آسٹریلیا کے سیاستداں دولت اسلامیہ کے جنگی علاقہ سے واپسی پر گرفتار‘کُرد جنگجوؤں کی مدد کا الزام

ملبورن۔5اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کا ایک سابق سیاستداں آج ڈارون ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا ۔ وہ مشرقی وسطیٰ سے واپس ہورہا تھا ‘ جہاں پر اُس نے مبینہ طور پر دولت اسلامیہ عسکریت پسندوں کے خلاف کُرد جنگجوؤں کی مدد کی تھی ۔ میتھوگارڈینر شمالی علاقہ کی لیبر پارٹی کے سابق صدر ہیں جو جنوری میں آسٹریلیا سے روانہ ہوئے تھے ‘ انہیں ای

کینیا کے حملہ آوروں میں ایک کینیا کا شہری ہونے کا انکشاف

گریسا۔5اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت کینیا کے ایک عہدیدار کے فرزند نے جس نے حملہ آوروں بندوق برداروں کی شناخت کی ہے جب کہ ان حملہ آوروں میں کینیا کے ایک کالج پر حملہ کر کے 148افراد کو ہلاک کردیا تھا ‘ آج کہا کہ حملہ آوروں میں دولت اسلامیہ کے انتہا پسندوں میں سے ایک عبدالرحیم محمد عبداللہ بھی شامل تھا ۔ وہ ملک کی مہیندر ا کاؤنٹی کے سربرا

زبانی تکرار کے باوجود صدر ترکی کا دورہ ایران

تہران۔5اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) صدر ترکی رجب طیب اردغان منگل کے دن ایران کا دورہ کریں گے ‘ حالانکہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان شام سے لیکر یمن تک تنازعات کے سلسلہ میں زبانی جنگ جاری ہے ۔ ایران نے توثیق کی کہ ایران کی جانب سے صدر ترکی کے دورہ ایران کو منسوخ کرنے کے بعد ان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی گئی اور وزارت خارجہ نے آج توثیق کی کہ یہ سر

ملائیشیاکے قائداپوزیشن انور کی پیرول پر رہائی

کوالالمپور۔5اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ملائیشیا کے قائد اپوزیشن انور ابراہیم کو آج ان کی رخصت منظور کرلی گئی ۔ تاکہ وہ اپنے والد کی تدفین میں شرکت کرسکیں ۔ چند دن قبل ہی ہم جنس پرستی کے الزام میں انہیں پانچ سال کی سزائے قید دی گئی ہے ۔ اس کے آغاز کے چند بعد ہی ان کی رخصت منظور کی گئی ‘ تاکہ وہ اپنے والد کی تدفین میں شرکت کرسکیں ۔ ان کا ادعا

مصرمیں دھماکہ ‘ ملازمین پولیس ہلاک

قاہرہ۔5اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک طاقتور بم دھماکے سے جو ایک پُل کے قریب واقع فوجی چوکی کے پاس کیا گیا تھا ایک ملازم پولیس ہلاک اور دیگر 4زخمی ہوگئے ۔ دیسی ساختہ بم مئی 15پُل کے قریب رکھا گیا تھا جو پڑوسی علاقہ زامالیک کو قاہرہ سے مربوط کرتا ہے ۔ یہ علاقہ ہمیشہ پُرہجوم رہتاہے اور ہجوم کے اوقات میں یہاں پر ہر صبح زبردست ٹریفک دیکھی جاتی

پارلیمانی پارٹی سے استعفیٰ طلب نہیں کیا گیا

نئی دہلی۔5اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) سگریٹ نوشی کے مضراثرات نہیں ہوتے کے متنازعہ تبصرہ پر تنقید کا نشانہ بنے ہوئے بیڑی سازی کی صنعت کی بڑی شخصیت بی جے پی رکن پارلیمنٹ شیام چرن گپتا نے آج ان اطلاعات کو مسترد کردیا کہ ان سے پارلیمانی کمیٹی سے مستعفی ہونے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ تاہم کہا کہ وہ پارٹی ہائی کمان کی ہدایات کی تعمیل کریں گے ۔ انہوں ن

گڈ فرائی ڈے پرکانفرنس کا تنازعہ بدبختانہ : چیف جسٹس

نئی دہلی۔5اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف جسٹس آف انڈیا ایچ ایل دتو نے آج ان کے ساتھی جسٹس کورین جوزف کے ججس کانفرنس گڈ فرائی ڈے پر منعقد کرنے کے بارے میں تنازعہ کو ’’بدبختانہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ’’خاندان‘‘ کا معاملہ ہے اور ہم اسے طئے کرلیں گے ۔ جسٹس دتو نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ کے ججس کو مدعو کیا گیا تھا اور صرف تین اعلیٰ

جنتاپریوار انضمام مکمل : لالوپرساد یادو

پٹنہ ۔5اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) صدر آر جے ڈی لالوپرساد نے آج کہا کہ جنتاپریوار کی 6پارٹیوں کا انضمام تاکہ بی جے پی کا مقابلہ کیا جاسکے‘ پہلے ہی ’’مکمل‘‘ ہوچکا ہے اور سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو صرف اس کا رسمی اعلان کریں گے ۔ ہم تمام ایک پرچم اور ایک علامت تلے آچکے ہیں تاکہ بی جے پی کا مقابلہ کرسکیں جس نے ملک کو دھوکہ دیا ہ

دو ہزار سال کے ناکام تجربوں سے دنیا مایوس : بھگوت

نئی دہلی۔5اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) یہ ادعا کرتے ہوئے کہ دو ہزار سال کے ’’ناکام تجربوں‘‘ کے بعددنیا مایوس ہوگئی ہے ۔ آر ایس ایس سرسنچالک موہن بھگوت نے آج کہا کہ ہندوستان نے ایک پُرامن معاشرہ قائم کرتے ہوئے پوری دنیا کیلئے ایک مثال قائم کی ہے ۔ یہ معاشرہ ہر ایک کو ساتھ لیکر چلتا ہے ۔ دائیں بازو کی انتہا پسند تنظیم کے سربراہ نے کہا کہ ہند

کانگریس کو سونیا گاندھی کی قیادت کی ضرورت

نئی دہلی۔ 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) راہول گاندھی کو بہت جلد کانگریس کا صدر بنائے جانے کی قیاس آرائیوں کے درمیان اس پارٹی کے ایک ترجمان سندیپ ڈکشٹ نے آج کہا کہ سونیا گاندھی کانگریس کے 99 فیصد ارکان کے قائد ہیں اور ماضی سے کہیں زیادہ اب انہیں کانگریس کی صدارت پر برقرار رہنے کی ضرورت ہے۔ سندیپ ڈکشٹ نے کہا کہ ’’97 تا 99 فیصد کانگریس کے لئے سون

آگرہ میں دھماکہ ، عمارت منہدم

آگرہ۔ 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آگرہ کے بانو گنج علاقہ کی دو منزلہ عمارت میں دھماکہ کے سبب 2 لڑکیاں فوت اور دیگر 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ سلنڈر کے سبب یہ دھماکہ ہوا ہے۔ رکاب گنج پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار نے کہا کہ بلجیت سنگھ کے گھر نصف شب کو دھماکہ ہوا اور ساری عمارت منہدم ہوگئی۔ بلجیت ، اس کی بیوی اندراجیت اور تین بیٹیاں

اکھلیش کو کوئی کام نہیں ہے، مایاوتی بھی سائیکل چلائیں اُترپردیش کے دو کٹر سیاسی قائدین میں نوک جھونک

لکھنؤ۔ 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے اکھلیش یادو کی جانب سے سائیکل کے استعمال کی حوصلہ افزائی کا مذاق اُڑایا اور حسب معمول ایس پی کے چیف منسٹر نے بروقت ان کے ریمارک کا جواب دیا۔ مایاوتی نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں سوال کیا تھا کہ ’’اکھلیش کے پاس کرنے کیلئے کوئی کام نہیں ہے اور اگر وہ سائیکل نہیں چلائیں گے تو

امبیڈکر کے مجسمہ کی توڑپھوڑپر دلتوں کا احتجاج

پھگواڑہ(پنجاب) 5اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے ایک مجسمہ کو بعض نامعلوم افراد نے آج توڑ دیا جس کی وجہ سے دلت برادری کے ارکان نے احتجاج شروع کردیا اور پھگواڑہ ۔ ہوشیار پور قومی شاہراہ پر ٹریفک روک دی ۔ دلت برادری کی افسانوی شخصیت کے مجسمہ کو جو بابائے دستور ہند کہلاتے ہیں ‘ پالاہی گیٹ محلہ کے چمن میں نصب کیا گیا تھا آج صب

وزیراعظم کا ایسٹر پرپیام مبارکباد شمال مشرقی اور جنوب ہند میں ایسٹر جوش و خروش سے منایا گیا

نئی دہلی ۔ 5اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) عوام کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ حضرت عیسیؑ مسیح کی تعلیمات سے دنیا ایک ہمدرد مقام بن گئی ہے ۔ انہوں نے ہر ایک کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے دُعا کی کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور اخوت کا جذبہ پورے سماج میں پیدا ہوجائے ۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عیسیؑ مسیح کا پیغام پورے

لیبیا‘ یمن ‘ شام ‘ عراق‘ نائیجریا میں خونریزی پر اظہار تشویش

ویٹیکن سٹی ۔5اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ایسٹر کے امن پیغام میں پوپ فرانسیس نے آج ایران کے ساتھ نیوکلیئر معاہدہ کے چوکھٹے سے اتفاق رائے کی ستائش کرتیہ وئے کہا کہ اس سے دنیا محفوظ تر بن جائے گی ۔جب کہ انہوں نے لیبیا ‘ یمن ‘ شام ‘ عراق ‘ نائیجریا اور افریقہ کے دیگر ممالک میں خونریزی پر گہری فکرمندی ظاہر کی ۔ محتاط پوپ فرانسیس نے اپنے ایسٹر

مخالف اقلیتہندوتوا سرگرمیوں سے مسلمان اور عیسائی خوفزدہ

لکھنو۔5اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے آج یو پی کی سماج وادی پارٹی حکومت کو چیلنج کیا کہ وسط مدتی انتخابات منعقد کر کے بتائے ‘ اگر اُس کو اپنی کارکردگی پر اتنا ہی اعتماد ہے ۔ چیف منسٹر اکھلیش یادو کے دعوؤں کا پردہ چاک کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکھلیش یادو نے تمام انتخابی تیقنات کی تکمیل کا ایک پریس کانفرنس میں د

شاہیں

میں اک شاہین ہوں بچو! میری ہمت کا کیا کہنا
مجھے ہی زیب دیتا ہے ، فضاؤں میں سدا رہنا
میں جب اُڑتا ہوں ، پیچھے چھوڑ جاتا ہوں ستاروں کو
جگہ دیتا نہیں دل میں ، میں کبھی دل کش نظاروں کو
کسی سے کچھ طلب کرنا گوارا میں نہیں کرتا
شکار غیر پر بالکل گزارا میں نہیں کرتا
جھپٹتا ہوں ہدف پر میں بڑی بھرپور طاقت سے

لطائف

٭ بچہ ( فون پر ) آج میرا بچہ بیمار ہے وہ اسکول نہیں آسکتا ماسٹر صاحب : بچے کو پہچان کر بولے : اور فون پر کون بول رہا ہے ؟بچہ : گھبرا کر : ماسٹر صاحب !فون پر میرے ابو بول رہے ہیں ۔
٭سپاہی ( موٹر سائیکل پر سوار لڑکے سے ) : رک جاؤ تمہاری سائیکل میں لائیٹ نہیں ،لڑکا : تیزی سے میں رک نہیں سکتا جناب ! اس میں بریکس بھی نہیں ہیں

باورچی خانہ اور حفظان صحت

جیسا کہ جوسر اور بلینڈر وغیرہ ۔ اس کے علاوہ ان تمام اشیاء کو بھی کاونٹر سے ہٹا دیں جن کے بارے میں آپ کا خیال ہو کہ اگلے دو تین روز تک ان کی ضرورت پیش نہیں آئے گی ۔ پھر کاونٹر کے اوپر صفائی کرنے والے کسی محلول کا چھڑکاؤ کریں اور جھٹ پٹ اسے صاف کر ڈالیں ۔ اس کے بعد چولہوں اور اوون پر بھی ایک نظر ڈالیں کیونکہ کھانا پکانے کے دوران اکثر اوقا