پامیرا میں شامی حکومت کا بدنام زمانہ قید خانہ منہدم
بیروت۔ 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ کے جہادی گروپ نے شامی شہر پامیرا میں بدنام زمانہ قید خانہ کو منہدم کردیا۔ نگران کار گروپ نے کہا کہ یہ برسوں سے شام کا خوفناک قید خانہ کی حیثیت سے مشہور تھا۔ یہ قید خانہ دولت اسلامیہ کی جانب سے قید خانہ کے اندر دھماکوں کے ذریعہ تباہ کردیا گیا۔ 10 دن قبل جہادیوں نے سرکاری افواج سے شہر پامیرا چھین