دسویں کے امتحان گاہ کی تنقیح

یلاریڈی 3 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ مستقر پر بوائز ہائی اسکول میں دسویں جماعت کے امتحانی سنٹرس کی ڈائیٹ لکچرر اسکواڈ مسٹر اشوک نے تنقیح کی۔ نقل نویسی سے پاک سنٹر چلانے کا مشورہ دیا۔ اس موقع پر ایم ای او مسٹر مان سنگھ راتھوڑ نے کہاکہ منڈل کے تین سنٹروں پر چھ طلباء غیر حاضر رہے۔ گرلز ہائی اسکول میں تین طالبات، بوائز ہائی

عالمی طاقتیں ۔ایران معاہدہ کے چوکھٹے پر متفق

لوسان۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ، ایران اور پانچ دیگر عالمی طاقتوں نے آج اعلان کیا کہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام کے خاکے کی حدود پر مفاہمت ہوچکی ہے تاکہ اس پروگرام کے ذریعہ ایران ایٹمی ہتھیار تیار نہ کرسکیں۔ ثالثوں کو آج ہدایت دی گئی کہ وہ ایک جامع معاہدہ اندرون تین ماہ مکمل کردیں۔ مشترکہ بیان پڑھ کر سناتے ہوئے یوروپی یونین کی خ

بی جے پی ۔ بی جے ڈی خفیہ سودے بازی بے نقاب

بھوبنیشور۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے چیف منسٹر اڈیشہ نوین پٹنائک سے ایم ایم ڈی آر (ترمیمی) بل کی پارلیمنٹ میں ان کی پارٹی کی جانب سے تائید پر اظہار تشکر کے ایک دن بعد کانگریس نے دعویٰ کیا کہ اس سے بی جے پی ۔ بی جے ڈی خفیہ سودے بازی بے نقاب ہوگئی ہے۔ بی جے ڈی اپنے قائدین کو چٹ فنڈ اسکام میں سی بی آئی کی تحقیقات سے بچا

معتمد خارجہ جئے شنکر کی نیپالی قائدین سے ملاقات

کٹھمنڈو۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اپنے کثیر جہتی اور باہمی مفادات پر مبنی تعلقات نیپال کے ساتھ مستحکم کرنے کا خواہاں ہے اور نیپالی عوام کی امن اور استحکام کیلئے آرزوؤں کی تائید کرتا ہے۔ معتمد خارجہ ایس جئے شنکر نے آج نیپال کے سینئر سیاسی قائدین سے ملاقات کے دوران اس کا ادعا کیا۔ انہوں نے معتمد خارجہ نیپال شنکر داس بیراگی، صد

Categories زمرے کے بغیر

نرو ڈا پاٹیا کے زندہ بچ جانے والوں کو احتجاجی مظاہرہ کی اجازت نہیں

احمدآباد۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نروڈا پاٹیا 2002ء فسادات متاثرین نے آج دعویٰ کیا کہ پولیس نے انہیں گجرات ہائیکورٹ کے روبرو سابق وزیر مایا کوڈنانی اور ان کے ماتحت کی ضمانت پر رہائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔

زبردست قرضدار کاشت کاروں کو بچانے کی سرکاری کارروائی

عدن :قصر صدارت پر باغیوں کا قبضہ ،44 ہلاک

عدن۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یمنی باغی ، صدر عبدالرب منصور ہادی کے قصر میں آج زبردستی داخل ہوگئے۔ عدن صدر ہادی کا آخری مستحکم گڑھ ہے۔ خودساختہ جلاوطن قائد پر علامتی ضرب لگاتے ہوئے ایک ہفتہ طویل سعودی زیرقیادت فضائی حملوں کے باوجود باغی عدن کے قصر صدارت پر قابض ہوگئے، جبکہ القاعدہ کے عسکریت پسندوں نے سینکڑوں قیدیوں کو آزاد کروالیا۔

مشرق وسطیٰ میں زبردست ریت کا طوفان

ریاض ۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ریاض کے تمام اسکولس بشمول تارکین وطن زیرانتظام اسکولس بند کردیئے گئے۔ محکمہ تعلیمات نے 2 اپریل کو ریاض میں زبردست ریت کے طوفان کی وجہ سے اسکولس بند کردینے کا اعلان کیا۔ شاہ سعود یونیورسٹی بدران العمر اور نے ریاض اور المزاحمیہ کی شاخوں کو بھی بند کرنے کا اعلان کیا۔ الخرج ، ہوتات بنی تمیم، الحریق اور حفرا

سعودی عرب کی فوجی تائید کیلئے پاکستانی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس

اسلام آباد۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے آج پارلیمنٹ کے خصوصی مشترکہ اجلاس پیر کے دن منعقد کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ سعودی عرب زیرقیادت اتحادی افواج خاص طور پر خلیجی ممالک کی افواج جو یمن میں حوثی باغیوں سے برسرپیکار ہیں، کی مدد کیلئے فیصلہ کیا جائے۔ نواز شریف نے صدر پاکستان ممنون حسین سے درخواست کی کہ و

لال مسجد کیس : مشرف کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری

اسلام آباد ۔ 2 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پاکستان کے سابق فوجی حکمراں پرویز مشرف کے خلاف ایک عدالت نے 2007 ء میں لال مسجد کے امام عبدالرشید غازی کے قتل میں ملوث پائے جانے کی پاداش میں غیر ضمانتی گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے کیوں کہ مشرف اب تک ایک بار بھی شخصی طور پر عدالت میں حاضر نہیں ہوئے ہیں ۔ اسلام آباد کی ایک ڈسٹرکٹ و سیشن عدالت کے جج ن

مصر میں داعش کا حملہ ، 15 سپاہی ،دو شہری ہلاک

قاہرہ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)مصر کے شورش زدہ علاقہ جزیرہ نما سیناء میں جمعرات کو جنگجوؤں نے بیک وقت مختلف مقامات پر پانچ حملے کئے ہیں جن میں 15 فوجی اور 2 شہری ہلاک ہوگئے۔فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں 15 جنگجو بھی ہلاک ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق جنگجوؤں نے شمالی سیناء کے صوبائی دارالحکومت العریش سے مشرق میں واقع قصبے شیخ زوید کے جنوب میں مص

بنگلہ دیش میں دو کشتیوں میں تصادم ، 13 ہلاک

ڈھاکہ ۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں ریت سے لدی ہوئی دو کشتیوں کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں ایک مسافر بردار کشتی غرقاب ہوگئی ۔ اس واقعہ میں 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور مابقی کئی افراد لاپتہ بتائے گئے ہیں۔ 70 مسافروں کو لانے والی کشتی سے جب ریت سے بری کشتی ٹکرا گئی تو اس میں ایک بچے کے بشمول 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ایک دوسرے و

ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا اختیار کھلا : اسرائیل

یروشلم ۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اس شہر کے وزیر انٹلیجنس یوول اسٹینٹز نے آج کہا کہ نیوکلیئر اسلحہ کے حامل ملک ایران کے خطرات کا سامنا کرتے ہوئے ہم اس پر فوج کشی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوجی کارروائی کے بشمول ایران کے خلاف قدم اٹھانے کیلئے ہمارے پاس تمام اختیارات کھلے ہیں۔ ایران کے نیوکلیئر پروگرام کے مسئلہ پر سوئٹزرلینڈ میں جاری

کیلیفورنیا میں زبردست خشک سالی، پانی کی سربراہی میں کٹوتی

واشنگٹن 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کیلیفورنیا جو اس وقت زبردست خشک سالی کا شکار ہے اور جسے اب تک امریکہ کی امیر ترین ریاست تصور کیا جاتا تھا۔ ریاست کی تاریخ میں پہلی بار ایسا بھی ہورہا ہے کہ پانی پر بھی راشن متعارف کیا جارہا ہے اور رہائشی علاقوں کے علاوہ کاروباری اور زرعی شعبوں میں بھی پانی کے استعمال پر 25 فیصد کٹوتی کی جارہی ہے جس کا سلس

استنبول: پولیس ہیڈکوارٹرز پر حملہ آور خاتون ہلاک

استنبول 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے شہر استنبول میں پولیس نے ایک مسلح خاتون کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے اور اس کے مبینہ ساتھی مرد کو گرفتار کر لیا ہے۔ان دونوں نے استنبول میں پولیس کے ہیڈکوارٹرز پر حملے کی کوشش کی تھی۔ہلاک شدہ خاتون بندوق اور دستی بموں سے مسلح تھی۔مقامی ٹیلی ویڑن چینلز نے سرخ بالوں والی اس خاتون کی خون میں لت پت ن

پاکستان، چین سے آٹھ آبدوز خریدے گا

اسلام آباد 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان چین سے 8 آبدوز خریدے گا جس کے لئے 5 بلین ڈالرس کا معاہدہ کیا گیا ہے جو چین کے لئے ہتھیاروں اور جنگی آبدوزوں کی فروخت کا اب تک کا سب سے بڑا معاہدہ تصور کیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ چین کو پاکستان کا ’’ہر موسم میں دوست‘‘ قرار دیا جاتا ہے۔ پراجکٹ کی تکمیل کے لئے توقع ہے کہ چین پاکستان کو کم شرح سو

پاکستانی فوج جلد سعودی عرب پہونچنے کا امکان : سعودی وزیردفاع

ریاض 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے وز یر دفاع پرنس محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج اتحادی افواج کے ساتھ مل کر یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائیاں کرے گی۔ پاکستانی حکام اور سعودی قیادت کے درمیان یمن کے معاملے پر بات چیت کے بعد یہ طے پا گیا ہے کہ پاک فوج سعودی عرب اور اتحادی افواج کے ساتھ مل کر حوثی قبائل کے

افغانستان میں خود کش حملہ ،20افرادجاں بحق

کابل 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی سرحد کے قریب واقع افغان صوبہ خوست میں احتجاجی مظاہرے کے دوران خودکش حملے میں کم ازکم 20افرادجاں بحق اور 50زخمی ہوگئے جنہیں ہاسپٹل منتقل کردیاگیا۔اطلاعات کے مطابق مظاہرین بدعنوانیوں کی وجہ سے خوست کے گورنر کو عہدے سے ہٹانے کے لئے احتجاج کررہے تھے کہ اس دوران خود کش بمبارمظاہرین میں داخل ہوگیااور

تلنگانہ میں سیاحتی اور تاریخی مقامات کو ترقی دینے کا منصوبہ

حیدرآباد ۔ 2 اپریل (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی پابند عہد ہے اور چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے تحت ریاست تلنگانہ میں واقع تمام سیاحتی مراکز اور تاریخی مقامات کی ترقی اور اس کے تحفظ کی جدوجہد کررہے ہیں تاکہ ریاست تلنگانہ کو خوبصورت ریاست