گرانڈ سلام ٹورنمنٹ سے اخراج کی راہ دیکھنا پڑا ۔ اس دوران ٹینس کورٹ پر کوچ کے ساتھ مل کر دھوکہ دہی کے الزامات کے درمیان سربیائی اسٹار نواک جوکووچ کی پیشرفت جاری

یاسر شاہ 10بہترین ٹسٹ بولروں میں شامل

دبئی ، 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے خلاف جاری ٹسٹ سیریز میں اب تک دو ٹسٹ میچوں میں 15 وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ آئی سی سی کی درجہ بندی میں دس بہترین بولروں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ 2014ء میں اپنے ٹسٹ کریئر کا آغاز کرنے والے 29 سالہ یاسر نے ابھی تک صرف نو ٹسٹ میچ ہی کھیلے ہیں۔ تاہم انھوں نے ان میچوں م

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ڈے اینڈ نائٹ ٹسٹ میچ پر رضامند

ایڈیلیڈ، 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں رواں سال نومبر میں کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار مصنوعی روشنیوں میں ٹسٹ میچ کھیلیں گی۔ تین ٹسٹ میچوں کی سیریز کا آخری میچ 27 نومبر کو مصنوعی روشنیوں میں ایڈیلیڈ کے میدان میں کھیلا جائے گا اور اس میں گلابی گیند کا استعمال کیا جائے گا جبکہ کھلاڑی روایتی سفید رنگ کی شرٹس ہی

پہلے دن کے کھیل کے بعد ٹیم سنبھل نہ سکی : مصباح

کولمبو ، 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کولمبو ٹسٹ کے پہلے ہی دن 138 رنز پر آؤٹ ہو جانے کے بعد پاکستانی ٹیم سنبھل نہ سکی اور پورے میچ میں وہ دباؤ کا شکار رہی۔ کولمبو ٹسٹ میں پاکستانی ٹیم کی سات وکٹوں کی شکست کے بعد مصباح نے کہا کہ ایک مرحلے پر پاکستان کی دو وکٹیں 70 رنز پر گری تھیں لیکن دوسرے س

کوپا امریکا فٹبال: پیرو کو ہرا کر چلی فائنل میں داخل

سانتیاگو ، 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) وارگاس کے دلکش گول نے چلی کو کوپا امریکا فٹبال کے فائنل میں پہنچادیا۔ بیشتر وقت دس کھلاڑیوں سے کھیلنے والی ٹیم پیرو کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہاںایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میزبان چلی اور پیرو نے کھیلا۔ کھیل کے 20 ویں منٹ میں پیرو کے ڈیفینڈر نے فاؤل کیا۔ ریفری نے ریڈ کارڈ دکھا