ٹوننگ میک اپ کا اہم طریقہ

جلد کی نگہداشت کے معمول کے پروگرام میں ٹوننگ دوسری اہم ضرورت ہے ٹوننگ کرنے سے جلد کے مسام کھل جاتے ہیں۔ چہرے پر مردہ خلیوں کی تہہ نہیں جم پاتی ٹوننگ کے بعد آپ
کی جلد ایکدم صاف شفاف اور تروتازہ ہوجائے گی ۔
ٹوننگ کرنے سے قبل اپنی جلد کی رنگت کے مطابق ٹوننگ خریدیں ۔ اس کو لگانے میں احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے اگر آپ ٹوننگ لگانے میں ماہر نہیں ہیں تو کسی ماہر یا بیوٹی پارلر کی مدد لیں اور پھر ان کی نگرانی میں تربیت حاصل کریں۔ ٹوننگ کو ایک روئی کے پھائے پرتھوڑا سا ٹپکائیں اور روئی کی مدد سے چہرے اور گردن پر دائر وی شکل میں تھپتھپائیں اسے رگڑ نے یا مسلنے کی کوشش نہ کریں۔ پیشانی اور ناک کی حد فاصل پر توجہ دیں ۔ آنکھوں اور ہونٹوں کے نازک حصہ پر لگانے سے گریز کریں۔ ٹونرس لگانے کے بعد ایک صاف روئی یا ٹشو پیپر سے چہرے اور گردن پر آہستہ سے تھپتھپا کر اسے خشک کریں۔ ٹونرس لگانے کے بعد اگر آپ کو رگڑیا کھجانے کی شکایت ہو تو فوری طور پر پانی سے صاف کریں کوئی دوسرا معیاری ٹونر استعمال کریں ایسے ٹونرس کے استعمال سے گریز کریں جس سے الکحل پایا جاتا ہے اس لئے خریدنے سے قبل اس کے اجزائے ترکیبی کی فہرست ایک بار ضرور پڑھ لیں ۔