انمول موتی

٭ آدمی کی قابلیت اس کی زبان کے نیچے پوشیدہ ہے ۔
٭ خدا کے نزدیک سب سے پیاری بات والدین کی اطاعت ہے ۔
٭ دشمن اس دوست سے بہتر ہوتا ہے جو اسے اس کی خامیوں سے آگاہ کرے ۔
٭ آدمی اس وقت تک انسان نہیں بن سکتا جب تک کہ وہ تعلیم یافتہ نہ ہو۔
٭ نو کیلے کانٹوں میں اکثر گلاب ہوتے ہیں ۔
٭ پتھر کے ایک ایک ٹکڑے کی خوبصورت مجسمے کیلئے جو حیثیت ہے وہی حیثیت انسانی روح کیلئے تعلیم کی ہے ۔
٭ انسان کی فطرت اس کے چھوٹے چھوٹے کاموں سے معلوم ہوتی ہے ۔
٭ علم ایسا بادل ہے جس سے ہمیشہ رحمت برستی ہے
٭ غریب وہ ہے جس کا کوئی دوست نہیں
٭ ایسا دوست جو تمہاری صرف اچھی حالت میں دوست ہو اور آڑے وقت میں کام نہ آئے ۔ اس سے بچنا چاہئے ۔ وہ سب سے بڑا دشمن ہے ۔