روسی نیوکلیئر اسلحہ ذخیرہ میں اضافہ ،ناٹو کا ردعمل

ماسکو ۔ 16 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) صدر روس ولادیمیر پوٹن نے آج کہا کہ روس اپنے نیوکلیئر ہتھیاروں کے ذخیرہ میں 40 بین البراعظمی میزائیل کا جاریہ سال اضافہ کرے گا۔ اندیشہ ہے کہ اس اقدام سے مغربی ممالک مزید اعصاب زدہ ہوجائیں گے۔ کریمنل کے مرد آہن کے اس اعلامیہ پر برہم ردعمل ظاہر کرتے ہوئے امریکہ نے کہا کہ وہ بھی مشرقی یوروپ میں اپنی فوج کی ت

نواز شریف کا مودی کو ٹیلیفون، مذاکرات کیلئے امن پر زور

اسلام آباد ۔ 16 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے کہا کہ ہندوستان اورپاکستان کو اپنے اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے امن کے لئے جدوجہد کرنی چاہئے تاکہ دونوں ممالک کے عوام ’’اپنے قائدین کو اچھے الفاظ سے یاد کریں‘‘۔ وزیراعظم مودی سے ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کو جنگیں اور اخ

کم ترقی یافتہ ممالک کے اندیشوں کا ازالہ ضروری:پربھو

نئی دہلی ۔ 16 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر سریش پربھو نے آج G-20 ممالک پر زور دیا کہ کم ترقی یافتہ ممالک کے اندیشوں کا ازالہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں غریبوں کو مواقع کے فقدان کی وجہ سے سخت مصائب کا سامنا ہے ۔ G-20 تیاری اجلاس منعقدہ ترکی نے سریش پربھو ، وزیراعظم نریندر مودی کی نمائندگی کرتے ہوئے شریک ہیں، ان کا بیان ٹوئیٹر

فوج اور ماؤسٹوں میں تصادم ، کثیر مقدار میں ہتھیار ضبط

میدی نگر / لٹیہار (جھارکھنڈ) ۔ 16 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) فوج اور ماؤسٹوں کے درمیان نکسلائٹس زیر اثر علاقہ پالاماؤ اور لٹیہار اضلاع کے سرحد سے متصل علاقہ میں زبردست تصادم ہوا۔ بعد ازاں ماؤسٹوں کے قبضہ سے کثیر مقدار میں ڈیٹونیٹرس اور کارآمد کارتوس ضبط کئے گئے۔ پالاماؤ کے ایس پی میور پٹیل نے کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے

صدر ایران کو چیلنج ، نیوکلیئر آخری مہلت مقدس تاریخ نہیں

تہران ۔ 16 ۔ جون سیاست ڈاٹ کام) صدر ایران حسن روحانی کے اختیارات کو آج ایک تازہ چیلنج درپیش ہوا، جب 60 ارکان پارلیمنٹ نے سرزنش کے کاغذات پیش کرتے ہوئے وزیر تعلیم کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس تحریک میں علی اصغر پانی پر فرائض کی انجام دہی کیلئے نااہل قرار دیا گیا۔ 24 جون کو قرارداد پر رائے دہی مقرر ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارہ ارنا کے بموج

سشما سوراج نے نیک نیتی سے للت مودی کی مدد کی: جیٹلی

نئی دہلی ۔ 16 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ سشما سوراج کی سابق آئی پی ایل کمشنر داغدار للت مودی کو برطانیہ سفر کرنے کے دستاویزات حاصل کرنے میں مدد دینے کے سلسلہ میں پیدا ہونے والے تنازعہ میں آج ایک نیا موڑ لے لیا جبکہ چیف منسٹر راجستھان وسندھرا راجے کی ایک دستاویز منظر عام پر آئی جس میں انہوں نے مبینہ طور پر نقل مقام کے منصوبہ کی تائ

مودی گیٹ :سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کا مطالبہ

نئی دہلی 16 جون ((سیاست ڈاٹ کام ) مودی گیٹ پر کانگریس نے اپنا موقف مزید سخت کرتے ہوئے آج مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کے زیر نگرانی ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے ذریعہ اس اسکینڈل کی تحقیقات کی جائیں ۔ کانگریس کے ترجمان آنند شرما نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’(آئی پی ایل کے سابق سربراہ کے ساتھ ) حکومت کی قیادت ساز باز ہوئ

امریکی حملہ میں القاعدہ لیڈر کی ہلاکت کی تصدیق

صنعاء ۔ 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) القاعدہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جزیرہ العرب میں ان کی شاخ کے سربراہ ناصر الوحیشی یمن میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ان کی ہلاکت کا اعلان جزیرہ العرب کی القاعدہ شاخ (اے کیو اے پی) نے ایک آن لائن ویڈیو کے ذریعے کیا ہے۔اس ویڈیو پیغام میں تنظیم نے دو دوسرے رہنماؤں کی ہلاکت بھی تصدیق کی

تین برطانوی بہنیں اپنے بچوں کے ساتھ شام روانہ

لندن ۔ 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) تین پاکستانی نژاد برطانوی بہنوں جن کے بارے میں یہ کہا جارہا ہیکہ انہوں نے اپنے 9 بچوں کے ساتھ شام کا سفر کرتے ہوئے خطرناک دولت اسلامیہ گروپ میں شمولیت اختیار کی اور یہ واقعہ اس وقت کا ہے جب وہ سعودی عرب سے عمرہ کے بعد واپس ہورہی تھیں۔ 30 سالہ خدیجہ، 34 سالہ صغریٰ اور 33 سالہ زہرہ داؤد کے بارے میں یہ کہا جارہا ہی

سشما کے استعفیٰ کا مطالبہ، کانگریس کا احتجاج

نئی دہلی ، 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) اپنا جارحانہ انداز برقرار رکھتے ہوئے کانگریس ورکرز نے آج وزیر امور خارجہ سشما سوراج کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج جاری رکھا۔ سشما اسکام سے داغدار آئی پی ایل کمشنر للت مودی کی برطانیہ میں سفری دستاویزات کے حصول میں مدد کرنے کے الزام میں پھنسی ہیں۔ نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا کے متعدد ورکر

پونیا کو اولمپکس میں چھٹے مقام کی سند ملے گی

نئی دہلی ۔16 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) لندن اولمپکس 2012 ء میں شرکت کرنے والی کرشنا پونیا کو اولمپکس میں شرکت اور چھٹے مقام کے حصول کی سند حاصل ہوگی جیسا کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کو اس ضمن میں ایک مکتوب روانہ کردیا گیا ہے ۔ پونیا جنھوں نے 2010 ء کامن ویلتھ گیمس میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا لیکن اولمپکس میں انھیں ساتواں مقام حاصل ہوا تھا ۔ دریں ا

نوٹ برائے ووٹ اسکام ‘ چندرا بابو نائیڈو کو نوٹس جاری کرنے کی تیاریاں عملا مکمل

حیدرآباد 16 جون (سیاست نیوز) نوٹ برائے ووٹ معاملہ میں صدر تلگودیشم و چیف منسٹر اے پی چندرا بابو نائیڈو کو تلنگانہ اے سی بی کی جانب سے نوٹس جاری کئے جانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور اس سے قبل تلنگانہ اے سی بی نے اہم پیشرفت کرتے ہوئے آج رات تلگودیشم رکن اسمبلی مسٹر سنڈرا وینکٹ ویریا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تحقیقاتی عہدیدار کے روبر