سنسکرت کو لازمی قرار دینے مرکز کے فیصلہ پر ترنمول کا نگریس کا احتجاج
نئی دہلی ۔ 3 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس نے جرمن زبان کی جگہ سنسکرت کو لازمی قرار دینے مرکزی حکومت کے فیصلہ پر سوال اٹھایا ہے۔ کیندریہ ودیالیہ اسکولوں میں سنسکرت کو تیسری زبان کی حیثیت سے پڑھانے کا لزوم عائد کیا گیا ہے ۔ ترنمول کانگریس لیڈرساوگتا رائے نے لوک سبھا میں آج اس مسئلہ کو اٹھایا۔