لطائف

٭ استاد ( شاگرد سے ) ’’ بتاؤ تمہارا گھر دور ہے یا سورج ؟ ‘‘ شاگرد : ’’ صاحب ! میرا گھر ‘‘ استاد ( حیرانی سے ) وہ کیسے ؟ ‘‘ شاگرد ’’ صاحب ! یہاں سے سورج تو نظر آتا ہے مگر میرا گھر نہیں ۔‘‘
٭ بحری جہاز کے سفر میں ایک مسافر بہت گھبرا رہا تھا اور مسلسل پریشان تھا۔ آخر کار کپتان نے اسے تسلی دیتے ہوئے کہا: ’’ سر ! بے شک ہم گہرے سمندر کے وسط میں ہیں لیکن زمین ہم سے صرف دو میل کے فاصلے پر ہے۔‘‘ مسافر نے بے یقینی سے پوچھا : ’’ صرف دو میل کے فاصلے پر… ؟ ‘‘ کپتان : ’’ جی ہاں ! صرف دو میل نیچے سمندر کی تہہ ہے۔‘‘
٭ پہلا دوست ( دوسرے سے ) ’’ یار ! آج میری سالگرہ ہے، اس لئے میں نہانا چاہتا ہوں۔‘‘ دوسرا دوست : ’’ تم کیا ہر سالگرہ پر نہاتے ہو؟ ابھی پچھلے سال تو نہائے تھے ؟ ‘‘ پہلا دوست : ’’ بھئی کیا کروں‘ صاف ستھرا رہنے کی عادت جو پڑ گئی ہے۔‘‘