قطر میں ہندوستانی خاندان کا مکان آتشزدگی میں تباہ

دبئی۔ 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) قطر میں مقیم ایک ہندوستانی خاندان خوش قسمت تھا کیونکہ وہ مبینہ طور پر ایک غیرقانونی طور پر حصوں میں تقسیم مکان میں مقیم تھا جو آج آتشزدگی کی وجہ سے تباہ ہوگیا۔ ان کی تمام املاک جل کر خاکستر ہوگئیں لیکن وہ اس وقت مکان میں موجود نہیں تھے، اس لئے بال بال بچ گئے۔ مبینہ طور پر یہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہونے والی آتشزدگی تھی۔ عہدیداروں کے بموجب غیرقانونی طور پر مکان کو حصوں میں تقسیم کرنے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ایسے مکانوں میں قیام کرنے والے اپنی جانوں کو خطرہ میں ڈالتے ہیں۔