بیوی سے جھگڑا ، شوہر کی خودکشی

حیدرآباد۔/11جون، ( سیاست نیوز) بیوی سے جھگڑا کرنے کے بعد ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ ونستھلی پورم پولیس حدود میں پیش آیا جہاں وینکٹ رمنا نامی شخص نے جس کی عمر تقریباً 35سال بتائی گئی ہے کل رات خودکشی کرلی۔ وینکٹ رمنا ونستھلی پورم علاقہ میں رہتا تھا۔ میاں بیوی اکثر معمولی بات پر جھگڑا کیا کرتے تھے کل رات بھی دونوں میاں بیوی میں جھ

مالی پریشانیوں پر دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد۔/11جون، ( سیاست نیوز) سائبر آباد پولیس کمشنریٹ کے حدود شاہ میر پیٹ اور معین آباد میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں مالی پریشانیوں اور قرض کے بوجھ سے تنگ آکر دو افراد نے خودکشی کرلی۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 30سالہ نرسمہا جو لیبر تھا لال گھڑی ملک پیٹ علاقہ کا ساکن تھا قرض کے بوجھ سے پریشان تھا اس نے آج صبح قرض کی عدم ادائیگی سے

ایڈیکمیٹ کے شخص کی اعظم آباد میں نعش دستیاب

حیدرآباد۔/11جون، ( سیاست نیوز) چکڑ پلی پولیس نے اعظم آباد علاقہ سے ایک شخص کی نعش برآمد کرلی ہے جو مشتبہ حالت میں دستیاب ہوئی۔ پولیس کے مطابق 35سالہ ونود کمار جو ایڈیکمیٹ علاقہ کا ساکن تھا اس کی نعش کو پولیس نے آج اعظم آباد کے علاقہ سے دستیاب کرلیا ۔

ٹرین کے آگے چھلانگ کے ذریعہ خودکشی

حیدرآباد۔/11جون، ( سیاست نیوز) حفیظ پیٹ اور چندا نگر کے درمیان ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر ایک شخص نے خودکشی کرلی جبکہ ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ یہ دو واقعات نامپلی ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق 19سالہ نوجوان جس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ ریلوے پولیس کے مطابق اس نوجوان نے حفیظ پیٹ

سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک

حیدرآباد۔/11جون، ( سیاست نیوز) حیدرآباد و سائبر آباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ گاندھی نگر پولیس کے مطابق 21سالہ پرساد راؤ ودیا نگر بھوئی گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا آج صبح ٹینک بنڈ کے قریب چہل قدمی کررہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ چلکل گوڑہ پولیس کے مطا

چندرا بابو نائیڈو پر عائد کردہ الزامات کی مذمت : تلنگانہ سی پی آئی کمیٹی

حیدرآباد ۔ 11 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ سی پی آئی کمیٹی نے چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو پر ’ نوٹ کے عوض ووٹ معاملہ میں ملوث پائے جانے کے عائد کردہ الزامات کی سخت مذمت کی اور چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر چندرا بابو نائیڈو سے ان پر عائد کردہ الزامات کی وضاحت کرتے ہوئے جواب دینے کا پر زور مطالبہ کیا ۔ آج یہاں اخبا

مختار عباس نقوی کو خارج اسلام قرار دیا جائے

حیدرآباد ۔ 11 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : بی جے پی حکومت کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے مسلم مذہبی قائدین پر مسلمانوں کو گمراہ کرنے کا جو الزام لگایا ہے اس پر جناب سید یوسف ہاشمی سکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے سخت مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلم پرسنل لا بورڈ ہندوستان کے مسلمانوں کا متحدہ پلیٹ فارم ہے ۔ اس نے سوریہ نمسک

دونوں شہروں کے آٹو ڈرائیورس کا کل احتجاجی اجلاس

حیدرآباد ۔ 11 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : دونوں شہروں کے آٹو ڈرائیورس کا ٹرافک پولیس ای چالان سسٹم کے خلاف احتجاجی اجلاس 13 جون دوپہر 2 بجے پریس کلب سوماجی گوڑہ میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ جس میں حکومت سے مطالبہ کیا جائے گا کہ ای چالان سسٹم کو صرف سگنل جمپ پر پابند کیا جائے اور دیگر ٹرافک قوانین خلاف ورزی پر اسپاٹ چالان کیا جائے اوراس اجلاس میں آ

منڈل پریشد اجلاس میں ایم پی ٹی سی ممبرس و سرپنچوں کو شرکت کی اپیل

شمس آباد ۔ 11 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد ایم پی ڈی او انچارج شیشاگری شرما نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ بروز جمعہ صبح 10 بجکر 30 منٹ پر منڈل پریشد میٹنگ منعقد کی گئی ہے جس کی صدارت منڈل صدر چکلہ ایلیا کریں گے ۔ تمام ایم پی ٹی سی ممبرس ، سرپنچ اور عہدیداروں سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔ اجلاس میں منڈل کے مسائل پر بحث ہوگی اور ترقیاتی کاموں کا

انتقال

حیدرآباد ۔ 11 ۔ جون : ( راست ) : سید نظام الدین عرف ماموں ولد جناب سید محی الدین ساکن مغل پورہ کا 9 جون کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز چہارشنبہ 10 جون بعد نماز فجر مسجد محمدیہ تالاب کٹہ میں ادا کی گئی اور تدفین میر کا دائرہ سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 12 جون بعد نماز عصر محمدیہ مسجد تالاب کٹہ میں مقرر ہے ۔ مزید معلومات کے لیے 939

ہند و پاک کے مابین لفظی تکرار

ہندوستان اورپاکستان کے مابین گذشتہ کچھ وقت سے کشیدگی میںاضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ دونوں ملکوں کے مختلف گوشوں کی جانب سے غیر ضروری بیان بازیوںکی وجہ سے پڑوسی ملکوں کے تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششوں کو مسلسل سبوتاج کیا جا رہا ہے ۔ یہ کوششیںپہلے ہی سے مشکل ہیں اور انہیں اور بھی مشکل بنایا جا رہا ہے ۔ ان کوششوں کے نتیجہ میں اگر تعلقات بحال

نیوکلیئر ہتھیار شب برأت میں آتشبازی کیلئے نہیں بنائے گئے : مشرف

اسلام آباد ۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق فوجی حکمراں پرویز مشرف نے آج ہندوستان پر پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نیوکلیئر ہتھیار ملک کے دفاع کیلئے تیار کئے گئے ہیں۔ تقریبات میں آتشبازی کے لئے نہیں۔ یاد رہیکہ مشرف نے پاکستان پر 1999ء سے 2008 تک حکومت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان منصوبہ بند طریقہ سے پاکستان

یمن پر فضائی حملوں میں 20 شہری ہلاک

صنعاء ۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں عینی شاہدین اور عہدیداروں نے کہاکہ سعودی زیرقیادت فضائی حملوں میں ملک کے شمالی شہر عدن کی قومی شاہراہ پر ایک بس دو ٹکڑے ہوگئی جس کی وجہ سے کم از کم 20 شہری ہلاک ہوگئے۔ ایک خانگی کار میں سفر کرنے والا خاندان بھی فضائی حملوں کا نشانہ بنا۔ اس کی پک اپ لاری میں آلو، ترکاریاں، پیاز وغیرہ لدے ہوئے تھے۔ گذ

امریکی صدر اوباما شیعہ مسلمان ، سابق عراقی رکن پارلیمنٹ کا دعویٰ

بغداد ۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی اور خلیجی میڈیا کے مطابق ایک سابق عراقی رکن پارلیمنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر براک اوباما شیعہ ہیں اس لئے اس کے ایران سے اچھے تعلقات ہیں، اوباما کا درمیانی نام ’حسین ‘ ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ شیعہ مسلمان ہیں۔ امریکی اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ نے اپنے مضمون میں لکھا کہ اوباما کے مسلمان ہونے ک

199 دن خلاء میں رہ کر کرسٹو فوریٹی نے سنیتاولیمس کا ریکارڈ توڑ دیا

عشق آباد ۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (ISS) میں 199 ایام گذارنے کے بعد ’’ایک پیڈیشن 43‘‘ کے عملہ کے تین ارکان جمعرات کے روز زمین پر واپس آجائیں گے۔ کمانڈر ٹیری ورٹس اور فلائیٹ انجینئرس اینٹن شکھا پلیروف اور سامنتا کرسٹو فوریٹی سوریو TMA-15.M خلائی جہاز پر سوار ہوکر ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق شام 7.13 بجے قازقستان میں لی

امریکہ کی رہائشی عمارت میں فائرنگ سے ۔9 افراد زخمی، ایک ہلاک

برج پورٹ (امریکہ) ۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک رہائشی عمارت واقع کنٹیکٹ میں ایک حملہ آور کی اندھادھند فائرنگ سے کم از کم 9 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک شخص برسرموقع ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔ حملہ کے وقت یہ شخص رہائشی علاقہ میں ایک دیوار کے پیچھے غسل کررہاتھا۔ پولیس کے بموجب پارکنگ کے مقام پر جو ٹرمبل گارڈن اپار

شام میں القاعدہ سے ملحق تنظیم کے حملہ میں 20 افراد ہلاک

بیروت ۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) شام کی دروز اقلیت سے تعلق رکھنے والے کم از کم 20 افراد ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوگئے جبکہ القاعدہ سے الحاق رکھنے والے النصرہ محاذ کے کارکنوں نے شمال مغربی شام میں ان پر حملہ کیا تھا۔ شامی رسدگاہ برائے انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا کہ یہ ہلاکتیں صوبہ عدلیب کے قصبہ قطب لازہ میں واقع ہوئیں۔ ان میں سے بیشتر علاقہ