دہشت گردی مسئلہ پر کانگریس کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں:آنند شرما

نئی دہلی ۔ 7 ۔ جنوری (سیاست ڈا ٹ کام) دہشت گردی کے مسئلہ پر بی جے پی پر جوابی تنقید کرتے ہوئے کانگریس نے آج کہا کہ پاکستان کی اسپانسر کردہ دہشت گردی کے خلاف اس کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے لیکن پارٹی چاہتی ہے کہ مودی حکومت دہشت گرد کشتی واقعہ تناظر میں اپنی کارروائی موثر طریقہ سے انجام دے۔ بی جے پی نے دہشت گردی سے متعلق کانگریس ک

مظفر نگر فسادات میں ملوث 5 افراد گرفتار

مظفر نگر ۔ 7 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مظفر نگر فسادات کے دوران کتبہ گاؤں میں پیش آئے فرقہ وارانہ ہلاکتوں کے سلسلہ میں پولیس نے مزید 5 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ فسادات کے بعد یہ ملزمین دیویندر ، امیت ، پپو ، ونود ، سہلو ، منوج ، گلو اور نریندر مفرور تھے ۔ انہیں کل گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کردیا گیا ۔ عدالت نے انہیں 14 دن کے لیے ر

سائنس اور ٹکنالوجی کی ترقی کیلئے بہترین سہولیات

گاندھی نگر ۔ 7 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سائنس اور ٹکنالوجی کی بہتر سہولیات کے ساتھ درخشاں مستقبل کا تیقن دیتے ہوئے مرکزی وزیر مسٹر ہرش وردھن نے تحقیقات اور ایجادات کے شعبہ میں سرگرم عمل نوجوانوں سے پرزور اپیل کی کہ ہندوستان واپس آکر اس کی ترقی و تعمیر میں اعانت کریں۔ مرکزی وزیر سائنس و ٹکنالوجی سے آج یہاں 13 ویں پرواس بھارتیہ دیواس سے

مذہبی پیشوا حضرت برہان الدین کو خراج عقیدت

ممبئی ۔ 7 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) داودی بوہرہ فرقہ نے اپنے مذہبی پیشوا ڈاکٹر سید محمد برہان الدین کی پہلی برسی (عرس مبارک) دنیا بھر میں 6 جنوری کو عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جبکہ ممبئی میں مجلس عرس سیفی مسجد بھینڈی بازار ممبئی میں سیدنا مفضل سیف الدین کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔ مجلس میں فرقہ بواہیر کے ہزار افراد شریک تھے اور ٹیلی ویژن

متولی مولانا کلب جواد اور کاظم علی سبکدوش

لکھنو ۔ 7 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام) : شیعہ سنٹرل بورڈ آف وقفس اترپردیش نے 27 متولیوں بشمول مولانا کلب جواد اور کانگریس رکن اسمبلی نواب کاظم علی کو سبکدوش کردیا ہے جن کے ریاستی وزیر شہری ترقیات اعظم خاں کے ساتھ اختلافات پیدا ہوگئے تھے ۔ مولانا کلب جواد کو لکھنو میں واقع سجادیہ قدیم اور جدید امام باڑہ جھولال اور روئے سرکار کے متولی کی ذم

کوئلہ ورکرس کی ہڑتال دوسرے دن میں داخل

نئی دہلی ۔ 7 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ملک گیر سطح پر کوئلہ صنعت کے ورکرس کی 5 روزہ ہڑتال آج دوسرے دن میں داخل ہوگئی جب کہ سرکاری عہدیداروں اور ٹریڈ یونینوں کے درمیان کل شب مذاکرات ناکام ہوگئے ۔ ہڑتال کے پہلے دن یومیہ 1.5 ملین ٹن کوئلہ کی پیداوار پر 75 فیصد اثر پڑا ۔ اگر یہ ہڑتال جاری رہی تو ملک بھر میں واقع تقریبا 100 برقی پلانٹس کو ایندھن

کانگریس ایم پی ششی تھرور سے استعفیٰ کا مطالبہ مسترد

تھرواننتھا پورم ۔ 7 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر کیرالا اومن چنڈی نے آج اپوزیشن کے اس مطالبہ کو مسترد کردیا کہ کانگریس ایم پی ششی تھرور کو ان ی اہلیہ سنندا پشکر کی موت کے سلسلہ میں دہلی پولیس کی جانب سے قتل کیس درج کئے جانے کے پیش نطر استعفیٰ دے دینا چاہئے ۔ چیف منسٹر نے اپوزیشن کے مطالبہ پر رد عمل ظاہر کرنے کی خواہش پر انہوں نے کہ

نائب صدر جمہوریہ کا دورہ بنگلور، ایچ اے ایل کامعائنہ

بنگلور ۔ 7 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری نے آج بنگلور کے واقعہ ایچ اے ایل مقامات کا دورہ کیا اور یہاں ایڈوانس ہلکے ہیلی کاپٹرس کے علاوہ ایل سی اے تیجا ہیلی کاپٹرس پراجکٹس کا معائنہ کیا۔ ڈسمبر 2013 ء میں ان ہیلی کاپٹرس کی تیاری کیلئے منظوری دی گئی تھی۔ ایچ اے ایل نے ایر کرافٹ کی تیاری اور سربراہی کے کاموں کو تیز کرد

کالینگا جنگ کے مقام سے بی جے پی کی رکنیت سازی مہم

بھنیشور ۔ 7 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر بی جے پی امیت شاہ نے آج یہاں لارڈ جگناتھ کا آشیرواد حاصل کرنے کے بعد تاریخی دھولی گرام پنچایت کے حدود میں واقع ایک گاؤں میں اپنی پارٹی رکنیت کی تجدید کی ۔ اس موقع پر پارٹی کارکنوں کے ایک گروپ کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے دھولی گرام پنچایت کے گوپی ناتھ پورہ گاؤں میں اپنی پار ٹی کی رکنیت کی تجدید پر

وسطی آسام میں بند کامیاب

گوہاٹی ۔ 7 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وسطی آسام کے 3 اضلاع میں آج 12 گھنٹوں کے بند سے عام زندگی مفلوج ہوگئی جب کہ اضلاع موری گاوں ، کمروپ ( میٹرو ) اور ناگاوں میں آج صبح 5 بجے سے بند منایا گیا جس کے دوران تمام اسکولس ، تعلیمی اور مالیاتی ادارے بند رکھے گئے اور سڑکوں بشمول قومی شاہراہ نمبر 37 سے ٹریفک غائب رہی ۔ آل تیوا اسٹوڈنٹس یونین اور تیو

پیرول میں توسیع کیلئے فلمی اداکار سنجے دت کی درخواست

پونے ۔ 7 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فلمی اداکار سنجے دت جو کہ 1993 ء کے ممبئی بم دھماکہ کیس میں جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں اور پیرول پر 14 یوم کیلئے باہر آئے ہیں، جیل حکام سے اپنی رخصت میں مزید توسیع کیلئے گزارش کی ہے جبکہ 55 سالہ فلمی اداکار کو ممبئی سلسلہ وار بم دھماکہ کیس میں غیر قانونی AK56 ریفل رکھنے اور تلف کرنے کے الزام میں سزائے قید سنائی گئی

جمیمہ خان کی عمران خان کو مبارکباد

کراچی ۔ 7 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) کرکٹر سے سیاستداں بنے عمران خان کی سابقہ بیوی جمیمہ خان نے آج ٹوئٹر پر عمران خان کو دوبارہ ایک نئی زندگی کے آغاز پر مبارکبادی کا پیغام دیا ۔ 62 سالہ عمران خان کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ جلد ہی براڈکاسٹر صحافی ریحام خان سے شادی کرنے والے ہیں ۔ قبل ازیں انھوں نے جمیمہ گولڈ اسمتھ سے شادی کی تھی اور شادی

جنیوا میں 18 جنوری سے ایران نیوکلیئر مذاکرات کا نیا دور

برسیلز۔ 7۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) تہران کے متنازعہ نیوکلیئر پروگرام پر 18 جنوری سے جنیوا میں تازہ مذاکرات ہوں گے۔ ایران اور دنیا کی بڑی طاقتوں کے درمیان ان مذاکرات کے ذریعہ نیوکلیئر تنازعہ کو دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ یوروپی یونین کی صدارت میں ہونے والے مذاکرات کا مقصد ایران کے نیوکلیئر ہتھیاروں کے بارے میں مغربی ممالک کے اندیشو

سیکولر حکمرانی کی ضرورت

ہندوستانی مسلمانوں کے لئے سال نو کے موقع پر کئی ایک سوال پیدا کئے جارہے ہیں۔ ہندو تنظیموں کے گھر واپسی پروگرام کو لے کر نریندر مودی حکومت کو شدید تنقیدوں کا سامنا ہے۔ اس کے باوجود یہ حکومت خود کو سیکولر ثابت کرنے کی کوشش نہیں کررہی ہے۔ فرقہ پرستوں کی جانب سے ملک کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنے کی کوششیں مسلسل ہورہی ہیں تو یہ تش

پاکستان میں دنیا کی تیسری بڑی مسجد

کراچی ۔ 7 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے بحریہ ٹاؤن کراچی میں سب سے بڑی اور مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے بعد دنیا کی تیسری بڑی مسجد ’’جامع مسجد‘‘ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر بحریہ ٹاؤن کراچی کے بزرگ ملازم نے تختی کی نقاب کشائی کی جو کراچی میں منعقد ہوئی جس میں بحریہ ٹاؤن کے معزز شہریوں نے شرکت کی۔ تقر

ہند و پاک دوستی بس خدمات اب واگھا سرحد تک محدود

لاہور ۔ 7 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) ہندو پاک دوستی کے نام پر نئی دہلی اور لاہور کے درمیان بس خدمات شروع کئے جانے کے سلسلہ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ پاکستان نے بس کو لاہور اور ننکانہ صاحب میں داخل ہونے سے یہ کہہ کر روک دیا ہے کہ دہشت گرد حملوں کے خطرات موجود ہیں لہذا بس کو لاہور اور ننکانہ صاحب آنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ پاکستانی ٹوراز

یمن کی پولیس اکیڈیمی پر کار بم دھماکہ ، 37ہلاک

صنعاء۔ 7 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) یمن کے دارالحکومت میں قائم پولیس کالج کے سامنے ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں 37افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ خوفناک دھماکہ چہارشنبہ کی صبح پیش آیا۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی زخمیوں کو ہاسپٹل پہنچانے کیلئے ایمبولینس گاڑیاں فوراً جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو لے جانے لگیں۔بظاہر یہ دھماکہ پولیس ک

ہندوستان کا دورہ کرنے والے

ملبورن ۔ 7 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کو جو ہندوستان کا سفر کرنے والے ہیں ، انتباہ دیا ہے کہ وہ سفر کے دوران انتہائی چوکنا رہیں کیونکہ حالیہ دنوں میں دہشت گردوںنے خصوصی طورپر ممبئی شہر کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی ہیں۔ دی ڈپارٹمنٹ آف فارن افیئرس اینڈ ٹریڈ (DFAT)نے کل اپنی وارننگ میں یہ وضاحت کردی ہے کہ آسٹریلیا کی ش

پناما میں زلزلہ کا جھٹکا

نیویارک ۔ 7 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی جیولوجیکل سروے کے ایک بیان کے مطابق 6.6 شدت کا ایک زلزلہ پناما کے پیسفیک کوسٹ پر محسوس کیا گیا لیکن کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے جھٹکا محسوس کیا گیا جس کا مبدا یہاں سے 245 کیلومیٹر کے فاصلہ پر تھا ۔ پیسفیک سونامی وارننگ سنٹر کا کہنا ہے کہ زلزلہ کے جھٹکے ک

تائیوان میں زلزلے کے جھٹکے

تائیپی ۔ 7 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام) مشرقی تائیوان آج زلزلے کے جھٹکوں سے لرزگیا جس کی شدت 5.4 بتائی گئی ۔ دوپہر میں محسوس کئے اس جھٹکے سے عمارتیں بھی لرزگئیں لیکن کسی جانی یا مالی نقصانات کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ تائیوان کے محکمہ زلزلزلیات کے مطابق زلزلہ کا جھٹکہ مقامی وقت کے مطابق 4 بج کر 48 منٹ پر محسوس کیا گیا ۔ یاد رہے کہ ستمبر 1999 ء میں بھ