خطرناک عسکریت پسند ابو جندال کی زندگی کو خطرہ لاحق: این آئی اے
نئی دہلی ۔ 8 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا حکومت کو یہ اندیشہ ہے کہ لشکر طیبہ کے سرکردہ عسکریت پسند ابو جندال کو جو کہ 26/11 ممبئی حملوں کا مبینہ سازشی ہے، جیل سے عدالت منتقلی کے دوران اس کا حریف گروپ قتل یا اغواء کرسکتا ہے۔ قومی تحقیقاتی ادارہ (این آئی اے) نے دہلی کی عدالت میں یہ اطلاع دی۔ ضلع جج امرناتھ کے اجلاس پر ایک درخواست پیش ک