چھوٹی سے پیاز کے بے شمار فائدے

پیاز بظاہر ایک معمولی سا نام ہے لیکن قدرت نے اس ارزاں سبزی میں شفائی اجزاء کوٹ کوٹ کر بھرے ہیں ۔ پیاز کی دو قسمیں ہوتی ہیں ایک سرخ اور ایک سفید ۔
یہ دونوں قسمیں پوری دنیا میں بکثرت کاشت کی جاتی ہیں ۔ آج سے صدیوں پہلے یونانی اطباء نے اس مفید اور اعلی غذاء پر تحقیق کرکے اس کو ہماری روز مرہ کی غذا میں شامل کردیا کیونکہ اس معمولی سی غذا میں گوشت پیدا کرنے والے اجزاء اور وٹامنز کثرت سے پائے جاتے ہیں ۔ پیاز کے بے شمار فائدے ہیں جن میں سے چند ایک پیش کئے جاتے ہیں ۔ پیاز دل کو طاقت دیتی ہے بدن سے ریح اور ہوا کو خارج کرتی اور ہر قسم کے زہریلے فاسد مادوں سے بدن کو پاک و صاف رکھتی ہے ۔ روٹی کے ساتھ کھانے سے ایک عمدہ سالن کا کام بھی دیتی ہے ۔ اس کی خوشبو زہریلی ہوا کو اپنے لطیف و روغنی اجزاء سے پاک و صاف کردیتی ہے ۔