علحدہ تلنگانہ میں پچھڑے طبقات کے ساتھ نا انصافیاں جاری

حیدرآباد /21 اپریل ( سیاست نیوز ) تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد پچھڑے طبقات کو امید تھی اور انہوں نے حقیقی آزادی اور ذہنی غلامی سے نجات کا ایک خواب دیکھا تھا جو ناکام ہوتا نظر آرہا ہے ۔ تلنگانہ کی تشکیل کیلئے جو جدوجہد کی گئی اور قیام کے بعد سنہرے تلنگانہ کے جو وعدے کئے گئے اب اقدامات سے پچھڑے ہوئے طبقات ناامید ہوگئے اور اب وہ ماوسٹ تحری

سیاست و ایم ڈی ایف کا ووکیشنل سمر کیمپ

حیدرآباد ۔ 21 ۔ اپریل : ( راست ) : ادارہ سیاست و مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام گذشتہ سال کی طرح اس سال گرمائی تعطیلات کے درمیان ووکیشنل سمر کیمپ 2015 کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ جس کے لیے دونوں شہروں کے علاوہ اضلاع میں مراکز قائم کرنے کے خواہش مند دینی مدارس کے ذمہ داران و خانگی اسکولس ، سماجی کارکن و رضاکارانہ تنظیموں سے درخواستیں طل

آل انڈیا مینارٹیز ڈیفنس کونسل کی تشکیل کا فیصلہ

حیدرآباد ۔ 21 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : آل انڈیا مسلم فرنٹ کا ایک غیر معمولی اجلاس بصدارت محمد عثمان شہید ایڈوکیٹ صدر مسلم فرنٹ منعقد کیا گیا ۔ صدر فرنٹ نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہ ملک کے موجودہ حالات دھماکو ہوتے جارہے ہیں ۔ ہندو مسلم منافرت ، ہندو عیسائی منافرت کو ہندوتوا کی مبلغین اپنی دامن سے مسلسل ہوا دے رہے ہیں تاکہ اس ملک میں سیک

ملازمین محکمہ مال کا دو یوم کی تنخواہ کا مشن کاکتیہ کو تحفہ

حیدرآباد۔21اپریل(سیاست نیوز)محکمہ مال کے وی آراوز اور دیگر عہدیداروں نے اپنی دو یوم کی تنخواہ مشن کاکتیہ کو بطور تحفہ دینے کا اعلان کیا۔ نائب وزیر اعلی تلنگانہ ریاست وریاستی وزیر مال جناب الحاج محمد محمود علی سے ملاقات کے دوران محکمہ مال کے عہدیداروں نے اس بات کا اعلان کیا اور نائب وزیر اعلی جناب محمد محمود علی کو اس ضمن میں ایک ت

اجمیر شریف کو غلاف مبارک کی روانگی

حیدرآباد ۔ 21 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : اسٹیٹ سکریٹری میناریٹی سیل ٹی آر ایس جناب ایم اے لطیف شرفن کی زیر نگرانی ٹی آر ایس پارٹی کا ایک وفد حضرت خواجہ معین الدین چشتی سنجریؒ خواجہ غریب نواز اجمیر شریف کو 803 ویں سالانہ عرس شریف میں شرکت کے لیے روانہ ہورہا ہے۔ ایم اے لطیف شرفن نے بتایا کہ چیف منسٹر جناب چندرا شیکھر راؤ ، خواجہ غریب نوازؒ کے ب

انتقال

حیدرآباد /21 اپریل ( راست ) مولوی احمد پاشاہ صدیقی ساکن گلرگہ کا بعمر 90 سال 21 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد میر وزیر علی بیرون فتح دروازہ میں مولانا مفتی عظیم الدین نے پڑھائی ۔ تدفین قبرستان متصل مسجد نقل میاں ، یاقوت پورہ بڑا بازار میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم مسجد محمدیہ جہانگیر نگر تالاب کٹہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئ

مذہبی خبریں

شرک عقل و فطرت کے مغائر۔ شرک کبھی ذہن و دل کو مطمئن نہیں کرسکتا
مسلم گرلز اسوسی ایشن کی جانب سے جاری تعارف اسلام کورس میں محترمہ سمیرا بیگم کا خطاب

بڑے جانور کا گوشت کھانا بنیادی حق نہیں

ممبئی ۔ 21 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بیف (بڑے جانور کا گوشت) کھانا شہری کا بنیادی حق نہیں ہے اور ریاستی مقننہ جانوروں کے گوشت کے استعمال کو باقاعدہ بناسکتی ہے۔ حکومت مہاراشٹرا نے آج بمبئی ہائیکورٹ کو یہ بات بتائی۔ ایڈوکیٹ جنرل سنیل منوہر نے ریاست میں حکومت کی جانب سے گائے، بیل اور بھینس کے ذبیحہ اور ان کے گوشت کے استعمال یا انہیں اپنے پا

ممبئی دہشت گرد حملہ کا ماسٹر مائینڈ ذکی الرحمن لکھوی ایک اور مقدمہ میں بری

اسلام آباد ۔ 21 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی عدالت نے 2008 ء ممبئی دہشت گرد حملہ مقدمہ کی ماسٹر مائینڈ ذکی الرحمن لکھوی کو ایک اور راحت فراہم کرتے ہوئے 2009 ء میں افغان شہری کے اغواء کے مقدمہ میں بری کردیا۔ 2008 ء ممبئی حملے مقدمہ میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے 26 ڈسمبر 2014 ء کو انہیں حراست میں نہ رکھنے کا حکم دیا تھا، اس کے بعد پولیس نے افغان

آئی ایس سربراہ ابوبکر البغدادی زخمی

لندن ۔ 21 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے سربراہ ابوبکر البغدادی مغربی عراق میں کئے گئے فضائی حملے میں شدید زخمی ہوگئے ۔ میڈیا کی اطلاعات کے مطابق مارچ میں امریکی زیر قیادت اتحادی فوج کے حملہ کے دوران 44 سالہ بغدادی بری طرح زخمی ہوگئے۔ دو عہدیداروں اور ایک مغربی سفارتکار کے علاوہ ایک عراقی مشیر نے 18 مارچ کو ضلع نینوا م

سوپر اوور میں کنگس الیون پنجاب کی کامیابی

احمد آباد ۔ 21 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل سیزن 8 میں کنگس الیون پنجاب نے سنسنی خیز مقابلہ میں سوپر اوور میں کامیابی حاصل کی۔ راجستھان رائلز کے 192 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے کنگس الیون پنجاب نے بھی 192 رنز بنائے۔ سوپر اوور میں پنجاب نے پہلے بیٹنگ کی۔ کرنس مورس کو پہلی گیند میں آؤٹ کردیا گیا اس کے بعد مارش نے دو باؤنڈریز لگائے اور کنگس ا

امیت شاہ کے آج دورہ میگھالیہ کے موقع پر بیف پارٹی اور بند

شیلانگ ۔ 21 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر بی جے پی امیت شاہ کل میگھالیہ کا دورہ کر رہے ہیں جہاں ’’بیف پارٹی‘‘ اور بند کے ذریعہ ان کا استقبال کیا جائے گا۔ ریاستی دارالحکومت شیلانگ میں بی جے پی دفتر کے بالکل قریب ایک پریشر گروپ ٹی یو آر نے ’’بیف پارٹی‘‘ کا اہتمام کیا ہے جس میں سنگھ پریوار کے جمہوری اور سیکولر نظریات پر حملوں کے بارے می

پاکستانی طالبان کا میزائیل کا کامیاب تجربہ !

اسلام آباد ۔ 21 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے آج پہلا دیسی ساختہ میزائیل کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس میزائیل کو ’’عمر ۔ 1 ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اپنے دعوے کے ثبوت کے طور پر طالبان نے ایک بیان اور ویڈیو جاری کیا جس میں میزائیل کا تجربہ دکھایا گیا۔ ویڈیو میں میزائیل کے مختلف حصو

سعودی عرب کے نوجوان پرنس کی زیر قیادت یمن میں جنگ

ریاض ۔ 21 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے فرما نروا سلمان بن عبدالعزیز کے فرزند اور موجودہ وزیر دفاع پڑوسی ملک یمن میں باغیوں کے خلاف جنگ کی قیادت کر رہے ہیں۔ وہ اس کلیدی اور بااختیار عہدہ پر جنوری میں فائز ہوئے، اس کے چند ہفتوں بعد ہی ان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوئی ہے کیونکہ سعودی عرب نے اپنی مسلح فوج یمن روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ت

مرسی کو20 سال سزائے قید

قاہرہ ۔ 21 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے معزول اسلام پسند صدر محمد مرسی کو تشدد کیلئے اکسانے پر 20 سال سزائے قید سنائی گئی ہے۔ ڈسمبر 2012 ء میں اتحادیہ صدارتی محل کے باہر مرسی کے تشدد پر اکسانے کی وجہ سے جھڑپ ہوئی جس میں 10 افراد کی موت واقع ہوگئی تھی۔ اس مقدمہ میں 14 دیگر بشمول اخوان المسلمین رہنماؤں محمد البلتغی اور عصام العرین کو انہی ال

حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ کا عظیم پیام ’ہم آہنگی‘

نئی دہلی ۔ 21 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج تمام مذاہب کے مابین ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس ضمن میں انہوں نے حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کے ’’عظیم پیام‘‘ کا حوالہ دیا۔ انہوں نے عرس شریف کے موقع پر چادر بھی روانہ کی ہے۔ حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ، اجمیر شریف کے عرس کے موقع پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے

عاپ پارلیمانی پارٹی قائد کے عہدہ سے دھرمیندر گاندھی کی علیحدگی

نئی دہلی 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی نے آج خارج شدہ قائدین پرشانت بھوشن اور یوگیندر یادو پر قومی تادیبی کمیٹی پر تنقیدوں کے سلسلہ میں جوابی وار کرتے ہوئے کہاکہ ناراض قائدین قواعد و ضوابط اور دستوری اداروں کا کوئی احترام نہیں کرتے۔ پارٹی نے ناراض قائدین کی برطرفی کے فیصلہ کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ یہ تمام قائدین ایسی کارر

چین کی مخالف دہشت گرد کارروائی کی تائید

اسلام آباد 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر چین ژی جن پنگ نے آج پاکستان کی ستائش کی کیونکہ اُس نے چین کی انسداد دہشت گردی مہم کی تائید کی ہے خاص طور پر علیحدگی پسندوں کے خلاف چین کی کارروائی کو جو مسلم غالب آبادی صوبہ ژنجیانگ میں جاری ہے، پاکستان کی بھرپور تائید حاصل ہے۔ پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ سرحد پار دہشت گردی پر قابو پایا جائے۔

ہندوتوا قوم پرستی کی علامت، آر ایس ایس حقیقی بھکت:چیف منسٹر جھارکھنڈ

میدنی نگر (جھارکھنڈ) ۔ 21 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر جھارکھنڈ رگھو ور داس نے کہا کہ ہندو توا قوم پرستی کی علامت ہے اور آر ایس ایس اس کے حقیقی بھکت ہیں۔ انہوں نے یہاں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس نے کبھی قومی مفادات اور قومیت پر سمجھوتہ نہیں کیا کیونکہ اس کے پاس ہندو توا کے حقیقی بھکت ہیں جو قوم پرستی کی علامت ہے