مذہبی خبریں

محفل درس قرآن مجید و تفسیر
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جون : ( راست ) : مولانا ابو زاہد شاہ سید وحید اللہ حسینی القادری الملتانی جنرل سکریٹری مرکزی مجلس فیضان ملتانیہ بروز ہفتہ بعد نماز مغرب بمقام جامع مسجد ابراہیمی عقب کڈنی ہاسپٹل محلہ قادر باغ رنگ روڈ اور بروز اتوار بعد نماز مغرب بمقام جامع مسجد حبیبہ قلی قطب شاہ نگر کالونی سات گنبد روڈ ٹولی چوکی میں حضرت ابوالعارف شاہ سید شفیع اللہ حسینی القادری الملتانی سجادہ نشین درگاہ پیر قطب المشائخ حضرت شاہ سید پیر حسینی القادری الملتانی محقق امام پورہ شریف کی زیر نگرانی منعقد شدنی محفل درس قرآن مجید و تفسیر سے خطاب کریں گے ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی جوبلی ہلز کا مرکزی درس قرآن مجید بروز جمعہ مسجد بی صاحبہ ، پنجہ گٹہ میں بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔ محمد منصور احمد تذکیر بالقرآن پیش کرینگے ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی محلہ گلشن کالونی سات گنبد مسجد نور درس قرآن بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔ عبدالحمید جنید تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی محلہ بورہ بنڈہ میں درس قرآن بمکان سید اشتیاق احمد پلاٹ نمبر k/37 سائٹ نمبر 1 منعقد ہوگا ۔ درس قرآن بعد نماز عشاء مولانا رکن الدین ندوی تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔۔
٭٭ مسجد حسینی وجئے نگر کالونی ( روبرو آئی ٹی آئی گلڈ ) میں بروز جمعہ بعد نماز مغرب مولانا مفتی محمد تجمل حسین قاسمی امام و خطیب مسجد ہذا و استاذ حدیث دارالعلوم حیدرآباد قرآن مجید کا درس دیں گے ۔۔

قبل نماز جمعہ ڈاکٹر شرفی کے خطابات
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک بروز جمعہ ، قبل نماز جمعہ ٹھیک سوا بارہ بجے دن بمقام مسجد مالا کنٹہ ، معظم جاہی مارکٹ اور ٹھیک سوا بجے دن مسجد حسینی روڈ نمبر 3، بنجارہ ہلز میں عامتہ المسلمین سے شرف تخاطب حاصل کریں گے ۔۔

ڈاکٹر محمد سراج الرحمن کا خطاب
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جون : ( راست ) : جامع مسجد پائیگاہ بشیر باغ میں ڈاکٹر محمد سراج الرحمن فاروقی نقشبندی کا خطاب ’ رمضان المبارک ہماری ذمہ داری ‘ پر ہوگا ۔ بعد جمعہ مولانا غلام نبی شاہ نقشبندی کا لٹریچر دستیاب رہے گا ۔۔

جلسہ سیرت النبیؐ برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جون : ( راست ) : خواتین کا جلسہ سیرت النبیؐ 13 جون کو صبح 10 بجے ممتاز فنکشن ہال نزد ایڈن گارڈن واقع کنگ کوٹھی رام کوٹ میں مقرر ہے ۔ عالمہ محترمہ ثمینہ تحسین مخاطب کریں گی ۔۔

جامعہ ریاض البنات کا جلسہ تکمیل
حفظ قرآن و ختم بخاری شریف
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جون : ( راست ) : جامعہ ریاض البنات ملک پیٹ کا سالانہ جلسہ تکمیل حفظ قرآن و ختم بخاری شریف 13 جون ہفتہ کو 9-30 بجے دن ہائی ٹیک گارڈن فنکشن ہال واحد نگر ملک پیٹ میں مقرر ہے ۔ محترمہ رقیہ بیگم صدارت کریں گی ۔ محترمہ امتہ العزیز اسماء جلسہ کی کارروائی چلائیں گی ۔ محترمہ صالحاتی عابدہ کنوینر ہوں گی ۔ محترمہ رخسانہ زرین کی دعا ہوگی ۔۔

محفل نعت شہہ کونینؐ
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جون : ( راست ) : جناب سید شاہ محمود حسین قادری نقشبندی کی نگرانی محفل نعت شہہ کونینﷺ 12 جون عباسیہ سپلائنگ کمپنی ، موسیٰ باولی نزد اسٹیٹ بنک حیدرآباد میں مقرر ہے ۔۔

مکہ مدینہ ، عازمین حج و عمرہ
ویلفیر سوسائٹی کا سالانہ جلسہ
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جون : ( فیاکس ) : مکہ مدینہ عازمین حج و عمرہ ویلفیر سوسائٹی کا سالانہ جلسہ جمعہ 12 جون کو 5 بجے شام دفتر سوسائٹی ہمایوں نگر میں روبرو مسجد حسن میں زیر صدارت الحاج محمد اعجاز الزماں صدر سوسائٹی منعقد ہوگا ۔ مولانا مفتی محبوب شریف نظامی مہمان خصوصی اور جناب محمد تمیز الدین احمد مہمان اعزازی ہوں گے ۔ جناب تنویر شاہ نظامت کریں گے ۔۔

مسجد محمدیہ اپل میں جلسہ استقبال
رمضان اور ہماری ذمہ داریاں
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جون : ( راست ) : حافظ سید عمر شفیع کے بموجب جمعیتہ علماء حلقہ اسمبلی اپل کے زیر اہتمام مسجد محمدیہ اپل روبرو باورچی ہوٹل بروز جمعہ بعد نماز مغرب جلسہ استقبال رمضان اور ہماری ذمہ داریاں مقرر ہے ۔ صدارت مفتی محمد عبدالمغنی مظاہری صدر جمعیتہ علماء گریٹر حیدرآباد کریں گے ۔ دیگر اکابر مہمان علماء کرام میں مولانا سید اکبر مفتاحی اور مولانا حافظ پیر شبیر اور مولانا احمد عبید الرحمن کے خطابات ہوں گے ۔۔

جلسہ استقبال رمضان المبارک و
دستار بندی حفاظ کرام
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جون : ( راست ) : جناب خلیل الرحمن معتمد مدرسہ ہذا کے بموجب سالانہ جلسہ مدرسہ دینیہ اقبال العلوم پی اینڈ ٹی کالونی متصل سن سٹی 14 جون اتوار کو 11 بجے صبح مسجد یسین مدرسہ دینیہ اقبال العلوم پی اینڈ ٹی کالونی سن سٹی حمایت ساگر روڈ ضلع رنگاریڈی ، زیر صدارت مولانا اعجاز محی الدین وسیم مقرر ہے ۔ مفتی مولانا محمد تجمل حسین قاسمی ، حافظ محمد صابر پاشاہ قادری ، جناب منظور احمد ، مولانا عبدالقادر قاسمی خطاب کریں گے ۔ مدرسہ ہذا کے طلبہ کا تعلیمی مظاہرہ ہوگا ۔ اس موقع پر 5 حفاظ کرام کی دستار بندی کی جائے گی ۔۔

قرآنی مہم سلور جوبلی قرات مقابلہ
انتظامات کو قطعیت
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : عالمی قرآنی و روحانی مہم سلور جوبلی کے موقع پر یکشنبہ 14 جون 10 بجے دن جامع مسجد شجاعیہ ، چارمینار میں منعقد ہونے والے مقابلہ قرات کے انتظامات کو کل رات جلوہ گاہ شجاعیہ میں مولانا پیر سید شبیر نقشبندی افتخاری محرک قرآنی مہم کی زیر نگرانی اور مولانا پیر سید شاہ عبید اللہ قادری کی زیر صدارت منعقدہ مشاورتی اجلاس میں قطعیت دی گئی اور طئے پایا کہ حصہ لینے والے 12 تا 18 سال اور 19 تا 25 سال عمر کے قراء اپنے نام 9 تا 10 بجے دن رجسٹرڈ مقابلہ گاہ پر کروا سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ قبل از قبل فارم بھی حاصل کرنے کے لیے مولانا سید احمد پاشاہ فون 9052069897 چارمینار اور مولانا قاری متین علی شاہ 9966924786 قلعہ گولکنڈہ سے ربط کرسکتے ہیں ۔۔

جلسہ استقبال رمضان
برائے خواتین و طالبات
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جون : ( راست ) : تنظیم بنت حرم کے زیر اہتمام 13 جون کو صبح 10 تا 4 بجے اردو مسکن خلوت روڈ زیر نگرانی محترمہ صبیحہ صدیقی صدر تنظیم بنت حرم و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ جلسہ استقبال رمضان برائے خواتین مقرر ہے ۔ مہمان خصوصی اصفیہ ، متین ، حامدی بیگم ، ڈاکٹر حمیرا جلیلی ، جلسہ کا آغاز محترمہ نعیم النساء فاروقی کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ محترمہ میمونہ حمد باری تعالیٰ و محترمہ فضل النساء نعت سرور کونین ﷺ پیش کریں گے ۔ محترمہ سیدہ عقیلہ خاموشی نائب صدر تنظیم بنت حرم و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ، محترمہ رحمت النساء فاروقی صدر معلمہ مدرسہ بنات الحرم ، محترمہ عزیزہ محبوب معتمد عمومی تنظیم بنت حرم ، محترمہ زینت زبیری رکن عاملہ تنظیم بنت حرم ، محترمہ سیدہ زینت سلطانہ ، محترمہ یاسمین سلطانہ ، محترمہ سیدہ میمونہ ، محترمہ شاکرہ کوثر خواتین و طالبات کو مخاطب کریں گی ۔ نظامت کے فرائض محترمہ اسریٰ منظور انجام دیں گی ۔۔

قبل نماز جمعہ خطاب
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جون : ( راست ) : بعنوان ’ استقبال ماہ رمضان المبارک ‘ 24 شعبان المعظم قبل نماز جمعہ و خطبہ جامع مسجد مالن بی صاحبہ اہل سنت و جماعت یاقوت پورہ اور جامع مسجد شاہی شیخہ حصہ اہل سنت و جماعت پھول باغ حافظ بابا نگر میں مولانا غلام احمد قریشی مجددی خطاب کریں گے ۔۔

جلسہ عظمت امام اعظم ابوحنیفہؓ
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جون : ( راست ) : کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام جلسہ عظمت امام اعظم ابوحنیفہؓ 12 جون کو بعد نماز عشاء مسجد لعل علی خاں چیلہ پورہ زیر صدارت مولانا سید شجاعت علی سراج قادری صدر کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت منعقد ہوگا ۔ مولانا سید عبدالواسع نقشبندی ، مولانا ارشاد عالم ، مولانا سید حامد الحسن کلیمی علی پاشاہ قادری ، جناب نوید بیابانی ، جناب محمد بن علی چشتی خطاب کریں گے ۔۔