اکھلیش گپتا‘ بیڈمنٹن ایشیاء فیڈریشن کے نائب صدر

نئی دہلی ۔25اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) بیڈمنٹن اسوسی ایشن آف انڈیا ( بی اے آ:ی) کے صدر ڈاکٹر اکھلیش داس گپتا کو چار سالہ میعاد کیلئے بیڈمنٹن ایشیاء کے نائب صدر کی حیثیت سے منتخب کرلیا گیا ۔ چین کے ووہان میں منعقدہ براعظم ادارہ کے عام انتخابات میں ڈاکٹر اکھلیش کا انتخاب عمل میں آیا جو گذشتہ کمیٹی میں بھی اس عہدہ پر فائز تھے اور انتخابات میں

رضا حسن نئی مصیبت میں پھنس گئے ‘ ریوپارٹی میں گرفتاری

کراچی۔25اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈوپ ٹسٹ میں ناکامی کے بعد امتناع کا سامنا کرنے والے پاکستان کے بائیں ہاتھ کے اسپنر رضا حسن لاہور میں منعقدہ ریو پارٹی میں جہاں شراب سربراہ کی جارہی تھی پولیس کے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد ایک نئی مصیبت میں پھنس گئے ۔ 22سالہ اسپنر کو پولیس نے دیگر نوجوانوں کے ایک گروپ کے ساتھ اٹھا لیا جو ایک ایسی پارٹی میں مو

نئے دور کا آغاز‘ بنگلہ دیش میں جشن ۔ کرکٹ ٹیم کیلئے نقد انعام کا اعلان

میرپور۔25اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے خلاف لگاتار فتح پر بنگلہ دیش میں جشن منایا جارہا ہے ۔ وزیراعظم حسینہ واجد نے ٹیم کیلئے نقد انعام کا اعلان کیا ۔ ونڈے سیریز میں کلین سوئپ کے بعد ٹوئنٹی 20 میں بھی کامیابی کو نئے دور کا آغاز قرار دیا جارہا ہے ۔ دوسری جانب میچ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستانی ٹوئنٹی 20کرکٹ ٹیم کے کپتان ش

ہندوستانی نژاد سفارتکار کو باوقار ایوارڈ

سنگا پور 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد سفارتکار گوپی ناتھ پلائی کو نیشنل یونیورسٹی آف سنگا پور کی جانب سے اُن کی گرانقدر خدمات کے عوض ’’آوٹ اسٹینڈنگ ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا ہے ۔ 78 سالہ گوپی ناتھ پلائی سنگا پور کے ایمبسیڈر ایٹ ۔ لازح‘‘ اور آندھرا پردیش کے خصوصی قاصد ہیں۔ انہوں نے کل یہ باوقار ایوارڈ حاصل کیا ۔

یمن میںفضائی حملے اور جھڑپیں،92ہلاک

تائیز۔/25اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب کی زیر قیادت اتحادی افواج کے فضائی حملوں اور صدر عبدالرب منصور ہادی کے حامیوں و مخالفین کے مابین جنوبی یمن میں جاری لڑائی کے نتیجہ میں 92افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ عدن کے کلیدی بندرگاہی شہر اور متصلہ لہج صوبہ میں گزشتہ 12گھنٹوں کے دوران46باغی ہلاک ہوئے ہیں۔ صدر کے تقریباً 8حامی ہ

رمضان المبارک تک مطاف کی توسیع کا کام مکمل

مکۃ المکرمہ 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)کعبۃ اللہ کے اطراف و اکناف کا علاقہ جسے مطاف کہا جاتا ہے اور جہاں عرصہ دراز سے توسیع کیلئے تعمیری کاموں کا سلسلہ جاری ہے‘تازہ ترین اطلاع کے مطابق جاریہ سال رمضان المبارک تک کام کی تکمیل ہوجائے گی جہاںفی گھنٹہ ایک لاکھ عازمین کی گنجائش ہوگی۔ ڈرائرکٹر آف پراجکٹ منیجمنٹ سلطان القریش نے جمعہ کے روز ا

مجسمہ آزادی کو بم سے اڑانے کی دھمکی

نیو یارک 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)نیویارک میں ایک جزیرے پر واقع مجسمہ آزادی کو بم سے تباہ کرنے کی دھمکی کے بعد اسے سیاحوں سے خالی کرا لیا گیا ہے۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گمنام ٹیلی فون کال کے بعد نیو یارک کے ایک جزیرے پر قائم مجسمہ آزادی اور اس کے احاطے کو فوری طور پر سیاحوں سے خالی کرا لیا، ٹیلی ف

چین سے پاکستان کیلئے 110 لڑاکا طیاروں کی سربراہی

اسلام آباد ۔25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان J-F17نوعیت کے 110 تھنڈر لڑاکا طیارے چین سے حاصل کرے گا کیونکہ دونوں ممالک نے معاشی اور دافعی شعبوں میں باہمی تعاون کا معاہدہ کیا ہے جو دراصل صدر چین زی جن پنگ کے حالیہ دورہ پاکستان کے بعد کیا گیا ہے۔ ریڈیو پاکستان نے اطلاع دی کہ چین پاکستان کو اندرون تین سال 50 لڑاکا طیارے سربراہ کرے گا۔ دریں اث

اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں کم عمر فلسطینی ہلاک

یروشلم 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)اسرائیلی پولیس نے بتایا کہ ایک فلسطینی شہری جس کے ہاتھ میں چاقو تھا اور وہ اسے لہراتے ہوئے ایک پولیس آفیسر کی جانب بڑھا اور اسے گھونپنے کی کوشش کی تاہم اس سے قبل ہی اسرائیلی پولیس نے اسے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ پولیس ترجمان لوبا سامری نے بتایا کہ 17 سالہ فلسطینی شہری نے سڑک پر رکھی گئی ایک رکاوٹ کو پار کر

نیپال کیلئے پروازیں مسدود

کھٹمنڈو25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)ہمالیائی مملکت میں آئے زبردست زلزلہ کے بعد دہلی سے کھٹمنڈوکی تمام پروازوں کو فی الحال ملتوی کردیا گیا ہے کیونکہ کھٹمنڈو ایر پورٹ کا رن وے بند کردیا گیا ہے ۔ ہندوستان کی سرکاری ایر لائنس ایر انڈیا کے علاوہ تمام خانگی آپریٹرس نے نیپال کیئے اپنی فلائٹس کو مسدود کردیا ہے جن میں انڈیگو اور اسپائس جیٹ کے نام

کویت میں قانونی طور پر رہائش پذیر ہندوستانیوں کی تعداد آٹھ لاکھ

دوبئی 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) کویت میں واقع ہندوستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کویت میں قانونی طور پر رہائش پذیر ہندوستانی شہریوں کی تعداد زائد از آٹھ لاکھ ہے جو اس عرب ملک میں کسی بھی ملک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کی تعداد میں سب سے زیادہ ہے ۔ علاوہ ازیں ایسے ہندوستانی شہریوں کی تعداد 25000 بتائی گئی ہے

پاکستان کی نیپال اور ہندوستان کو پیشکش

اسلام آباد۔/25اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے ہندوستان اور نیپال کو ممکنہ مدد کی پیشکش کی ہے جہاں 7.9 شدت کے زلزلہ کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ وزارت خارجہ کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت پاکستان اور عوام کو نیپال اور ہندوستان میں ہوئی تباہی پر افسوس ہے اور یہاں کے عوام سے یگانگت کا اظہار کیا جاتا ہے۔

تبت میں زلزلہ سے 12ہلاک

بیجنگ۔/25اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) نیپال میں طاقتور زلزلہ کے اثرات چین کے جنوب مغربی تبت خود مختار علاقہ میں بھی دیکھے گئے جہاں 12افراد بشمول ایک 83سالہ خاتون ہلاک ہوگئے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ ژنہوا ‘ نے مقامی عہدیداروں کے حوالہ سے بتایا کہ تبت میں 12افراد زلزلہ کی وجہ سے ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوگئے۔ تبت کے کاؤنٹی نیالم میں 7افراد جب

اوباما کو تفصیلات سے واقف کروایا گیا ‘ امریکی ٹیم کی جلد روانگی

واشنگٹن 25 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر بارک اوبام اکو آج نیپال میں آئے ہلاکت خیز زلزلہ کی تفصیلات سے واقف کروایا گیا ۔ وائیٹ ہاوز کے ایک عہدیدار نے کہا کہ صدر اوباما کو اس زلزلہ کی تفصیلات سے واقف کروایا گیا ہے ۔ اس دوران امریکہ کی جانب سے زلزلہ سے متاثرہ نیپال کو ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیم روانہ کی جا رہی ہے ۔ امریکہ نے نیپال میں فوری

سیول سرویس میں شمولیت کے ذریعہ ملک و قوم کی بہترین خدمات

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : سیول سرویس کو اپناکر سماج کی اور ملک کی نہ صرف بہتر طور پر خدمت کرسکتے ہیں بلکہ یہ ایسا شعبہ ہے جس سے بے کسوں کی مدد ، پریشان حال افراد کے ساتھ انصاف کرکے ان کا حق دلایا جا سکتا ہے ۔ آئی اے ایس آفیسر کو جو اختیارات حاصل ہوتے ہیں وہ کسی ایک محکمہ نہیں بلکہ ضلع سطح پر کلکٹر ‘ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ تمام مح