شادی

حیدرآباد ۔ یکم ۔ جنوری : ( راست ) : جناب محمد عبدالباسط خان درویش کی دختر کا عقد نکاح مسٹرمحمد عبدالرحیم فرزند جناب محمد عبدالباسط کے ساتھ 30 دسمبر کو بعد عشاء سفائر فنکشن پیالیس نیو ملک پیٹ میں بحسن و خوبی انجام پایا ۔ اس موقع پر عزیز و اقارب ، دوست احباب اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔۔

انتقال

حیدرآباد ۔ یکم ۔ جنوری : ( راست ) : محترمہ سراج النساء بیگم ( سراج رضوی ) زوجہ جناب سید حسین بنت جناب میر اسد علی خاں رضوی مرحوم کا بہ عمر 67 سال 31 دسمبر 2014 کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین قبرستان دائرہ میر محمد مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 10 ربیع الاول بروز جمعہ شام 4 بجے ’ حوزۃ المہدی ‘ سابقہ دیوڑھی کمال یار جنگ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے

طیارہ کا بلیک باکس ملنے میں ایک ہفتہ لگ جائے گا : عہدیدار

جکارتہ ؍ سنگاپور ۔ یکم ؍ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حادثہ کا شکار ایرایشیاء کے طیارہ کا بلیک باکس حاصل کرنے میں ابھی مزید کچھ دن لگ جائیں گے جس سے اس حادثہ پر پڑے اسرار کے بادل چھٹ جائیں گے۔ ایک انڈونیشیائی عہدیدار نے کہا کہ تلاشی ٹیم موسم کی خرابی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنا کام انجام دے رہی ہے تاکہ تمام نعشوں کے ساتھ ساتھ طیارہ کا ملبہ بھی

تعلیماتِ محمد ؐ پر عمل آوری سے پشاور جیسے ظالم کا انسداد ممکن

لندن یکم ؍ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مسلمان کسی بھی صورت میں اپنے بدترین دشمن کے بچوں اور عورتوں کا قتل نہیں کرتے بلکہ جنگوں میں ان کی حفاظت کی جاتی ہے۔ پشاور کا واقعہ درندگی کی بدترین مثال ہے اور اس سے مسلمانوں کو بدنام کرنے کی سازش کی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن برطانیہ کے علامہ صادق القریشی الازہری اور دیگر مقررین نے منہاج

نئے سال کا پہلا حادثہ : بھگدڑ میں 36 افراد ہلاک

شنگھائی ۔ یکم ؍ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مشہور و معروف وائر فرنٹ علاقہ میں نئے سال کا جشن کے دوران جب وہاں موجود لوگوں نے جب نقلی ڈالرس کو چنتے میں ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کیلئے دوڑ لگائی تو بھگدڑ مچ گئی جس میں 36 افراد بشمول 25 خواتین ہلاک ہوگئیں جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 48 بتائی گئی ہے۔ مقامی وقت کے مطابق رات 11.35 بجے یہ واقعہ رونما

نائجیریا میں فوجی بیارکس میں خاتون خودکش حملہ

کانو (نائجیریا) ۔ یکم ؍ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) گڑبڑ زدہ شمال مشرقی نائجیریا میں ایک خاتون خودکش کو ہلاک کردیا گیا جب اس نے فوجی بیارکس میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ فوجیوں نے حجاب پہنی ہوئی اس خاتون پر فائرنگ کردی۔ بولاری کے مقام پر جب وہ فوجی بیارکس میں داخل ہونے لگی تو اس کی تلاشی لینے کیلئے فوجی آگے بڑھے لیکن