نیپال کے بعد ہندوستان، زلزلہ کا آئندہ نشانہ
نئی دہلی۔ 26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نیپال میں گزشتہ روز 7.9 اور آج 6.7 شدت کے دو طاقتور زلزلوں سے ہوئی بدترین تباہی کے درمیان ماہرین نے پیش قیاس کی ہے کہ شمالی ہند میں بھی کسی وقت اسی شدت کا تباہ کن زلزلہ ہوسکتا ہے۔ ماہرین نے تحقیق و تجزیہ کی بنیاد پر اندیشہ ظاہر کیا کہ ہماچل پردیش، پنجاب، ہمالیائی اُترکھنڈ اور کشمیر کے علاقوں میں اب یا پھ