باورچی خانہ اور حفظان صحت

جیسا کہ جوسر اور بلینڈر وغیرہ ۔ اس کے علاوہ ان تمام اشیاء کو بھی کاونٹر سے ہٹا دیں جن کے بارے میں آپ کا خیال ہو کہ اگلے دو تین روز تک ان کی ضرورت پیش نہیں آئے گی ۔ پھر کاونٹر کے اوپر صفائی کرنے والے کسی محلول کا چھڑکاؤ کریں اور جھٹ پٹ اسے صاف کر ڈالیں ۔ اس کے بعد چولہوں اور اوون پر بھی ایک نظر ڈالیں کیونکہ کھانا پکانے کے دوران اکثر اوقات ان پرچیزیں گر جاتی ہیں ۔ لہذا انہیں بھی صاف کرلیں ۔ پھر باری آئی ہے سنک کی یہاں غیر ضروری چیزیں بالکل جمع نہ ہونے دیں اور گندے برتنوں کو دھو کر ان کی جگہ رکھ دیں ۔ جب سنک بالکل خالی ہوجائے تو اسے اچھی طرح دھو کر چمکالیں ۔ آخر میں کچن کے فرش کی صفائی کریں ۔کھانا پکانے اور کاونٹر کی صفائی کے دوران جو کچرا نیچے گرا ہو اسے اٹھا کر ڈسٹ بین میں ڈالیں اور ضرورت کے مطابق پونچھا وغیرہ لگائیں ۔ اس صفائی میں زیادہ وقت نہیں لگے گا اور جب اس کام کو اپنے معمول میں شامل کرلیں گی تو آپ کو احساس ہوگا کہ یہ اتنا مشکل نہیں جتنا کہ آپ کا خیال تھا ۔