ٹی 20 انڈر ۔ 14 کرکٹ ٹورنمنٹ عبداللہ کی عمدہ بولنگ

حیدرآباد ، 27 مئی (راست ) اسپورٹس پروموٹرس کے زیراہتمام ٹی ٹوئنٹی انڈر 14 کرکٹ ٹورنمنٹ میں گلیڈیٹرس الیون کو ایس سی ایف ٹائیگرس نے ہرایا ۔ نیدھی کرکٹ گراؤنڈ پر آج منعقدہ میچ میں گلیڈیٹرس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 126 آل آؤٹ اسکور کئے۔ عبداﷲ نے 4 اوورس میں 28 رنز کے عوض 4 وکٹیں لئے ۔ بعد ازاں ایس سی ایف ٹیم نے 14.4 اوورس میں 127/6 پر کام

برازیل لیگ کا ہندوستانی فٹبالر سے 21 منٹ میں چھٹکارہ

نئی دہلی ۔ 27 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) رومیو فرنانڈیز جو 22 سالہ مڈفیلڈر ہیں ، برازیل میں پیشہ ورانہ حیثیت سے کھیلنے والے اولین ہندوستانی فٹبالر بن گئے ۔ انھیں باوقار برازیلین لیگ میں کھیلنے کیلئے منتخب کیا گیا لیکن میدان پر محض 21 منٹ گذارنے کے بعد اُن کے کلب نے اُنھیں ریلیز کردیا ، یہ بات خود اُن کے منیجر نے آج کہی۔ رومیو کو اس سال کے اوا

آئی پی ایل 2015 کے بدترین XI ، یوراج کپتان

نئی دہلی ۔ 27 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈین پریمیر لیگ ( آئی پی ایل ) کا آٹھواں سیزن آخرکار اختتام پذیر ہوا جس نے کئی سنسنی خیز مظاہرے پیش کئے اور اتنے ہی مایوس کن موڑ بھی سامنے آئے ۔ عام طورپر کسی ایونٹ کے بعد بہترین XI کا انتخاب کیا جاتا ہے لیکن اس بار آئی پی ایل 2015 کیلئے ایک ہندوستانی کالم نگار نے بدترین XI منتخب کرکے اُس کا کپتان دہلی ڈیر

ٹریور بیلِس انگلینڈ کے پہلے آسٹریلیائی کوچ

لندن، 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے ٹریور بیلِس کو انگلینڈ کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے جو انگلش ٹیم کی کوچنگ کرنے والے پہلے آسٹریلیائی ہیں۔ سابق کوچ 52 سالہ پیٹر موریس کو ورلڈ کپ میں انگلش ٹیم کی بدترین کارکردگی اور پہلے راؤنڈ سے اخراج کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹسٹ سیریز 1-1 سے ڈرا ہوجانے کے بعد عہدے سے برطرف کردیا تھا۔ بعدازا

شوہر اور بیوی ایک دوسرے کیلئے لازم وملزوم

شادی کے بعد کا پہلا سال وہ وقت ہوتا ہے جب ہر چیز خوبصورت لگتی ہے ۔ ان کی خواہش یہی ہوتی ہے کہ پوری زندگی ایسے ہی گذرے ۔ دوسرے سال میں داخل ہوتے ہوئے جب شوہر بیوی ایک دوسرے کی پسند ناپسند سے واقف ہوچکے ہوتے ہیں تو خوابوں کی دنیا سے الگ دوسری زندگی سامنے آتی ہے جس میں دونوں کے خیال آپس میں ٹکراتے ہیں ۔یہیں سے ہلکی پھلکی جھڑپ شروع ہوتی ہے

مسالے دار راجما

اجزاء:راجما (پاؤ کیلو)، دہی (آدھا کپ) ، پیاز باریک کٹی ہوئی (2 عدد) ، ادرک کٹا ہوا ، ہری مرچ (2 عدد)، دھنیا پاؤڈر (آدھا چمچ) ، ہلدی پاؤڈر (آدھا چمچ) ، مرچ پاؤڈر (آدھا چمچ)، گرم مسالہ پاؤڈر (آدھا چمچ)، ملائی (ایک چمچ)، تیل (آدھی پیالی) ، نمک (حسب ضرورت) ، ہرا دھنیا (حسب منشاء) ، سوڈا (چٹکی بھر) ۔

سبزیوں سے جلد کی رونق بڑھائیں

گرمیوں کے موسم میں سبزیوں کے زیادہ استعمال سے جلد کو صحت مند اور بارونق رکھا جاسکتا ہے ۔ اس مقصد کیلئے اپنی خوراک سے مرغن اور پروٹین سے بھرپور غذاؤں میں کمی لاتے ہوئے سبزیوں کو شامل کریں ۔

اچھی عادت

اچھی عادت دوستو ، اپناؤ اب
کام اچھے کرکے تم دکھلاؤ اب
اچھی عادت سے رہو گے ، سرخرو
پاؤ گے عزت جہاں میں، چار سو
اچھی عادت گر کرو گے اختیار
تم زمانے میں رہو گے باوقار
بچے بوڑھے سب کریں گے قدر تب
پیار کے موتی کریں گے نذر تب
کام لو ہر دم ، حسن گفتار سے
لوگ بھی باتیں کریں گے پیار سے
ہے تم پر بڑوں کا احترام

انمول موتی

٭ آدمی کی قابلیت اس کی زبان کے نیچے پوشیدہ ہے ۔
٭ خدا کے نزدیک سب سے پیاری بات والدین کی اطاعت ہے ۔
٭ دشمن اس دوست سے بہتر ہوتا ہے جو اسے اس کی خامیوں سے آگاہ کرے ۔
٭ آدمی اس وقت تک انسان نہیں بن سکتا جب تک کہ وہ تعلیم یافتہ نہ ہو۔
٭ نو کیلے کانٹوں میں اکثر گلاب ہوتے ہیں ۔

اناروں کا باغ

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ شیر زمان اپنے وزیروں ار مصاحبوں کے ہمراہ شکار کیلئے جنگل گیا ۔ سب لوگ شکار کیلئے ادھر ادھر گھوڑے دوڑاتے رہے حتی کہ دوپہر ہوگئی ۔ اسی دوران سب ایک دوسرے سے الگ ہوگئے ۔

لطائف

٭ استاد ( شاگرد سے ) ’’ بتاؤ تمہارا گھر دور ہے یا سورج ؟ ‘‘ شاگرد : ’’ صاحب ! میرا گھر ‘‘ استاد ( حیرانی سے ) وہ کیسے ؟ ‘‘ شاگرد ’’ صاحب ! یہاں سے سورج تو نظر آتا ہے مگر میرا گھر نہیں ۔‘‘

Central Govt Jobs Exam مرکزی حکومت کی ملازمتیں

مرکزی حکومت کے مختلف محکمہ جات میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے ہر سال اسٹاف سلکشن کمیشن قومی سطح کا امتحان منعقد کرتیہے یہ امتحان جو گریجویٹ امیدواروں کیلئے ہوتا ہے ۔ CGLE Combined Graduate Level Exam-2015 ہے جو دو مرحلوں میں ہوتا ہے جس کو Tier – I اور Tier – II کہا جاتاہے انتحاب دو مرحلوں میںکامیابی اور مظاہرہ پر ہوگا ۔ SSC اسٹاف سلکشن کمیشن نے CGLE-2015 ک

نظام آباد میں خواتین کے تحفظ کیلئے اقدامات

نظام آباد:27؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر رونالڈ روس نے بتایا کہ سرکاری دفاتر اور خانگی اداروں میں کام کرنے والی خاتون ملازمین کے ہراساں نہ کرنے اور ان کے تحفظ کیلئے ضلع کے تمام سرکاری دفاتر، خاتون کمیٹیوں کا قیام عمل میں لا یاجارہا۔ ضلع کلکٹر رونالڈ روس نے اے ایس پی پردیب ریڈی، آئی سی ڈی ایس کے پی ڈی کے ہمراہ پرگتی بھون میں نر

’’ زبان ، جنت یا جہنم میں لے جاسکتی ہے ‘‘

نظام آباد:27؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جمعیت اہلحدیث نظام آباد کی زیر نگرانی ایک روزہ دینی و تربیتی اجتماع جامع مسجد سلفیہ اہلحدیث نظام آباد میںمنعقد ہوا۔ اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن سے کیا گیا ۔ عبید اللہ فیضی کا خطاب شروع ہوا ۔ انہوں نے جماعت کی اہمیت و افادیت پر زور دیا۔ بعدازاں عبدالخالق عمری نے خطاب کرتے ہوئے زبان کی حفاظت سے

رائچور میں دینی درسگاہ کی عمارت تعمیر کرنے رکن پارلیمنٹ کا اعلان

رائچور /27 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مشہور رائچور کے محلہ شاستری نگر میں موجود حبیبیہ مسجد سے متصل مسجد ہی کی جگہ پر ایک دینی درسگاہ کی عمارت کی تعمیر کیلئے سابق رکن اسمبلی جناب سید یسین کی سفارش کو قبول کرتے ہوئے رکن پارلیمان بی وی نائیک نے مسجد کی مصلیان کے سامنے تعمیر کا اعلان کردیا ۔

ونپرتی میں کانگریس کارکنوں کا بند کامیاب

ونپرتی /27 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈاکٹر جی چناریڈی رکن اسمبلی ونپرتی پر قلعہ گھن پور منڈل مستگقر پر ٹی آر ایس کارکنوں کی جانب سے کانگریس پارٹی نے ونپرتی بند کا اعلان کیا ۔ جو کامیاب رہا ۔ کانگریس قائدین سید اختر ، محمد انیس ، محمد قمر میاں ، محمد محسن بھائی صدر مسجد محمدیہ و دیگر کانگریس کارکنوں نے آر ٹی سی بس ڈپو کے سامنے بیٹھ کر دھر

ضامن روزگار مزدوروں کو وقت پر کام دینے کا مشورہ

یلاریڈی /27 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مواصعات میں قومی ضامن روزگار اسکیم کے مزدوروں کو وقت پر کام فراہم کرنے کا اسکیم APD مسٹر لال سنگھ نے مشورہ دیا ۔ انہوں نے منڈل لنگم پیٹ کے منڈل پریشد آفس پر دو روزہ منعقدہ عوامی دربار میں حصہ لیا ۔ انہوں نے ذمہ داران کو ہدایت دی کہ مزدوروں کو ہ میشہ دستیاب ہیں ۔ جاب کارڈ دلانے اور کام فراہم کرنے میں ب

ورنگل میں عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام

ورنگل /27 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرور محی الدین غازی صدر حج سوسائٹی ضلع ورنگل و محمد حسین پشاہ کی اطلاع کے بموجب ریاستی حج کمیٹی کے ذریعہ 2015 میں روانہ ہونے والے ورنگل ضلع کے عازمین کے کرسٹل گارڈن فنکشن ہال ایل بی نگر ورنگل میں 31 مئی بروز اتوار بوقت صبح 10.30 بجے تربیتی پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔ اس پروگرام میں مہمانان خصوصی شکور بیگ ا

یوم تاسیس کے موقع پر مشاعرہ قوالی پروگرام کا مطالبہ

کریم نگر /27 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یوم تاسیس تلنگانہ کے جشن کے موقع پر کریم نگر میں منعقد کئے جانے والے کل ہندمشاعرہ و قوالی کے پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے وزیر فینانس و سیول سپلائیز ایٹالہ راجندر ، رکن پارلیمان حلقہ کریم نگر بی ونود کمار رکن اسمبلی کریم نگر گنگولا کملاکر اور ضلع کلکٹر نیتو کماری پرساد شرکت کریںگے ۔ اپنے ا

نریندر مودی کی آبائی ریاست میں کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ

احمدآباد۔/26مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) نریندر مودی حکومت کی ایک سالہ حکمرانی کے خلاف آج یہاں صدر بی جے پی امیت شاہ اور حکمران جماعت کے پارٹی آفس کے روبرو احتجاجی مظاہرہ کرنے پر پولیس نے کانگریس کے تقریباً 200کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ سینئر کانگریس لیڈر نے بتایا کہ آج یہ احتجاج مختلف محاذوں پر نریندر مودی حکومت کی ناکامیوں کو بے نقاب کر