شامی سرزمین میں ترکی کی مداخلت ’’کھلی جارحیت‘‘ : حکومت شام

طرابلس ۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شام نے ادلب اور جسر الشغور شہروں میں اپوزیشن گروپوں کے حملوں کے بعد ان پرقبضے میں ترکی کو مورد الزام ٹھہرایا ہے اور کہا ہے کہ ترکی کی جانب سے باغیوں کو اسلحہ اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کیا گیا تھا جس کی مدد سے انہوں نے جسرالشغور اور ادلب سے سرکاری فوج کو نکال باہر کیا ہے۔شام کے سرکاری ٹی وی پر وزارت خارجہ

دوبئی میں 6 ماہ طویل ہندوستانی فوڈ فیسٹیول

دوبئی۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ نیوز) ایرانڈیا نے یہاں کے ایک لگژری ہوٹل کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت یہاں 6 ماہ طویل فوڈ فیسٹیول منعقد کیا جائے گا جہاں روایتی ہندوستانی پکوان پیش کئے جائیں گے۔ ایرانڈیا کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق فوڈ فیسٹیول ’’مہاراجہ ویک اینڈس‘‘ کا آغاز یکم مئی سے شیرٹن ڈیرا میں کیا جائے گا اور جمع

عدن میں حوثی باغیوں کی پیشقدمی

صنعاء ۔ 29 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے سیاہ باغیوں اور ان کے حلیفوں نے آج جنوبی شہر عدن میں پیشرفت کرتے ہوئے کئی پڑوسی علاقوں پر قبضہ کرلیا اور ایسے افراد کو اپنی تحویل میں لے لیا جن پر ان کے خلاف لڑائی میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ سیکوریٹی عہدیداروں نے کہا کہ حوثی باغیوں نے معزول صدر علی عبداللہ صالح کے وفادار فورسس کی مد

بالٹی مور: نیشنل گارڈس کی تعیناتی کے بعد حالات قابو میں

بالٹی مور۔29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی شہر بالٹی مور میں ہزاروں نیشنل گارڈس تعینات کرنے کے بعد حالات قابو میں آگئے ہیں۔ صدر امریکہ براک اوباما نے خبردار کیا ہے کہ حالیہ واقعات نے سیاہ فام برادری میں پولیس سے متعلق پریشان کن سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔ امریکی شہر بالٹی مور میں پولیس حراست کے دوران سیاہ فام نوجوان کے قتل کے خلاف احتجاج

آسٹریلیائی ملزمین کی سزائے موت کیخلاف انڈونیشیا سے سفیر کی بازطلبی

سڈنی۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے دو شہریوں میورن سکمارن اور اینڈریو چان کو منشیات اسمگلنگ کرنے کے جرم میں انڈونیشیاء میں سزائے موت دی گئی جس کا سخت نوٹ لیتے ہوئے آسٹریلیا نے بطور احتجاج اپنے سفیر متعینہ انڈونیشیا کو باز طلب کرلیا۔ وزیراعظم آسٹریلیا ٹونی اباٹ نے واضح طور پر کہا کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران جو ہوا، وہ برسوں

اوباما کے اسٹیٹ ڈنر میں ہندوستانی نژاد تارک وطن کی شرکت

واشنگٹن۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی نژاد تارک وطن کو امریکی صدر بارک اوباما کی جانب سے ترتیب دیئے گئے اسٹیٹ ڈنر میں شرکت کا موقع ملا جو وائیٹ ہاؤز میں دورہ پر آئے جاپانی وزیراعظم شینزو اَبے کے اعزاز میں تربیت دیا گیا تھا۔ فیجی سے صرف دو سال کی عمر میں امریکہ منتقل ہونے والے بھوپندر رام نے اپنی پارٹنر کملا رام کے ساتھ ڈنر م

سوپر ہرکیولس طیاروں کیلئے امریکی ساز و سامان کی خریداری

واشنگٹن۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے ہندوستانی فضائیہ کو انتہائی چاق و چوبند اور کسی بھی مہم کے لئے ہمہ وقت تیار رہنے والے بیڑہ میں تبدیل کرنے کے لئے اس کے C-130J سوپر ہرکیولس کارگو کیلئے 96 ملین ڈالرس پر مشتمل ساز و سامان، اسپیئر پارٹ اور لاجسٹکل سپورٹ کی فروخت کی منظوری دی ہے۔ ہندوستان کو اس نوعیت کا تعاون اپنے سو

پاکستان میںقتل کے ملزم کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا

اسلام آباد۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک ملزم جسے پاکستان میں ایک 8 سالہ بچی کی عصمت ریزی اور قتل کا مرتکب قرار دیا گیا ہے، چہارشنبہ کی صبح پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔ صدر پاکستان ممنون حسین نے ملزم عبدالغفور کی جانب سے داخل کردہ رحم کی درخواست کو نامنظور کردیا۔ غفور نے اس گھناؤنے جرم کا ارتکاب 1991ء میں کیا تھا۔ صوبہ پنجاب کی ویہاری ڈسٹرکٹ

نیپال میں ایک ہی خاندان کے 18 مہلوکین

کٹھمنڈو ۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہمالیہ کے دامن میں واقع غربت زدہ پہاڑی ملک نیپال حالیہ ہلاکت خیز زلزلوں سے دہلنے کے بعد ہنوز ہزاروں افراد کی موت سے سنبھل نہیں سکا ہے، جس کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں واقع پوتر دریا باگمتی کے کنارے مہلوکین کی آخری رسومات کا لامتناہی سلسلہ جاری ہے جہاں شہر کے کھنڈرات سے مہلوکین کی نعشیں پہنچائی جارہی ہ

جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر قاتلانہ حملے میں ہلاک

کراچی۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ میں اسسٹنٹ پروفیسر وحید الرحمان کو ہلاک کر دیا گیا۔ یہ واقعہ چہارشنبہ کی صبح فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں پیش آیا۔ ایس ایس پی نعمان صدیقی نے بتایا کہ پروفیسر وحید الرحمان فیڈرل بی ایریا میں اپنے مکان سے یونیورسٹی جانے کیلئے نکلے تھے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار ت

۔82 گھنٹوں تک ملبہ میں دَبا ہوا شخص ’’پیشاب ‘‘پینے پر مجبور

کٹھمنڈو ۔29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نیپال میں آئے جان لیوا زلزلہ میں جہاں کئی عمارتیں تباہ ہوئی ہیں، وہیں ایک ہوٹل کی تباہ شدہ عمارت کے ملبہ سے فرانسیسی بچاؤ کاری عملہ نے ایک ایسے شخص کو بچالیا ہے جو 82 گھنٹوں تک ملبہ میں دَبا ہوا تھا اور اس کے باوجود بھی اس کی سانسیں چل رہی تھیں، تاہم اس نے بتایا کہ خود کو زندہ رکھنے کیلئے وہ اپنا ہی ’’پ

مہاراشٹرا میں بیف کے کاروبار کی مشروط اجازت

ممبئی ۔ 29 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی ہائیکورٹ نے آج مہاراشٹرا کے حالیہ ایک قانون کے بعض دفعات پر حکم التواء جاری کرنے سے انکار کردیا ہے جس کے ذریعہ گائے ، بیلوں اور بچھڑوں کا گوشت رکھنے ، منتقل کرنے اور استعمال کرنے پر پابند عائد کردی گئی ہے۔ حتی کہ مہاراشٹرا کے باہر بھی ان مویشویوں کا ذبیحہ کیوں نہ کیا گیا ہو ۔ جسٹس وی ایم کانڈے کی

حفیظ کی سنچری ، کھُلنا ٹسٹ کا دوسرا دن پاکستان کے نام

کھلنا (بنگلہ دیش)، 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ میں بولروں اور پھر اوپنر محمد حفیظ کی شاندار کارکردگی (137*) کی بدولت میچ پر گرفت مضبوط کر لی ہے۔ یہاں جاری میچ کے آج دوسرے دن بنگلہ دیش نے 236/4 سے اننگز کا احیاء کیا تو ایسا محسوس ہوتا تھا کہ میزبان ٹیم بڑا اسکور کھڑا کرنے میں کامیاب ہو جائے گی لیکن وقفے و

کولکاتا جیت کی راہ پر واپسی کیلئے کوشاں، چینائی سے متواتر مقابلہ

کولکاتا ، 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چینائی سوپر کنگس کے مقابل دو رنز کی تکلیف دہ شکست سے نڈھال کولکاتا نائٹ رائیڈرس چاہیں گے کہ تیزی سے خود کو سنبھال لیں جب اُن کا سامنا وہی حریفوں سے انڈین پریمیر لیگ کے جوابی کرکٹ میچ میں کل یہاں رہے گا۔ سوپر کنگس کے خلاف یہ ناکامی کل رات ہی چینائی میں پیش آئی، اور کولکاتا ٹیم کیلئے کٹھن کام ہوگا کہ اس

اپنے پلان میں ناکام نہیں ہوا : وقار یونس

ڈھاکہ ، 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پلان میں ناکام نہیں ہوئے اور نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر کھیل پیش کرنے کیلئے مزید وقت لگے گا۔ کھلنا میں میڈیا سے بات چیت میں پاکستانی کوچ نے کہا کہ ٹسٹ میچ سے قبل بہت عمدہ کھیل کا کریڈٹ بنگلہ دیش کی ٹیم کو جاتا ہے لیکن یہ سمجھنا کہ ہماری پلاننگ ناکا

نرائن کی آف اسپن گیندوں پر بی سی سی آئی کا امتناع

نئی دہلی ، 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سنیل نرائن کیلئے ایک اور جھٹکے والے اقدام میں ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی پر انڈین پریمیر لیگ(آئی پی ایل) سمیت انڈین کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) کے زیر اہتمام تمام مقابلوں میں آف اسپن گیند پھینکنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ نرائن کا ایکشن آئی پی ایل کے رواں سیزن میں 22 اپریل کو وشاکاپٹنم میں کولکاتا نائٹ رائیڈر

دوبارہ باغی کرکٹ لیگ کی تیاریاں

لندن ، 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں مشہور انڈین کرکٹ لیگ(آئی سی ایل) کا ایک بار پھر سبھاش چندرا کی زیر قیادت ایسل گروپ کے ذریعے احیاء کرنے کی تیاریاں مبینہ طور پر مکمل ہوچکی ہیں۔ پرائیویٹ کرکٹ لیگ کو 2007 ء میں شروع کیا گیا تھا اور اس نے عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی تھی۔ تاہم انڈین کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی)نے اسے ماننے سے انکار

بولارم اسپورٹنگ کلب کا سالانہ سمر کوچنگ کیمپ

حیدرآباد ، 29 اپریل (ای میل) بولارم اسپورٹنگ کلب اپنا سالانہ سمر کوچنگ کیمپ یکم مئی سے بولارم ہائی اسکول گراؤنڈز، بولارم میں شروع کررہا ہے، جو 31 مئی 2015ء تک چلے گا۔ ای ایس شیام کی اطلاع کے بموجب ایک ماہ طویل کیمپ 10 سال اور 18 سال کے درمیان عمر والے بچوں کیلئے رہے گا اور اس کے اوقات صبح میں 6.00 تا 8.00 بجے اور شام میں 5.00 بجے تا 6.30 بجے ہوں گے۔ م

آل انڈیا مینس ٹینس : شیخ و دیگر کی آسان کامیابی

ممبئی ، 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ٹاپ سیڈ عبداللہ شیخ (آندھرا پردیش) نے مغربی بنگال کے سورو سوکل کو بہ آسانی سیدھے سٹوں میں شکست دے کر کھر جمخانہ آل انڈیا مینس اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے آج یہاں سنگلز سکنڈ راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی۔ شیخ نے 6-4، 6-1 سے جیت درج کرائی اور تھرڈ سیڈ ممبئی کے حادین باوا کے ساتھ شامل ہوگئے، جنھیں مہاراشٹرا کے ہی اَن سیڈ

آمنگل کے تالاب میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد غرقاب

حیدرآباد۔/29اپریل، ( سیاست نیوز) ایک ہی خاندان کے 7افراد بشمول چار خواتین کی چری کنڈہ تالاب واقع آمنگل، ضلع محبوب نگر میں غرقابی کا انتہائی افسوسناک واقعہ آج ایک بجے دن پیش آیا۔ مہلوکین کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہاشم آباد الجبیل کالونی سے تعلق رکھنے والے بابو میاں کے افراد خاندان اپنے عزیز و اقارب سے ملاقات کیلئے منگل