میڑچل میں سڑک حادثہ ، ایک شخص ہلاک ، دو زخمی

حیدرآباد /22 اپریل ( سیاست نیوز ) میڑچل کے علاقہ میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور دو افراد بشمول ایک کمسن لڑکی شدید زخمی ہوگئی ۔ میڑچل پولیس کے مطابق آوٹر رنگ روڈ پر آج صبح کے وقت کوالیس اور آئی 20 گاڑیوں میں تصادم پیش آیا ۔ اس حادثہ میں نظام آباد سے تعلق رکھنے والے 50 سالہ محمد اسماعیل برسر موقع ہلاک اور ایک کمسن لڑکی شدی

شوہر کی قاتل بیوی عاشق کے ساتھ گرفتار

حیدرآباد /22 اپریل ( سیاست نیوز ) الوال پولیس نے شوہر کے قتل میں ملوث بیوی اور اس کے عاشق کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ ہفتہ ٹپر ڈرائیور 34 سالہ اکولہ نامی شخص کا قتل کردیا گیا تھا ۔ اس شخص کو اس وقت وزنی شئے سر پر ڈالکر ہلاک کردیا گیا تھا جب وہ محو خواب تھا ۔ پولیس نے اس قتل کیس کی تحقیقات کرتے ہوئے اکولہ کی بیوی اور اس کے عاشق

تلنگانہ میں موجود آندھرائی عہدیداروں کے تبادلوں پر زور

حیدرآباد ۔ 22 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ ادیوگولہ سنگھم نے حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر کملاناتھن کمیٹی پر موثر عمل آوری کرتے ہوئے آندھرا پردیش کی تنظیم جدید کے باوجود آندھرا سے تعلق رکھنے والے ریاست تلنگانہ میں واقع مختلف عہدوں پر قابض سرکاری عہدیداروں کے تبادلے عمل میں لاتے ہوئے انہیں ان کے آبائی وطن بھیج دیا

غریب اقلیتی خاندانوں کی سبسیڈی اسکیم کا جاریہ سال عدم آغاز

حیدرآباد ۔22 ۔ اپریل (سیاست نیوز) غریب اقلیتی خاندانوں کیلئے خود روزگار اسکیم کے تحت قرض اور سبسیڈی کی فراہمی سے متعلق اسکیم پر جاریہ سال عمل آوری کا ابھی تک آغاز نہیں ہوسکا کیونکہ اقلیتی فینانس کارپوریشن گزشتہ سال کی درخواستوں کی جانچ میں مصروف ہے۔ 2014-15 کی اسکیم پر جاریہ سال عمل آوری کی جائے گی لیکن اس میں بھی اقلیتی فینانس کارپور

ڈائمنڈ ہلز کالونی میں قدیم درگاہ شریف کے وجود کو خطرہ!

حیدرآباد ۔ 22 ۔ اپریل : ( نمائندہ خصوصی ) : شہر کے اطراف و اکناف کے علاقوں میں اوقافی جائیدادوں کا وجود اس قدر تیز رفتاری کے ساتھ مٹایا جارہا ہے جس کا اندازہ کرنا بھی مشکل ہے ۔ چاہے مسجد کی اراضی ہو یا پھر درگاہوں کے تحت موقوفہ جائیدادوں کا معاملہ دیکھتے ہی دیکھتے بنا کسی چیخ و پکار کے بڑے ہی خفیہ طریقوں سے ناجائز معاملتیں طئے پا رہی ہیں

انتقال

حیدرآباد /22 اپریل ( راست ) جناب محمد جہانگیر ولد جناب فتح محمد ساکن کنگ کوٹھی کا 22 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ اسی دن بعد مغرب مسجد جودی پردہ گیٹ کنگ کوٹھی میں بعد ادائیگی نماز جنازہ تدفین عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9000137017/ 9392499689 پر ربط کریں ۔

مذہبی خبریں

رسول اپنی امت کے لیے رہبر ، رہنما ، آئیڈیل و ماڈل
مسلم گرلز اسوسی ایشن کا تعارف اسلام کورس ، محترمہ شمیم فاطمہ اور دیگر کا خطاب

عاپ کے جلسہ میں کاشتکار کی خودکشی، کجریوال تنقید کا نشانہ

نئی دہلی ۔ 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے ایک پریشان حال کاشتکار نے عاپ کے جلسہ عام میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کی موجودگی میں برسرعام خودکشی کرلی لیکن جلسہ عام جاری رہا جس کی بناء پر اروند کجریوال ’’شدید بے حسی‘‘ کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بن گئے۔ اس واقعہ سے سیاسی حریفوں کے درمیان ایک دوسرے پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع ہ

دولت اسلامیہ کے نظریہ سے متاثر کمسن امریکی نوجوان پر بندوق رکھنے کا الزام

میامی ۔ 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک 16 سالہ امریکی کمسن نوجوان جس پر دولت اسلامیہ میں شامل ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا، غیرقانونی طور پر آتشی اسلحہ قبضہ میں رکھنے کا خاطی قرار پایا۔ وکیل استغاثہ کے بموجب جنوبی کیرولینا کا متوطن یہ نوجوان جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے، مشرق وسطیٰ کا سفر کرچکا ہے، تاکہ دولت اسلامیہ میں شامل ہوسکے ا

فرانس میں چرچ پر حملہ ناکام ، مشتبہ حملہ آور زخمی

پیرس ۔ 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) فرانس نے آج کہا کہ اس نے جہادیوں کی سازش ناکام بنادی جس کے تحت ایک چرچ پر حملہ کیا جانے والا تھا۔ ایک الجیریائی جس نے حادثاتی طور پر خود پر گولی چلا لی۔ ہتھیار اور دستاویزات کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا۔ دستاویزات سے انکشاف ہوتا تھا کہ وہ اسلامی عسکریت پسند گروپ سے تعلق رکھتا ہے۔ 24 سالہ اطلاعاتی ٹیکنالوجی ط

شام میں فضائی حملوں سے کم از کم 42 افراد ہلاک

بیروت ۔ 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حکومت شام کے طیاروں نے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں باغیوں کے زیرقبضہ علاقوں پر بمباری کی ، جس کی وجہ سے کم از کم 42 افراد ہلاک ہوگئے۔ بمباری کے نشانوں میں ایک مقامی ہاسپٹل بھی شامل تھا۔ انسانی حقوق کی رسدگاہ برائے شام واقع برطانیہ نے کہا کہ بحرقفیر اور دمشق کے مضافات کے دیہاتوں اور صوبہ حلب میں فضائی

مذہب کا بڑے گوشت پر امتناع سے تعلق نہیں: حکومت مہاراشٹرا

ممبئی ۔ 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حکومت مہاراشٹرا نے آج بمبئی ہائیکورٹ سے کہا کہ مذہب کا گایوں، بیلوں اور زرعی بیلوں کے ذبیحہ، استعمال کرنے اور قبضہ میں رکھنے پر حالیہ امتناع کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ایڈوکیٹ جنرل سنیل منوہر نے مہاراشٹرا تحفظ مویشیان (ترمیمی) قانون کے تحت بڑے گوشت پر امتناع کو چیلنج کرتے ہوئے پیش کردہ چند درخواستو

امبیڈکر کی لندن قیامگاہ کی خریداری

ممبئی ۔ 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے وزیرسماجی انصاف راجکمار بڈولے نے کہا کہ 2050 مربع فیٹ پر قائم بنگلہ جہاں امبیڈکر کبھی قیام پذیر تھے، خرید لیا جائے گا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ تاریخ کا اعلان ہنوز نہیں کیا جاسکتا۔ سفیر کے ساتھ ایک سالیسیٹر کا تقرر کیا جائے گا جو یہ کارروائی انجام دے۔ ڈاکٹر امبیڈکر اس بنگلہ میں 1920 سے 1921 تک جبکہ

اشیش نہرا کی شاندار بولنگ چینائی سوپرکنگس کامیاب

نئی دہلی ۔ 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل سیزن 8 کے ایک مقابلہ میں چینائی سوپرکنگس نے رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ بائیں باوز کے اشیش نہرا نے 4/10 بولنگ کے ذریعہ چینائی سوپر کنگس کو 27 رنز سے کامیابی دلانے میں اہم رول ادا کیا۔ کامیابی کیلئے 182 رنز کے نشانہ کا تعاقب کرتے ہوئے بنگلور کی ٹیم 20 اوورس میں 154/8 ہی بناسکی۔ کپتا

نیپال میں بس حادثہ، 17 ہلاک

ودودرا ۔22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے رکن راجیہ سبھا احمد پٹیل نے آج کہا کہ انہوں نے وزارت خارجہ سے خواہش کی ہیکہ ایک بس حادثہ کے مہلوکین کو اور ان کے ارکان خاندان کو ضروری مدد فراہم کی جائے۔ نیپال میں سفرکے دوران کم از کم 17 ہندوستانی یاتری بشمول 9 خواتین ہلاک اور دیگر 28 زخمی ہوگئے تھے جبکہ آج ان کی بس ایک پہاڑی شاہراہ سے 100 میٹر ک

مذہبی مقامات پر حملوں کیخلاف کانگریس کا لوک سبھا میں احتجاج

نئی دہلی ۔ 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مذہبی مقامات پر ہوئے حالیہ حملوں کے مسئلہ پر لوک سبھا میں آج حکمراں اور اپوزیشن قائدین کے درمیان زبردست لفظی تصادم ہوگیا۔ اپوزیشن کے تنقیدی حملوں کو بے اثر کرنے کی کوشش کے طور پر کہا کہ کس کے دورحکومت میں ایسے کتنے واقعات پیش آئے ہیں، ان کی تمام تفصیلات ایوان میں پیش کرنے کیلئے تیار ہیں۔ مسٹر سنگھ ن

پارلیمنٹ کے 20 فیصد سی سی ٹی وی غیرکارکرد

نئی دہلی ۔ 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ میں نصب 450 سی سی ٹی وی کیمروں کی 20 فیصد تعداد غیرکارکرد ہے۔ ایک پارلیمانی کمیٹی نے کہا کہ حساس عمارت کے حفاظتی انتظامات میں کوتاہیاں پائی گئی ہیں۔ 3 ارکان پارلیمنٹ پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جو پارلیمنٹ میں عمارت کے تحفظ کیلئے صیانتی مشق کرے گی۔ یہ بھی پتہ چلا ہیکہ کئی صیانتی ارکان عم

اراضی بل کی راجیہ سبھا میں شکست ضروری : پی ایم کے

چینائی 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حصول اراضی بل کو ’’خطرناک‘‘ قرار دیتے ہوئے این ڈی اے کی حلیف پارٹی پی ایم کے نے آج اپوزیشن پر زور دیا کہ وہ راجیہ سبھا میں اس بل کو شکست دیں۔ پارٹی کے بانی ایس رام داس نے کہاکہ مرکزی حکومت نے ترمیمات کی تجاویز پیش کی ہیںجن کو مسترد کردیا جاتا ہے۔ اس سے کسانوں کو بھی کچھ فائدہ نہیں ہوگا۔ یہ حکومت خطرناک

بنگلہ دیش کا پاکستان کے خلاف وائٹ واش

میرپور ۔ 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سومیا سرکار کی شاندار سنچری کی بدولت بنگلہ دیش نے آج پاکستان کو 8 وکٹس سے ہراتے ہوئے ونڈے سیریز 3-0 جیت لی۔ سرکار نے 110 گیندوں میں 127 رنز بنائے۔ پاکستان جو ایک مرحلہ پر 203/2 تھا، صرف 250 کے اسکور تک ساری ٹیم آل آوٹ ہوگئی۔ کپتان اور اوپنر اظہر علی نے 101 رنز بناتے ہوئے اچھی بنیاد رکھی۔ ان کے ساتھ سمیع اسلم نے 45 ر