کرنسی نوٹوں سے گاندھی جی کی تصویر تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ
نئی دہلی 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ریزرو بینک آف انڈیا کی ایک کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ کرنسی نوٹوں پر سے مہاتما گاندھی کی تصویر ہٹا کر اس کی جگہ کسی دوسرے قومی قائد کی تصویر شائع نہیں کی جائے گا ۔ حکومت کے مشورہ پر آر بی آئی نے مستقبل کے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کا تعین کرنے کیلئے اکٹوبر 2010 میں یہ کمیٹی قائدم کی تھی۔