دہشت گردوں کا انتھک تعاقب کرنے اوباما کا عہد

واشنگٹن ۔ 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ براک اوباما نے آج قوم سے ’’اسٹیٹ آف دی یونین‘‘ خطاب میں عہد کیا کہ وہ پاکستان کے دہشت گردوں کا انتھک تعاقب کریں گے اور امریکی کانگریس سے دولت اسلامیہ کے عسکریت پسندوں سے نمٹنے کیلئے جنگی اختیارات طلب کئے۔ ایران کے متنازعہ نیوکلیئر پروگرام کی بناء پر اس پر تازہ تحدیدات عائد کرنے کے اختی

عزیزپور فساد پر سیاست کرنے سے گریز کریں

مظفرپور 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر بہار جتن رام مانجھی نے آج ضلع مظفر پور میں فساد سے متاثرہ موضع عزیز پور کا دورہ کیا اور عوام پر زور دیا کہ وہ اس فساد پر سیاست کرنے سے گریز کریں۔ سماج میں امن و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی برقراری ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ میں عوام الناس سے گذارش کرتا ہوں کہ وہ اس فساد پر سیاسی کھیل ک

کرن بیدی نے لالہ لاجپت رائے کے مجسمہ پر بی جے پی اسکارف ڈالا

نئی دہلی 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی میں بی جے پی کی چیف منسٹر امیدوار کرن بیدی نے آج مجاہد آزادی لالہ لاجپت رائے کے مجسمہ پر بی جے پی کا اسکاف ڈالا، جس پر زبردست سیاسی تنازعہ پیدا ہوا ہے۔ کرشنا نگر میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے قبل اُنھوں نے مجسمہ پر پھول چڑھائے۔ اس حرکت پر عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال نے شدید تنقی

دولت اسلامیہ پر شام کی سرکاری فوج کے حملہ میں 43 شہری ہلاک

بیروت ۔ 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شام کی سرکاری فوج کے فضائی حملہ میں جو شمال مشرقی علاقہ میں دولت اسلامیہ کو نشانہ بناکر دیا گیا تھا، کم از کم 43 شہری ہلاک ہوگئے۔ ایک نگرانکار گروپ نے کہا کہ فضائی حملے مویشیوں کی منڈی اور تل حمیس کے علاقہ پر کئے گئے تھے جس پر دولت اسلامیہ کا قبضہ ہے۔ انسانی حقوق کیلئے شامی رسدگاہ برطانیہ نے کہا کہ ہلاکت

انڈین مجاہدین کے کارکنوں کی پولیس تحویل میں توسیع

بنگلور 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عدالت نے ممنوعہ تنظیم انڈین مجاہدین کے 4 مشتبہ کارکنوں کی پولیس تحویل کو 3 فبروری تک توسیع دی ہے۔ ان تمام کو حال ہی میں گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت نے اشفاق، عبدالصبور، رئیس سعیدی اور صدام حسین کی پولیس تحویل کو انڈین مجاہدین دھماکو اشیاء کی ضبطی کیس میں توسیع دی ہے۔ ڈی سی پی کرائم ابھیشک گوئل نے اپنے ٹوئٹ

سوائن فلو سے جملہ 19اموات،مرکز سے مدد طلب

حیدرآباد۔/21جنوری، ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ بشمول حیدرآباد میں ’ سوائن فلو ‘ سے متاثرہ افراد کے منجملہ 19افراد کی موت واقع ہوچکی ہے۔ 20تا30افراد زیر علاج ہیں تاہم حکومت نے سوائن فلو کو پھیلنے سے روکنے کے ساتھ ساتھ متاثرین کیلئے بہتر طبی امداد فراہم کرنے بڑے پیمانے پر اقدامات کرنے کا اظہار کیا ہے۔ آج شب سکریٹریٹ میں منعقدہ کابینہ ک

بی جے پی میں کوئی بحران نہیں، دہلی انتخابات کا متحدہ مقابلہ: راجناتھ

نئی دہلی 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے کرن بیدی کو چیف منسٹر امیدوار کی حیثیت سے پیش کرنے کے بعد بی جے پی میں ناراضگیوں کے پیدا ہونے کے امکان کو مسترد کردیا اور کہاکہ پارٹی کے اندر کوئی بحران نہیں ہے۔ اس کا کیڈر متحد و مضبوط ہے۔ پارٹی اپنے دم پر متحد ہوکر دہلی اسمبلی انتخابات کا مقابلہ کرے گی۔ بی جے پی کے سین

شہر میں پولیس مارچ پاسٹ

دہشت گردی کے امکانی حملوں کی انٹلی جنس رپورٹس کے بعد پولیس نے شہر حیدرآباد میں احتیاطی اقدامات کرکے چوکسی اختیار کی ہے۔ پولیس کو قبل ازوقت ہی اطلاع مل گئی ہے کہ امن کو نقصان پہونچانے کی کارروائی ہوسکتی ہے۔ اس لئے شہر حیدرآباد کی گلی کوچوں میں پولیس کا مارچ پاسٹ عوام میں سلامتی کے احساس کو مضبوط بنانے کی کوشش ہے۔ پویس کے رول و عمل

فلسطینی کا اسرائیلی مسافروں پر حملہ ، نو زخمی

یروشلم۔ 21جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی پولیس نے وسطی تل ابیب میں نو افراد کو چاقو سے وار کر کے زخمی کرنے والے فلسطینی شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گردی کا واقعہ ہے جو آج معارف پل پر پیش آیا۔پولیس کے مطابق مقبوضہ غرب اردن کے قصبے تلکرم سے تعلق رکھنے والے حملہ آور نے بس کے اندر اور باہر دونوں جگہ پر لوگوں کو زخ

امریکہ کو مالیاتی بحران سے نجات : اوباما

واشنگٹن ۔ 21جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر براک اوباما نے آج کساد بازاری کے خلاف امریکہ کی جیت کا اعلان کیا اور کہا کہ نئی پالیسوں کووضع کرتے ہوئے مڈل کلاس کو زیاہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران اوباما نے کہا کہ روزگار کے مواقع انتہائی تیزی کے ساتھ پیدا ہورہے ہیں جبکہ بیروزگاری کی شرح بھ

گھریلو ملازمہ کی عمارت سے چھلانگ لگاکر خودکشی

سنگاپور۔ 21جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی نژاد ملازمہ نے مبینہ طورپر ایک عمارت کی 14 ویں منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ قبل ازیں اُس کا اپنے آجر کے ساتھ ملازمت سے مربوط کسی تنازعہ پر زبردست جھگڑا ہوا تھا اور اُس نے ہتھوڑہ سے آجر پر حملہ کردیا تھا۔ خودکشی کا یہ معاملہ پیر کے روز اُس وقت منظرعام پر آیا جب پولیس نے عمارت کے گراؤن

لاپرواہ ہندوستانی ڈرائیور پر پانچ سال کا امتناع

سنگاپور ۔ 21جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) سنگاپور کی ایک عدالت نے ایک ہندوستانی شہری کی ڈرائیونگ کرنے پر پانچ سال کا امتناع عائد کردیا ہے کیونکہ وہ اپنی لاپرواہی کی وجہ سے ایک ملائیشیائی سیاح کی موت کی وجہ بن گیا تھا ۔ 46 سالہ پرم سیوم بھارتی کو ملائیشیائی سیاح لم شونگ رین کو ٹرک حادثہ میں ہلاک کرنے کا قصوروار پایا گیا تھا ۔ ملزم بھارتی لاری چ

عراق جنگ: تحقیقاتی رپورٹ میں پانچ سال تاخیر

لندن۔ 21جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) عراق میں چھ سالہ جنگ میں برطانوی شمولیت کے بارے میں تحقیقاتی رپورٹ کو ایک مرتبہ پھر تاخیر کا سامنا ہے۔ اس تحقیقاتی رپورٹ کے حوالے سے برطانوی عوام ایک طویل عرصے سے منتظر ہیں۔چلکاٹ انکوئری کے نام سے کمیشن 2009ء میں قائم کیا گیا تھا تاکہ عراق جنگ میں برطانوی شمولیت کے جواز اور اس دوران برطانوی فوجیوں کے کردا

اوباما کو یوم جمہوریہ تقریب کیلئے مدعو کرنے کی تجویز نریندر مودی کی تھی

واشنگٹن ۔ 21 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی کے گُن گانے والوں میں ہندوستانی سفیر متعینہ امریکہ ایس جے شنکر بھی شامل ہوگئے ہیں جن کا یہ کہنا ہے کہ نریندر مودی کی طرز فکر اُن کے تمام ہمعصر قائدین سے مختلف ہے۔ ہندوستان کی روایت رہی ہے کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر کسی بھی بیرونی سربراہ مملکت کو مہمان خصوصی کے طورپر مدعو کیا جا

ایران ، سعودی عرب کے ساتھ بامقصد بات چیت کیلئے تیار

دبئی۔21جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی شمحانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک سعودی عرب کے ساتھ شفاف اور بامقصد بات چیت کیلئے تیارہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران ریاض کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام اہم اموراورتنازعات کے مذاکرات کے ذریعے حل پر یقین رکھتا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں متعین

کبوتر پالنے پر لڑکوں کو عسکریت پسندوں نے ہلاک کردیا

لندن ۔ 21جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ عسکریت پسندوں نے 15لڑکوں کا اغواء کرلیااور اُن میں سے 16 تا 22 سال کی عمر کے تین لڑکوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا ۔ یہ واقعہ عراق میں رونما ہوا جہاں عسکریت پسندوں نے انھیں صرف اس لئے ہلاک کردیا کیونکہ لڑکے کبوتر پالا کرتے تھے جو عسکریت پسندوں کے مطابق ایک غیراسلامی فعل تھا۔ اخبار میرر کے مطابق ای

اردغان حکومت صرف چند ماہ کی مہمان : اپوزیشن

انقرہ۔ 21جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) ترکی کی اپوزیشن جماعت ’’ترکش نیشن موومنٹ‘‘ کے صدر دولت باتچالی نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر رجب طیب اردغان کی حکومت چند ماہ کی مہمان ہے جو رواں سال 7جون تک ہی قائم رہے گی۔ اس کے بعد ملک میں نئے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ہوں گے۔ ’العربیہ ‘ کے مطابق اپنے ایک بیان میں مسٹر باتچالی نے صدر طیب اردغان کی جماع