پندرھواں سالانہ جلسہ میلادالنبیؐ

حیدرآباد ۔ یکم جنوری۔ ( راست) اراکین قصیدہ بردہ شریف جماعت نور محمدیؐ کی اطلاع کے بموجب پندرھواں سالانہ عظیم الشان جلسہ میلادالنبی ﷺ 4 جنوری بروز اتوار بعد نماز عشاء ٹھیک 8:00 بجے شب بمقام میلاد روڈ روبرو جامع مسجد بارکس زیرسرپرستی جناب حضرت علامہ الحاج عبدالرحیم بن احمد القرموشی و زیرنگرانی الحاج صالح بن عمر باعوم منعقد کیا جارہا ہے۔ جلسہ کا آغاز جناب الحاج حافظ و قاری علی بن عبدالرحمن بصراوی خطیب جامع مسجد بارکس کی قرات کلام پاک سے ہوگا۔ جناب سید خواجہ پاشاہ ، جناب شیخ محمد بن حسن العمودی کے علاوہ جماعت نورمحمدی ﷺ کے اراکین حبیب عیسیٰ بغدادی و ہمنوا دف پر بارگاہ رسالت مآب میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کریں گے ۔ حافظ حامد بن محمد قریشی ،مولوی کامل جامعہ نظامیہ ، پی ایچ ڈی عثمانیہ کا خطاب ہوگا۔ آفتاب دکن وقار اہل سنت حضرت العلامہ ڈاکٹر سید شاہ محمود صفی اﷲ حسینی (وقار پاشاہ) کا خصوصی خطاب ہوگا۔ محفل کا اختتام سلام خیرالانام و دعاء اراکین جماعت و حاضرین محفل پر ہوگا۔ اس محفل کا نشاء ٹی وی پر راست ٹیلی کاسٹ عمل میں آئیگا۔ عہدیداران و اراکین جماعت نورِ محمدیﷺنے شمع محمدی کے پروانوں سے بہ پابندی وقت شرکت کی گذارش کی ہے ۔