Central Govt Jobs Exam مرکزی حکومت کی ملازمتیں

مرکزی حکومت کے مختلف محکمہ جات میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے ہر سال اسٹاف سلکشن کمیشن قومی سطح کا امتحان منعقد کرتیہے یہ امتحان جو گریجویٹ امیدواروں کیلئے ہوتا ہے ۔ CGLE Combined Graduate Level Exam-2015 ہے جو دو مرحلوں میں ہوتا ہے جس کو Tier – I اور Tier – II کہا جاتاہے انتحاب دو مرحلوں میںکامیابی اور مظاہرہ پر ہوگا ۔ SSC اسٹاف سلکشن کمیشن نے CGLE-2015 کے Tier – I کے اعلامیہ 2 مئی کو جاری کیا تھا اس کیلئے فارم کے ادخال کی آخری تاریخ یکم جون ہے ۔
ڈگری کامیاب / پروفیشنل گریجویٹ اہل
گریجویٹ لیول امتحان میں شرکت کیلئے کسی بھی مضمون کے عام ڈگری ہولڈرس یا پروفیشنل گریجویٹ بی ای / بی ٹیک / بی فارمیسی امیدوار یا ایسے گریجویٹ جو کسی بھی نے UG مسلمہ یونیورسٹی سے ڈگری لیول امتحان کامیاب ہو اہل ہیں اس میں مختلف پوسٹ کیلئے تعلیمی قابلیت ہو تو اہل ہے تاہم عمر کی حد زیادہ سے زیادہ 27 سال ہے ۔ یعنی امیدوار 27 سال سے کم ہونا چاہئے اور کم از کم عمر 18 سال ہونی چاہئے ۔ بعض محکمہ جات میں حد عمر 30 سال ، 31 سال تک بھی ہے ۔ امیدوار فارم کے ادخال سے قبل تمام ہدایات ، شرائط کو بغور پڑھ لیں ۔

امتحان میں شرکت کیلئے 100 روپئے فیس
اسٹاف سلکشن کمیشن نے اس مسابقتی امتحان میں شرکت کیلئے 100 سو روپئے فیس رکھی ہے جو پوسٹ آفس میں سنٹرل رکروٹمنٹ فیس اسٹامپ کے شکل میں ادا کرنا ہوگا ۔ کسی اور طریقہ سے فیس داخل نہیں کرسکتے ۔ امیدوار فارم کی خانہ پُری کے وقت دیئے گئے مقام پر فیس اسٹامپ چسپاں کر کے پوسٹ آفس کا اسٹامپ لگوائیں ۔

حیدرآباد / تلنگانہ کے امیدواروں کیلئے پتے
اسٹاف سلکشن کمیشن کا یہ گریجویٹ لیول امتحان ملک بھر میں ہوتا ہے اور اس کیلئے علاقائی دفاتر / ریجنل ڈائرکٹرس ہے ۔ حیدرآباد امتحانی مرکز ہے اور اس کا سنٹر کوڈ 8002 ہے ۔ امیدوار امتحانی مرکز کوڈ میں یہ نمبر درج کردیں اور فارم ٹاملناڈو کے ریجنل پوسٹ کے پتے پر ارسال کریں جو یکم جون تک پہنچ جائیں ۔
Regional Director
Staff Seleation Commission
Sampath Bldg . College Road,
Chennai-600 006

CGLE – 2015 – Tier – I
کمبیٹیڈ گریجویٹ لیول امتحان
اسٹاف سلکشن کمیشن کے کمبائیڈ گریجویٹ لیول امتحان کے Tier کی تاریخ 9 اگسٹ 2015 مقرر کی گئی اور اس کے علاوہ اگر امیدوار زیادہ ہوجائے تو یہ امتحان مزید 16 اگسٹ کو رکھا جائے گا ۔ اور اس امتحان میں کامیابی کے بعد ہی امیدواروں کو Tier – II کیلئے انتخاب کیا جائے گا ۔ نمونہ پرچہ اور سابقہ امتحان پرچے کو ذیل کے ویب سائیٹ www.ssc.nic.in پر ملاحظہ کریں ۔
CBT کمپیوٹر پر مبنی امتحان اور آن لائن امتحان ، اقلیتی امیدواروں کیلئے کوچنگ پروگرام
آج کل مختلف امتحانات جو آبجیکٹیوٹائپ نوعیت کے ہیں MCQ ان کو دو طرح سے منعقد کیا جارہا ہے ۔ PBT – Paper Based Test جس میں سوال پر ہوگا اور پن یا پنسل سے حل کرنا ہوگا ۔ اس کے علاوہ بغیر پن ، پنسل کے کمپیوٹر پر مبنی امتحان رکھے جارہے ہیں بالخصوص بنک کے تمام امتحانات CBT کمپیوٹر پر مبنی ہیں ۔ Computer Based Test ان امتحانات میں شرکت ان کی تیاری اور کمپیوٹر پر پرچہ کرنے کی مشق کیلئے کوچنگ / ٹریننگ لازمی ہے ۔ اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے مائناریٹی طبقہ کے لڑکے / لڑکیوں کو ان مسابقتی امتحانات میں شریک کروانا ہے ۔ ” Skill India ” کی طرح ان کی مہارت بڑھانے کیلئے ایک کوچنگ کم ٹریننگ کمپیوٹر پر مبنی امتحانات کا بشیر باغ علاقہ پیرامنشن کامپلکس روبرو پائیگا ہ پلازہ میں قائم کیا گیا ہے ۔ یکم جون سے رجسٹریشن کا آغاز ہوگا ۔
راجیوگاندھی ائیرپورٹ میں ملازمت کیلئے خصوصی کورسز
حیدرآباد کے راجیوگاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ میں دو خصوصی کورسز راست روزگار سے مربوط رکھے گئے ہیں ۔ اس کیلئے داخلے جاری ہیں ۔

انٹرمیڈیٹ / گریجویٹ امیدواروں کیلئے Basic Fire Fighter Course
GMR ایویشن اکاڈمی ایک خصوصی کورس جس کی میعاد چھ ماہ اس کیلئے انٹرمیلایٹ یا گریجویٹ امیدواروں سے جس کی عمر 26 سال سے کم ہو اور جو جسمانی اور ذہنی طور پر مکمل فٹ ہو اور لائٹ موٹر وہیکل لائیسنس رکھتے ہیں ان کیلئے Basic Fire Fightering کورس میں داخلے کیلئے درخواست طلب کی گئی ہے ۔ پتہ ذیل پر فوری فارم داخل کریں ۔ دیگر ملازمت کیلئے بھی یہی پتہ ہے ۔
GMR Auiation Academy
GMR Aero Towers
Rajivgandhi International Airport
Shamshabad, Hyderabad
040-67393132/3147
91-7032998876
Email:arun.badhipudi@gmrgronp.in
www.gmraviationacademy.org