انتقال

حیدرآباد ۔27 جون (راست) جناب ابوالحسن خان ابن جناب مجیب حسن خان مرحوم سینئر ڈرافٹسمن (وظیفہ یاب) جیالوجیکل سروے آف انڈیا کا بعمر 83 سال 26 جون جمعہ کو انتقال ہوگیا اور تدفین بعد نماز جمعہ احاطہ درگاہ حضرت سید احمد بادپا ؒ میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت (قادریہ مسجد فرسٹ لانسرز میں بعد نماز عصر 28 جون اتوار کو مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون

کردوں نے داعش کو کوبانی سے نکال باہر کیا

بیروت ۔27 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) کرد جنگجوؤں نے ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے جہادیوں کو کوبانی شہر سے پسپا کر دیا ہے۔ یہ جہادی جمعرات کے روز اس شہر میں داخل ہو گئے تھے۔ شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق ہفتے کے روز کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس کے جنگجوؤں نے کوبانی شہر کا کنٹرول مکمل طور پر واپس لے لیا

چیک اِن بیاگیج کیلئے کوئی چارجس نہیں ، حکومت کا بیان

نئی دہلی، 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے فضائی مسافروں پر بوجھ ڈالنے سے گریز کرتے ہوئے آج کہاکہ فی الحال چیک اِن بیاگیج کیلئے کوئی چارجس نہیں لئے جائیں گے اس ضمن میں چارج لینے کی اجازت کیلئے درخواست کو مسترد کردیا۔ ایرلائنس نے ایوئیشن ریگولیٹری ڈائرکٹر جنرل آف سیول ایوئیشن سے رجوع ہوکر منظوری کی درخواست کی تھی، لیکن مملکتی وزیر ش

وسندھرا نیتی آیوگ اجلاس کے بعد راجستھان واپس ، وزیراعظم سے ملاقات نہیں کی

نئی دہلی؍ جئے پور،27 جون (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر راجستھان وسندھرا راجے نے جو للت مودی تنازع میں بُری طرح پھنسی ہیں، آج یہاں نیتی آیوگ اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے قومی دارالحکومت میں وزیراعظم نریندر مودی یا صدر بی جے پی امیت شاہ سے ملاقات نہیں کی ۔ قیاس ہے کہ پارٹی کے اعلیٰ قائدین ان سے ملاقات کرنے سے گریزاں ہیں۔ آج صبح 9.30 بجے نئی د

مودی حکومت کی 13 ماہ کی کارکردگی پر سشما کا بنکاک میں اظہار ستائش

بنکاک ، 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیر امور خارجہ سشما سوراج نے آج وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کی دیسی اور بیرونی محاذوں پر 13 ماہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’’تبدیلی‘‘ آچکی ہے اور اب ’’دنیا سنتی ہے جب ہندوستان کچھ بولے‘‘۔ یہاں تھائی لینڈ کے دارالحکومت میں جہاں وہ سہ روزہ دورہ پر پہنچیں تاکہ 16 ویں ورلڈ سنسکرت کانفرنس میں شرک

وزیراعظم مودی مستعفی ہوجائیں ، کانگریس کا ردعمل

نئی دہلی ، 27 جون(سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے کہا کہ انہیں فوری استعفیٰ دینا چاہئے کیونکہ وہ ایک وزیراعلیٰ کے بشمول چار خاتون وزراء کے استعفے حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں ۔ ملک کا وزیراعظم جب بے بس ہوجاتا ہے تو وہ اقتدار کا اہل نہیں ہوتا ۔ بی جے پی کی چار خاتون وزراء نے مبینہ طور پر بدعنوانیوں کا ارتکاب کیا ہے

تیونس میں 80 مساجد کو بند کردینے کا حکم

تیونس ۔27 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) تیونس کے سیاحتی مقام پر کئے گئے قتل عام واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کی اکثریت برطانوی شہریوں کی ہے ۔ وزیراعظم حبیب الصید نے آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہلوکین میں اکثریت برطانوی شہریوں کی ہے اس کے بعد دوسرے مقام پر جرمنی ، پھر بلجیم اور دیگر ممالک کے شہریوں کی ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ مہلوکی

بنگلہ دیش میں سیلاب ، تودے گرنے سے 14 ہلاک

ڈھاکہ ۔27 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی علاقوں میں اچانک موسلا دھار بارش اور سیلاب جیسی صورتحال کے علاوہ تودے گرنے کی وجہ سے تقریباً 14 افراد ہلاک اور 35 سے زائد زخمی ہوگئے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کے باعث موسلا دھار بارش کا سلسلہ گزشتہ دو دن سے جاری ہے اور ندیوں میں پانی کی سطح کافی بڑھ گئ