پاکستان کی جانب سے سرحدات پر جنگ بندی کی خلاف ورزی

جموں / اسلام آباد 14 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور پاکستان نے آج ایک دوسرے پر سرحدی علاقہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے کے الزامات عائد کئے ۔ بی ایس ایف کے پی آر او ایس یادو نے کہا کہ پاکستانی رینجرس کی جانب سے نواپنڈ سرحدی آوٹ پوسٹ پر جو آر ایس پورہ سیکٹر میں واقع ہے مورٹار کے ذریعہ فائرنگ کی تھی ۔ کہا گیا ہے کہ

کجریوال کے پاس کوئی قلمدان نہیں ڈپٹی چیف منسٹر سیسوڈیہ کو کلیدی موقف

نئی دہلی ، 14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اروند کجریوال جنھیں آٹھویں چیف منسٹر دہلی کی حیثیت سے آج حلف دلایا گیا، وہ چھ کابینی وزراء بشمول ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیہ رکھیں گے۔ اپنی نوعیت کے منفرد اقدام میں کجریوال خود کوئی قلمدان نہیں رکھیں گے اور حکومت کی مجموعی کارکردگی کی نگرانی کریں گے۔ سیسوڈیہ کو فینانس اور منصوبہ بندی، ریونیو،

شاہ رخ کے بنگلہ کے باہر ریمپ منہدم

ممبئی ، 14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) میونسپل کارپوریشن آف گریٹر ممبئی نے آج اس ریمپ کو منہدم کردیا جو بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان کے سب اربن باندرہ میں واقع مشہور بنگلہ ’منت‘ کے باہر ایک تنازعہ بن چکا تھا۔ بی جے پی ایم پی پونم مہاجن نے سمندر سے قریب علاقہ کے مکینوں کی شکایات پر اس ریمپ کو برخاست کردینے کا مطالبہ کیا تھا۔

کجریوال کا حلف، دہلی کو کرپشن سے پاک اولین شہر بنانے کا وعدہ

نئی دہلی ، 14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی لیڈر اور دوبارہ چیف منسٹر بننے والے اروند کجریوال نے اپنی دوسری اننگز میں زیادہ سوجھ بوجھ اور عملی انداز اختیار کرتے ہوئے آج عزم کیا کہ دہلی کو ملک کا اولین کرپشن سے پاک شہر بنائیں گے اور ’’وی آئی پی کلچر‘‘ ختم کردیں گے جبکہ انھوں نے اے اے پی کی زبردست فتح کے بعد پارٹی رفقاء کو ’

کوپن ہیگن میں گستاخ رسول ؐ کی تقریب پر بندوق برداروں کی فائرنگ

کوپن ہیگن 14 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں ایک گستاخ رسول کی جانب سے اسلام اور اظہار خیال کی آزادی کے عنوان سے منقعدہ ایک مباحث کے دوران نا معلوم بندوق برداروں نے اچانک فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک اور تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ یہ تقریب سویڈن کے ایک گستاخ ملعون لا

امریکہ پہونچنے کی کوشش کولمبیا میں 16پاکستانی گرفتار

بگوٹا۔ 14 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام)کولمبیا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونیوالے 16 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے جانے والے 16 پاکستانیوں سے ابتدائی تحقیقات سے واضح ہوا ہے کہ وہ برازیل سے بگوٹا میں داخل ہوئے اور اب پناما کے راستے امریکہ داخل ہونا چاہتے تھے۔

بغداد میں سنی قبائلی لیڈر کا قتل

بغداد 14 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) بغداد میں آج کئے گئے ایک حملہ میں ایک سنی قبائلی لیڈر اور دوسرے 7 افراد ہلاک ہوگئے ۔ اس حملہ کے بعد وہاں فرقہ واری کشیدگی میں مزید اضافہ کے اندیشے پیدا ہوگئے ہیں۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی اور کہا کہ نامعلوم بندوق برداروں نے دو کاروں کے ایک قافلہ پر حملہ کیا جس میں شیخ قاسم سویدن الجنابی اور ان کے بھانج

ناگر جنا ساگر سے سربراہی آب کا مسئلہ ، خوشگوار ماحول میں حل

حیدرآباد ۔ 14 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : ریاست تلنگانہ اور آندھرا پردیش کو ناگرجنا ساگر پراجکٹ سے پانی کی سربراہی کا مسئلہ بہر حال دونوں ریاستوں کے مشترکہ گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن کی موجودگی میں دونوں ریاستوں کے چیف منسٹرس مسرس کے چندر شیکھر راؤ ( تلنگانہ ) اور این چندرا بابو نائیڈو ( آندھرا پردیش ) کے ساتھ خوشگوار ماحول میں ہوئی بات

سعودی عرب میں دو ہندوستانی ورکرس کی مسخ شدہ نعشیں دستیاب

ریاض ۔ 14 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں دو ہندوستانی ورکرس کی مسخ شدہ نعشیں دستیاب ہوئی ہیں۔ پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ضلع الرومہ میں واقع ہالی ڈے ریزارٹ کے کمرے میں یہ نعشیں برآمد ہوئیں۔ یہاں سکیورٹی گارڈس کو کمرے سے شراب اور بدبو محسوس ہونے پر اُس نے پولیس کو مطلع کیا چنانچہ پولیس نے کمرے ک

پاکستان کی مسجد میں خودکش دھماکہ ، مہلوکین کی تعداد 22

پشاور ۔ 14 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے بدامنی سے متاثرہ شمال مغربی علاقہ میں کل ایک مسجد پر کئے گئے حملے میں مہلوکین کی تعداد بڑھکر 22 ہوگئی ہے ۔ آج مزید ایک شخص زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ طالبان خودکش بمباروں نے امامیہ مسجد امام بارگاہ واقع حیات آباد علاقہ میں گھس کر یہ حملہ کیا تھا ۔ اُس وقت جمعہ کی نماز کیلئے لوگوں کی کثیرتعداد

یمن میں یو اے ای ،اسپین کا سفارت خانہ بند

ابوظہبی ۔ 14 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) اور اسپین نے یمن میں واقع سفارت خانہ میں تمام سرگرمیاں معطل کردی ہیں اور سکیورٹی تشویش کی بناء اپنے اسٹاف کا تخلیہ کرادیا۔ یمن میں حوثیوں نے اقتدار پر قبضہ کرلیا ہے جس کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال کی بناء یہ اقدام کیا گیا ۔ یو اے ای نے ایسے وقت اپنے اسٹاف کا تخلیہ کیا جبکہ سع

لیبیاء میں دو ریڈیو اسٹیشنوں پر داعش گروپ کا قبضہ

طرابلس ۔ 14 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) لیبیاء کے شہر سرتے میں داعش نے دو ریڈیو اسٹیشنوں پر قبضہ کر لیا۔ مقامی حکام کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق چند مسلح افراد نے خود کو داعش گروہ سے وابستہ بتایا اورجمعہ کے روز دو ریڈیو اسٹیشنوں میں گھس کر وہاں موجود تمام اسٹاف کو زبردستی باہر نکال دیا ۔ اس کے بعد انھوں نے داعش کے سربراہ ابوبکر البغد

پاکستان :پولیو ٹیم پر حملہ، ڈرائیور ہلاک

پشاور ۔ 14 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شمال مغربی قبالی علاقے خیبر ایجنسی میں آج پولیو ٹیم پر دہشت گردوں نے گھات لگاکر حملہ کیا جس میں گاڑی کا ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔ حکام کے مطابق بچوں کو پولیو خوراک پلانے کے کام میں مصروف اس ٹیم کی گاڑی پر قریبی پہاڑیوں سے دو گولیاں فائر کی گئیں۔ اس علاقے میں فوج ، طالبان عسکریت پسندوں سے برسرپیک