انڈونیشیائی گھریلو ملازمہ کے قتل کے الزام میں سعودی شہری کا سر قلم

ریاض ۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عہدیداروں نے ایک انڈونیشیائی خادمہ کا سر قلم کردیا جبکہ اس پر جنسی ہراسانی اور بے رحمی سے انڈونیشیائی گھریلو خادمہ کے قتل کا الزام ثابت ہوگیا۔ شیآ القحطانی کو اپنی گھریلو ملازمہ کو بید کی چھڑی سے زدوکوب کرنے اور ابلتا ہوا تیل اس پر اڈلنے کے جرم کا مرتکب قرار دیا گیا۔ وزارت داخلہ کے بموجب جنوب مغر

فوجی عدالتوں کے سزاء یافتہ افراد کو اپیل کا حق پاکستانی سپریم کورٹ میں درخواست مفادعامہ

اسلام آباد ۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وفاقی حکومت نے 21ویں آئینی ترمیم کے تحت فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق دائر درخواستوں پر ایک متفرق درخواست سپریم کورٹ میں جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ فوجی عدالتوں کی طرف سے دہشت گردی کے مقدمات میں سزائے موت دینے جانے کے فیصلوں کے خلاف حکم امتناعی واپس لے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے 1

آئیڈنٹیٹی اتھاریٹی ویب میں اردو اور ملیالم زبان کی شمولیت

دوبئی ۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یو اے ای کی آئیڈنٹیٹی اتھاریٹی کی ویب سائیٹ پر مزید پانچ بیرونی زبانوں بشمول ملیالم اور اردو کو جگہ دی گئی ہے تاکہ خلیجی ممالک میں برسرکار تارکین وطن تک بہ آسانی رسائی حاصل ہوسکے اور خدمات کو مزید آسان بنایا جاسکے۔ امارات کی آئیڈنٹیٹی اتھاریٹی نے اعلان کیا تھا کہ پانچ مزید زبانوں ملیالم، اردو، تگانوگ

شامی دہشت گردوں میں شمولیت کیلئے جانے والے دو برطانوی نوجوان گرفتار

لندن ۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دو برطانوی نوجوانوں کو جو دولت اسلامیہ کے دہشت گرد گروپ میں شامل ہونے کیلئے شام کا سفر کرنے والے تھے، عہدیداروں نے حراست میں لے لیا۔ دونوں افراد جن کی عمریں 17 سال ہیں، عہدیداروں کی گرفت میں آگئے جبکہ ویسٹ میڈلینڈس کے انسداد دہشت گردی شعبہ میں آج صبح ان کے مکانوں پر دھاوے کئے ۔ وہ دولت اسلامیہ کے انتہاء پ

پاکستان کو امریکی ہتھیاروں کا استعمال جہادیوں کیخلاف کرنا چاہئے: حسین حقانی

نیویارک۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے پاکستان کو تقریباً ایک بلین ڈالرس کے مصارف سے جو ہیلی کاپٹرس، میزائلس اور دیگر دفاعی سازوسامان فروخت کئے ہیں، وہ جہادیوں کے خلاف استعمال نہ کرتے ہوئے حکومت پاکستان ہندوستان کے خلاف استعمال کرے گی۔ پاکستان کے ایک سابق سفارتکار نے یہ بات بتائی۔ پاکستان کے سابق سفیر برائے امریکہ حسین حقانی

کشتی حادثہ میں 800 افراد کی ہلاکت کی اقوام متحدہ نے توثیق کی

طرابلس ۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) لیبیاکے ساحل پرتارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے ہلاکتوں کی تعداد800ہوگئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین نے ہلاکتوں کی توثیق کردی ہے۔غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی اتوار کو لیبیا کے ساحل کے قریب الٹ کرڈوب گئی تھی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جہازپر900افراد سوار تھے۔

دولت اسلامیہ پر 26 امریکی فضائی حملے

بغداد ۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی قیادت والے لڑاکا طیاروں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عراق پر ایک دو نہیں بلکہ پورے 26 حملے کئے جہاں ان کا اصل نشانہ شمالی اور مغربی بغداد میں دولت اسلامیہ کے جہادیوں کا قلع قمع کرتا تھا۔ دریں اثناء اتحادی افواج کی جانب سے بھی ایک بیان جاری کیا گیا جس میں ان حملوں کی توثیق کی گئی جس کیلئے بغیر پائلٹ ا

آسٹریلیا کے جنوب مشرقی علاقہ میں طوفان اور سیلاب، تین ہلاک

سڈنی ۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیاکے جنوب مغربی علاقوں میں آئے زبردست طوفان سے کئی مکانات تباہ ہوگئے جبکہ سیلاب کی وجہ سے درجنوں افراد جہاں تھے وہیں پھنس کر رہ گئے جبکہ تین افراد کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ سڈنی اور نیوساؤتھ ویلز کے کچھ علاقوں میں طوفان نے کل سے تباہی مچا رکھی ہے کیونکہ کل سے شروع ہوئی بارش سے کئی علاقے زیرآب آ

انسداد بدعنوانی کمیشن کی خاتون سربراہ کو برطرف کرنے کا مطالبہ

کولمبو ۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے اپوزیشن قانون سازوں نے آج مطالبہ کیا کہ بدعنوانیوں کے خلاف تحقیقات کرنے والے ایک پیانل کے سربراہ کو معطل کیا جائے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پیانل کی سربراہ ہونے کے ناطے انہوں نے سابق صدر مہندا راجہ پکسے کو طلب کرتے ہوئے متعصبانہ حرکت کی ہے۔ پیانل سے وابستہ خاتون نے انہیں کمیشن کے روبرو ط

پاکستانی فضائیہ کا افسر جاسوسی کے الزام میں زیرحراست

اسلام آباد ۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) جاسوسی کے الزام میں زیر حراست پاکستان فضائیہ کے افسر سکوارڈن لیڈر حسن کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کے موکل کے خلاف الزامات مفروضے پر مبنی ہیں اور حراست میں لیے جانے کے چھ ماہ بعد بھی انھیں چارج شیٹ نہیں دی گئی ہے۔افسر کی حراست کا معاملہ پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں اس وقت سامنے آیا تھا جب ان کی اہل

قندھار میں دھماکہ سے تین افراد ہلاک

قندھار ۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) افغان عہدیداروں کے مطابق جنوبی علاقوں میں واقع ایک پولیس اسٹیشن کے قریب ہوئے ایک دھماکہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 17 بتائی گئی ہے۔ صوبائی گورنر کے ترجمان شمیم کھاپلواک نے بتایا کہ دھماکہ سے آج قندھار شہر دہل گیا۔ حکام نے پہلے دھماکہ کا اندازہ لگانے میں غلطی کی۔ ان کا خیال

سیتا رام یچوری ’’ڈوبتی کشتی ‘‘ کے کیپٹن :شیو سینا

ممبئی 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری کو ’’ڈوبتی کشتی‘‘ کے کیپٹن قرار دیتے ہوئے شیو سینا نے آج کہا کہ بائیں بازو پارٹی نے ملک میں اپنی افادیت کھودی ہے اس کو ایک طاقتور اپوزیشن کا موقف حاصل نہیں ہے۔ اس نے اپنی ساکھ کھودی ہے ۔ سی پی آئی ایم کے سابق جنرل سکریٹری پرکاش کرت کے دور کو ’’ناکام‘‘ قرار د

سیکولر ازم کو فروغ ملے گا

پارلیمنٹ میں اس وقت ایک مضبوط اپوزیشن کی ضرورت ہے۔ کانگریس کی ناکامی اور بائیں بازو پارٹیوں کے کمزور پڑ جانے کے بعد حکمراں بی جے پی کے حوصلے بلند ہوچکے ہیں۔ اپنی فرقہ پرستانہ پالیسی اور ہندوتوا نظریہ کو آگے بڑھانے کیلئے وہ کوئی موقع ضائع نہیں کررہی ہے۔ ایسے میں سی پی آئی ایم کی نظریاتی پالیسی کو مضبوط بنانے کیلئے پارٹی کے دیرینہ و

وزیر خارجہ سشما سوراج 5 روزہ دورہ انڈونیشیاء پر روانہ

نئی دہلی 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )وزیر خارجہ سشما سوراج آج پانچ روزہ دورہ انڈونیشاء کیلئے روانہ ہوئیں جہاں وہ 60 ویں یادگار تاریخی 1955 ایشیائی افریقی کانفرنس میں شرکت کریں گی۔ جو سردجنگ کے دور کے دوران ناوابستہ تحریک کے قیام کا سنگ میل ثابت ہوا ہے۔ وہ نئے ایشیائی افریقی اسٹارٹیجک پارٹنر شپ کی 10 ویں سالانہ تقریبات میں بھی شرکت کریں گی۔

حکومت تلنگانہ اور اسرائیل کے مابین تعلقات کو مستحکم بنانے کی کوششیں

حیدرآباد۔/21اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت اور اسرائیل کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے نام پر رشتوں کو مستحکم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ پولیس، زراعت ، شہری ترقی اور دیگر شعبوں میں تلنگانہ حکومت کو تعاون کے نام پر اسرائیل تلنگانہ میں اپنے قدم جمانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ ایک طرف حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور شہری حقو

حصول اراضیات بل کے خلاف عام آدمی پارٹی کی آج ریالی

حیدرآباد ۔ 21 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : مرکزی حکومت کی جانب سے قانون حصول اراضی بل کو پاس کرتے ہوئے ملک کے کسانوں سے جبراً اراضی حاصل کر کے صنعتکاروں اور کارپوریٹ شعبہ جات کو راست فائدہ پہنچانے کی کوششوں کے خلاف بطور احتجاج عام آدمی پارٹی تلنگانہ کے زیر اہتمام 22 اپریل 11-30 بجے دن زیر قیادت پروفیسر ویشویشور راؤ بمقام دفتر عام آدمی پارٹی ت

عازمین حج کیلئے سعودی ائر لائینس پروازوںکو بحال کرنے کوششیں

حیدرآباد۔/21اپریل، ( سیاست نیوز) حج 2015 کیلئے تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے عازمین حج کی روانگی کے سلسلہ میں سعودی ایر لائنس کی پروازوں کو بحال کرنے کیلئے دونوں حکومتوں نے مرکز سے نمائندگی کا فیصلہ کیا ہے۔ اسپیشل آفیسر حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے دونوں ریاستوں کے اقلیتی بہبود سکریٹریز سے ملاقات کرتے ہوئے عازمین کی روانگی کے بارے م

وقف بورڈ میں اسپیشل آفیسر کے تقرر کا مسئلہ ہائیکورٹ کے سنگل بنچ فیصلہ کے خلاف اپیل دائر کی جائے گی

حیدرآباد۔/21اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت اسپیشل آفیسر وقف بورڈ کے تقرر کے خلاف ہائی کورٹ کے سنگل بنچ فیصلہ پر اپیل دائر کرے گی۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے قانونی ماہرین اور محکمہ اقلیتی بہبود سے مشاورت کے بعد اپیل کو ہری جھنڈی دکھادی ہے اور ایڈوکیٹ جنرل کے ذریعہ ڈیویژن بنچ پر اپیل دائر کی جائے گی۔ توقع ہے کہ اندرون دو یوم ا

منچی ریڈی کشن ریڈی کی ٹی آر ایس میں شمولیت کا امکان

حیدرآباد۔/21اپریل، ( سیاست نیوز) تلگودیشم رکن اسمبلی منچی ریڈی کشن ریڈی توقع ہے کہ اندرون دو یوم ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔ ابراہیم پٹنم حلقہ کی نمائندگی کرنے والے منچی ریڈی کشن ریڈی نے گزشتہ دو دن سے حامیوں کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے ٹی آر ایس میں شمولیت کے بارے میں رائے حاصل کی۔ بتایا جاتا ہے کہ حامیوں سے مشاورت کے بعد انہو