آپریشن بلو اسٹار کے 31 سال

امرتسر ، 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) سنہری گردوارہ میں آج یہاں جھڑپ ہوگئی جب نوجوانوں کے گروپ نے موافق خالصتان نعرے لگائے، جس کی ایس جی پی سی والنٹیرز نے مخالفت کی، نتیجتاً پانچ اشخاص زخمی ہوئے۔ پولیس نے کہا کہ ایس جی پی سی کی ٹاسک فورس نے 22 سکھ نوجوانوں کے گروپ پر لاٹھی چارج کیا جو آپریشن بلو اسٹار کے 31 سال پر نعرے بازی کررہے تھے۔

مودی کے دورہ کی بنگلہ میڈیا میں زبردست تشہیر

ڈھاکہ 6 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیشی میڈیا نے وزیراعظم نریندر مودی کے اولین دورہ بنگلہ دیش کو تاریخی قرار دیا ہے اور اسے امیدوں سے پر دورہ قرار دیا ہے ۔ بنگلہ دیش کے معروف اخبارات نے مودی کے اس دو روزہ دورہ کی زبردست تشہیر کی ہے ۔ روزناموں اور ٹی وی چینلوں پر مودی کے دورہ پر خاص توجہ دی جا رہی ہے جس کا آج آغاز ہوا ۔ اخبارات اور چینل

ممبئی کی بلند عمارت میں مہیب آتشزدگی ، 7 افراد ہلاک

ممبئی ،6 جون (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم سات افراد ہلاک اور 18 دیگر زخمی ہوگئے جب نیم مضافاتی علاقہ پوائی کی 22 منزلہ عمارت میں آج شام زبردست آگ بھڑک اٹھی، پولیس نے یہ بات کہی۔ آگ شام میں لگ بھگ 5.30 بجے چاندی والی علاقہ کی لیک لوسیم بلڈنگ کے 14 ویں فلور سے شروع ہوئی اور اوپر کے دو فلورس تک پھیل گئی۔ اے سی پی پردیپ سوناوانے نے نیوز ایجنسی پی ٹی آ

پاکستان میں ملالہ کے حملہ آوروں کی رہائی

واشنگٹن، 6 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان میں ملالہ یوسف زئی پر حملہ کرنے والے 10 افراد کو جیل سے رہا کردئے جانے کی اطلاع پر امریکی کانگریس کے ایک بااثر رکن نے کہا کہ اس رہائی سے پاکستانی لڑکیوں کو یہ پیام ملتا ہے کہ ان کی حکومت ان کا تحفظ نہیں کرے گی ۔ ایوان کی امور خارجہ سے متعلق کمیٹی کے صدر نشین ایڈ رائیس نے کہا کہ انہیں ان اطلاعات پر ص

چین میں شدید بارش ، 31 ہلاک

بیجنگ، 6 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) چین میں جنوب مغربی گھانزو صوبہ میں شدید بارش کے نتیجہ میں 31 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ یہ اموات گزشتہ ایک ماہ کے دوران ہوئی ہیں۔ صوبائی حکام کے بموجب غیر موسمی بارش کے نتیجہ میں یہاں کچھ مقامات پر سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی اور 83,000 افراد بے گھر ہوگئے ۔ زائد از ایک ہزار مکانات متاثر ہوئے ہیں ۔

حسنی مبارک کے خلاف فیصلہ موخر

قاہرہ ، 6 جون ( سیاست ڈاٹ کام) مصر کے معزول صدر حسنی مبارک کے خلاف ایک مقدمہ میں ان کی طرف سے دائر کردہ اپیلوں پر عدالتی فیصلہ 4 جولائی تک موخر کردیا گیا ۔ یہ مقدمہ 2011 ء کے دوران ان کی 30 سالہ حکمرانی کے خاتمہ کا سبب بننے والی انقلابی تحریک ’ بہار عرب ‘ کے دوران موبائیل اور انٹرنیٹ سرویس رابطہ منقطع کرنے سے متعلق ہے ۔

حسنی مبارک کے خلاف فیصلہ موخر

قاہرہ ، 6 جون ( سیاست ڈاٹ کام) مصر کے معزول صدر حسنی مبارک کے خلاف ایک مقدمہ میں ان کی طرف سے دائر کردہ اپیلوں پر عدالتی فیصلہ 4 جولائی تک موخر کردیا گیا ۔ یہ مقدمہ 2011 ء کے دوران ان کی 30 سالہ حکمرانی کے خاتمہ کا سبب بننے والی انقلابی تحریک ’ بہار عرب ‘ کے دوران موبائیل اور انٹرنیٹ سرویس رابطہ منقطع کرنے سے متعلق ہے ۔

مودی کی سرگرم سفارتی مساعی پر امریکہ کی ستائش

واشنگٹن ۔6 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے ایک اعلیٰ سفارتکار کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی گزشتہ ایک سال کے دوران اپنی سرگرم سفارتی کوشوں کے ذریعہ یہ پیغام دے رہے ہیںکہ آنے والے برسوں میں ہندوستان ، عالمی سطح پر کلیدی رول ادا کریگا ۔امریکی سفیر برائے ہند رچرڈ راہول ورما نے کہا کہ ’’ہندوستان خارجہ پالیسی پر پیشرفت کررہا ہے ۔ وزیراع

سعودی عرب نے یمنی باغیوں کا اسکڈ میزائل مار گرایا

ریاض ۔6 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے آج دعویٰ کیا کہ اُس نے اپنے ایک شہر پر یمن کے شیعہ باغیوں کی طرف سے داغے گئے اسکڈ میزائیل کو مار گرایا ہے ۔ اس شہر میں ایک بڑا فضائی اڈہ بھی واقع ہے جس کو نشانہ بناتے ہوئے یمنی حوثیوں نے اسکڈ میزائیل حملہ کیا تھا ۔ سعودی شہر پر یمنی باغیوں کا یہ حملہ گزشتہ کئی ماہ سے جاری لڑائی میں مزید شدت کا شاخ

چین میں غرقاب کشتی کو نکال لیا گیا ، مہلوکین کی تعداد 400

جیان لی 6 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) چین میں ایک کشتی غرقاب ہونے کے واقعہ میں اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 400 کے قریب پہونچ گئی ہے جبکہ بچاؤ اور امدادی کاموں میں مشغول ٹیموں کو سینکڑوں نعشیں دستیاب ہوئی ہیں۔ کہا گیا ہے کہ بچاؤ کاموں میں مصروف افراد نے غرش کشتی کو نکالنے میں کافی جدوجہد کے بعد کامیابی حاصل کی تھی ۔ عہدیداروں نے کہا کہ یہ صوب

پاکستان میں امریکی ڈرون حملے میں 9 عسکریت پسند ہلاک

اسلام آباد 6 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے شمالی وزیرستان صوبہ میں امریکہ کے ایک ڈرون حملہ میں کم از کم 9 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ایک بے پائلٹ سی آئی اے ڈرون نے شاول علاقہ میں باغیوں کے ایک ٹھکانہ کو نشانہ بنایا تھا جس میں یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں فائرنگ ‘ 4 پولیس اہلکار ہلاک

ملائیشیا میں زلزلہ ، 13 ہلاکتیں

کنداسالگ ۔ 6 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ملائیشیا کے کوہ کنا بالو میں ایک طاقتور زلزلہ کے نتیجہ میں کم سے کم 13 افراد ہلاک اور دیگر آٹھ لاپتہ ہوگئے ۔ ایک سرکاری عہدیدار نے کہا کہ جنوب مشرقی ایشیا کی بلند ترین چوٹی پر زندہ بچ جانے والے افراد کی تلاش جاری ہے ۔

نیپال میں ایک گاؤں سے
53 ڈھانچے برآمد

گلگت ۔ بلتستان میں فوج متعین

اسلام آباد ۔ 6 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پاکستان نے گلگت اور بلتستان میں انتخابات پر ہندوستان کے اعتراضات کے باوجود اس علاقہ میں قانون ساز اسمبلی انتخابات کیلئے پیر کو رائے دہی کے پیش نظر امن و سلامتی برقرار رکھنے کے مقصد سے آج فوج تعینات کردیا ہے ۔ فوجی ترجمان میجر جنرل عاصم باجوا نے کہا کہ ’’ انتخابات کے دوران امن و سلامتی کی برقرا

وزیراعظم مودی کی بنگلہ دیش میں شاندار تواضع، ممتا بھی شریک

ڈھاکہ ، 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کی آج مختلف سبزیوں سے بنائی گئی لذت دار غذاؤں سے یہاں سرکاری دعوت میں زبردست تواضع کی گئی، جس کی میزبانی بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ نے کی۔ اس بنکوئٹ میں چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی بھی شریک ہوئیں۔ انھوں نے حسینہ کی درخواست کے پیش نظر اس دعوت میں شرکت کیلئے ڈھاکہ سے کولکاتا کو

ہند۔ بنگلہ دیش سرحدی مسئلہ حل ۔ 2 بلین ڈالر تک قرض کیلئے مودی کا اعلان

ڈھاکہ ، 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور بنگلہ دیش نے آج اپنے روابط میں نیا باب شروع کیا جبکہ انھوں نے 41 سال پرانے سرحدی تنازعہ کی یکسوئی کرلی اور دیگر شعبوں میں مزید اقدامات کا وعدہ کیا اور ان سب کے درمیان وزیراعظم نریندر مودی نے اس پڑوسی ملک کیلئے 2 بلین امریکی ڈالر کی نئے حد قرض کا اعلان کردیا۔ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی باز

مغربی بنگال کی ترقی کیلئے کانگریس کو اقتدار میں لایا جائے

رشہرا (مغربی بنگال) 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) یہ الزام عائد کرتے ہوئے کہ لیفٹ فرنٹ اور ترنمول کانگریس مغربی بنگال کے عوام کی توقعات پورا کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج کہاکہ صرف کانگریس ہی ریاست کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے ضلع ہگلی میں جوٹ مل ورکرس کو مخاطب کرتے ہوئے انھوں نے ریاست میں سی پی ای

احتجاجی سکھ برادری کے مطالبات سے حکومت کا اتفاق

جموں 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) شہر جموں کے کشیدہ مقامات پر آج فوج کو طلب کرلیا گیا جبکہ ریاستی حکومت کی جانب سے احتجاجی سکھ برادری کے بیشتر مطالبات بشمول مجسٹریل تحقیقات اور ضلع پولیس سربراہ کے تبادلہ سے اتفاق کے بعد پولیس کے ساتھ تصادم میں ہلاک نوجوان کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔ جموں کے مختلف علاقوں میران صاحب، ستواری، ڈیلگیانہ، ا

جیزان اور نجران پر حوثیوں کے حملے ، چار سعودی ہلاک

ریاض ۔6 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) یمن کے سابق صدر علی عبداﷲ صالح کے وفادار فورسیس نے سعودی عرب کے کئی سرحدی مقامات کو حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں سعودی عرب کے زیرقیادت عرب اتحادی افواج اور یمن کے باغی فورسیس کے درمیان باقاعدہ جنگ چھڑگئی جس میں کم سے کم چار سعودی اور درجنوں یمنی ہلاک ہوگئے ۔ سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارہ نے عر

تعلیمی شعبہ میں مسلمانوں کی دلچسپی کے ثمر آور نتائج

حیدرآباد ۔ 6 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ایمسیٹ میں رینک لانے کے بعد داخلے کے لیے بے چین طلبہ اور سرپرستوں کو رہنمائی کے لیے اور کونسلنگ کے طریقہ کار بتانے کے لیے سیاست کونسلنگ پروگرام نہایت مفید اور معاون ثابت ہوتا ہے ۔ مسلمان تعلیمی شعبہ میں دلچسپی بڑھا رہے ہیں جس کے ثمر آور نتائج برآمد ہوتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار جناب زاہد علی خاں ایڈی