ماسٹر امان کو فاروق حسین کا تیقن

حیدرآباد، 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)جناب فاروق حسین ایم ایل سی نے حیدرآباد کے اُبھرتے ٹینس کھلاڑی امان ایوب خان جو اس ہفتے نیشنلز کیلئے ممبئی روانہ ہورہے ہیں ، انھیں حوصلہ افزائی کے طورپر تیقن دیا کہ قومی سطح کے مقابلوں میں اچھی کارکردگی پر اُن کی ہر سطح پر مدد کی جائے گی ۔ جناب فاروق آج دفتر سیاست میں جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست کے

میں خودسر نہیں ، کوئی انتقام نہیں لیا: وقار یونس

کراچی ، 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ کے ہیڈکوچ وقار یونس نے نقادوں اور سابق کھلاڑیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے جنھوں نے اُنھیں ’’خودسر ‘‘ اور ’’انتقامی جذبے کا حامل شخص ‘‘ قرار دیا ہے ، اور کہاکہ وہ بالکلیہ محبِ پاکستانی ہیں۔ جیو سوپر اسپورٹس چینل کو کل شب خصوصی انٹرویو میں وقار نے کئی سوالات کے جواب دیئے ، جو اُن ک

سنیہت ، سریجا اور ورونی کا سلیکشن

حیدرآباد، 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)تلنگانہ اسٹیٹ ٹیبل ٹینس اسوسی ایشن کی اطلاع کے بموجب ایف آر سنیہت (سب جونیر بوائز سیکشن) ، اے سریجا (جونیر گرلز) اور ورونی جیسوال (سب جونیر گرلز ) کو ٹیبل ٹینس فیڈریشن آف انڈیا کی جانب سے منعقدہ کوچنگ کیمپ کیلئے ریاست تلنگانہ کی نمائندگی کیلئے منتخب کیا گیاہے۔سکریٹری پی پرکاش راجو نے بتایاکہ اسپورٹس

کرکٹ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں: اسٹین

چینائی، 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کا انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کا ابھی دور دور تک کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ پہلے وقتوں میں 32 برس کی عمر ہونے پر کہا جاتا تھا کہ فاسٹ بولر کا کیریئر ختم ہونے والا ہے مگر اب فٹنس پر بہت زیادہ توجہ دی جانے لگی ہے۔ ’’میں اس وقت 21، 22 برس کے کھلاڑی سے بھی زیادہ فٹ ہوں اور م

یوسین بولٹ کی امریکی صدر اوباما سے ملاقات

واشنگٹن، 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ کی ملاقات دنیا کی طاقتور ترین شخصیت یعنی براک اوباما سے ہوئی ہے۔ امریکی صدر نے یوسین کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ دنیا کا تیز ترین انسان یوسین جو بجلی کی سی تیزی سے دوڑتا ہے، متعدد ریکارڈز اپنے نام کرچکا ہے۔ اس کے مداحوں کا شمار ناممکن ہے ،لیکن وہ خودکرکٹ اورکرکٹرز کے

پی سی بی نے کھلاڑیوں کے جرمانے معاف کردیئے

کراچی، 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)کرکٹ ورلڈ کپ 2015 کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے کی گئی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے نتیجے میں عائد کردہ جرمانہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے معاف کر دیا ہے۔ دو ماہ قبل کرکٹ کے عالمی ٹورنمنٹ کے وارم اپ میچز میں سات پاکستانی کھلاڑیوں نے سڈنی میں تاخیر سے ہوٹل پہنچ کر ’کرفیو ‘کے اوقات کی خلاف ورزی کی تھی جس

وہاب کی جارحیت کے راز سے پردہ اٹھ گیا

اسلام آباد، 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ کپ 2015ء کے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف وہاب ریاض کی شاندار بولنگ خصوصاً پہلے اسپل کے کافی چرچے ہوئے اور شائقین کے ذہنوں میں ایک بار پھر وسیم اکرم ، وقار یونس اور شعیب اختر جیسے بولرز کی یاد تازہ ہوگئی۔ اب پاکستانی ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے وہاب کی جارحانہ بولنگ کے راز سے پردہ اٹھا

انٹیگا ٹسٹ: بیل کی شاندار سنچری

انٹیگا ، 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کے خلاف انگلینڈ کے مڈل آرڈر بیٹسمنوں کی شاندار بیٹنگ کی بدولت مہمان ٹیم نے انٹیگا ٹسٹ میں کل پہلے دن پانچ وکٹ پر 341رنز بنالئے۔ سَر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں انگلش ٹیم کا آغاز مایوس کن انداز میں ہوا۔ 34 رنز پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے لیکن پھر ایان بیل اور جوو روٹ نے ٹیم کو سنبھال لیا۔ روٹ 83 رنز

کھیل کے دوران ٹائلٹ میں جاکر دھوکہ دہی!

دبئی ، 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یو اے ای میں شطرنج کے ایک کھلاڑی کو اس وقت ٹورنمنٹ سے نکال دیا گیا جب یہ معلوم ہوا کہ اُس نے ٹائلٹ میں اپنے اسمارٹ فون پر اپنی چالیں چیک کی تھیں۔ اگر کایوز نگالڈزا نامی اس شاطر پر اسمارٹ فون پر اپنی چالیں چیک کرنے کا الزام ثابت ہو گیا تو ان پر تین سال کی پابندی عائد ہو سکتی ہے۔ 26 سالہ کایوز عالمی رینکنگ میں

گھریلو ٹوٹکے

٭ کھانا پکاتے وقت ہاتھ یا پیر جل جائے تو فورا پانی میں نمک گھول کر لگائیں ‘ چھالا نہیں پڑے گا ۔
٭ ملیٹی کھانے سے کھانسی کی شدت میں بہت حد تک کمی آئے گی۔
٭ چمڑے کے جوتے بد نما ہوجائیں تو ان پر تارپین کا تیل لگائیں اس سے جوتوں کی چمک لوٹ آئے گی۔
٭ آچار خراب نہ ہو اس لئے اس میں لیموں کا عرق یا سرکہ شامل کرلیں آچار خراب نہیں ہوگا۔

ٹوننگ میک اپ کا اہم طریقہ

جلد کی نگہداشت کے معمول کے پروگرام میں ٹوننگ دوسری اہم ضرورت ہے ٹوننگ کرنے سے جلد کے مسام کھل جاتے ہیں۔ چہرے پر مردہ خلیوں کی تہہ نہیں جم پاتی ٹوننگ کے بعد آپ
کی جلد ایکدم صاف شفاف اور تروتازہ ہوجائے گی ۔

معلومات قرآن پاک

٭ قرآن پاک کے لفظی معنی’ تلاوت کیا گیا، کے ہیں۔
٭ قرآن پاک 23 سال اور چند ماہ کے عرصہ میں نازل ہوا۔
٭قرآن پاک کی سب سے بڑی سورۃ، سورۂ البقرہ ہے۔
٭ قرآن پاک کی سب سے چھوٹی سورۃ، سورۂ الکوثر ہے۔
٭ قرآن پاک کی 86 سورتیں مکتہ المکرمہ میں نازل ہوئیں۔
٭ قرآن پاک کی 28 سورتیں مدینۃ المنورہ میں نازل ہوئیں۔

نافرمانی کی سزا

اسد اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا ، اس لئے ان کی آنکھوں کا تارا تھا۔ وہ اپنے والدین سے اپنی ہر خواہش منوانا تھا۔ ایک مرتبہ اس نے اس بات کا مطالبہ کیا کہ وہ موٹر سائیکل چلائے گا۔ اس کے والدین نے اسے بہت سمجھایا کہ بیٹا! موٹر سائیکل خطرناک چیز ہے اور تم بھی ابھی چھوٹے ہو، اس لئے تم موٹر سائیکل نہیں چلا سکوگے۔

لطائف

٭ایک بے وقوف شخص اپنے ایک دوست کی طرف سے کھانے کی دعوت پر اس کے گھر پہونچا تو وہاں تالا لگا ہوا تھا اور دیوار پر لگے ہوئے کاغذ پر لکھا تھا ۔ میں نے تمہیں بے وقوف بنایا ہے ۔ اس نے اپنی جیب سے قلم نکالا اور لکھا ۔ مجھے ایک ضروری کام سے کہیں جانا تھا ۔ اس لئے آج تمہارے گھر نہیں آیا ۔

ظہیرآباد میں نظام اِنکلیو کا افتتاح

ظہیرآباد۔ 14 اپریل (راست) ظہیرآباد مستقر تانڈور روڈ پر وسیع اراضی پر نظام انکلیو کا افتتاح سابق ریاستی وزیر فریدالدین ٹی آر ایس کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ جناب فریدالدین نے نظام انکلیو کا تفصیلی مشاہدہ کیا۔ پروپرائٹر سید عتیق حقانی عبدالباسط نے نظام انکلیو کی تفصیلات سے عوام کو واقف کرایا۔ اس موقع پر مانک راؤ انچارج ٹی آر ایس، علی اکبر

کریم نگر میں بیروزگار لڑکے لڑکیوں کیلئے آج شعور بیداری اجلاس

کریم نگر۔ 14اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں بیروزگار نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو مرکزی و ریاستی حکومتوں کے ملازمتوں، کارپوریٹ کمپنیوں میں ملازمت کے مواقع اور اس کے حصول سے متعلق بیداری اجلاس سدسو چہارشنبہ کی صبح 10:30 بجے کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں منعقد کیا جارہا ہے۔ ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے ایک صحافتی بیان میں یہ بات بتائی۔ ضلع کے دیہی عل

آلیر فرضی انکاؤنٹر‘ ایس آئی ٹی تحقیقات میں کامیابی مشکوک

حیدرآباد 13 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے ضلع نلگنڈہ کے آلیر میں 7 اپریل کو پولیس کے ہاتھوں پانچ مسلم زیر دریافت قیدیوں کی ہلاکت کیلئے 6 رکنی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (SIT) تشکیل دی ہے لیکن اس ٹیم کی کارکردگی پر کئی شبہات ابھر رہے ہیں اور خاطیوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ناممکن دیکھائی دے رہا ہے کیونکہ کہ اس ٹیم کے تین عہدیدار فوج کے ہاتھ