سوئٹزرلینڈ کا مغویہ شہری جنگجوؤں کے قبضہ سے فرار

سولو۔ 6 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) سوئٹزر لینڈ کے شہری اور وائلڈ لائف فوٹوگرافر لورینزو وِنسیگْوئرا کو ابو سیاف گروپ کے جہادیوں نے دو سال قبل اغوا کر لیا تھا۔ 2012 ء سے مغوی سوئز شہری کو جنگجوؤں نے مختلف مقامات پر رکھا لیکن وہ ہفتے کے روز فلپائنی فوج اور جنگجوؤں کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے دوران ایک کمانڈر کو زخمی کر کے فرار ہونے میں کامیا

طاقتور طوفان ’ہاگوپٹ‘ فلپائن کے مشرقی ساحلوں سے ٹکرا گیا

منیلا ، 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) فلپائن کے محکمہ موسمیات کے مطابق ’ہاگوپِٹ‘ نامی طاقتور ٹائیفون آج انتہائی تیز رفتار ہواؤں کے ساتھ ملک کے مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا۔ ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کے بعد اپنے ابتدائی لمحات میں ہی یہ سمندری طوفان بجلی کے نظام کو درہم برہم کر دینے اور بہت سے درختوں کے جڑوں سے اکھڑ جانے کا سبب بنا۔ یہ طوف

چین میں 92 ملین افرادغریب

بیجنگ ۔ 6 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے لیکن یہاں تقریباً 1.28 لاکھ خستہ حال دیہاتوں کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں 92 ملین افراد غربت کی زندگی گزار رہے ہیں ۔ غربت کے خاتمہ اور ترقی سے متعلق سرکردہ گروپ کے سربراہ نے بتایا کہ چین میں اگرچہ غربت کی سطح میں نمایاں کمی آئی لیکن ہنوز 832 غریب کاؤنٹیز اور اضلاع موجود ہیں۔ سرکا

بحرین میں برطانیہ کا نیا مستقل فوجی اڈہ

لندن، 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ مشرق وسطیٰ کی سلامتی کو درپیش خطرات کے پیش نظر خطے میں مستقل فوجی اڈہ بنائے گا۔ برطانوی فوجی اڈے کیلئے بحرین کا انتخاب کیا گیا ہے، جو برطانیہ کو فوجی اڈے کیلئے جگہ فراہم کرے گا۔ اس سلسلے میں بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد نے کہا کہ فریقین کے درمیان ایک مرتبہ پھر علاقے کی سلامتی کیلئے دوطرفہ عزم کا ا

مالدیپ میں پینے کے پانی کا بحران ، ایمرجنسی نافذ

کولمبو۔ 6 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) مالدیپ کے دارالحکومت میں پانی کے سب سے بڑے ٹریٹمنٹ پلانٹ میں آگ لگنے سے پینے کا پانی کم پڑگیا ہے جس کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ بحران کے بعد مالدیپ نے ہندوستان، سری لنکا، امریکہ اور چین سے امداد کی اپیل کی ہے۔ وزیر محمد شریف کے مطابق مالدیپ کے دارالحکومت مالے میں تقریباً ایک لاکھ لوگ پینے کے صاف

چین کے سابق سکیورٹی چیف کی گرفتاری

بیجنگ ، 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت چین نے سابق سکیورٹی چیف جو یونگ کانگ کو مختلف الزامات کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔ الزامات میں رشوت وصول کرنے کے علاوہ زنا کاری اور ملکی رازوں کا افشا کرنا بھی شامل ہے۔ جو یونگ کانگ چین کے سب سے طاقتور پالیسی ساز ادارے پولٹ بیورو اسٹینڈنگ کمیٹی کے سابق اراکین میں سے ہیں۔ پولِٹ بیورو اسٹینڈنگ کمیٹی کے

دلیپ کمار کو نمونیہ ، دواخانہ میں شریک

ممبئی ۔ 6 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ہندی فلموں کے بزرگ اداکار دلیپ کمار کو آج نمونیہ کے عارضہ پر دواخانہ میں شریک کیا گیا ہے ۔ انہوں نے سردی اور کھانسی کی شکایت کی تھی ۔ لیلاوتی ہاسپٹل کے ڈاکٹر جلیل پارکر نے کہا کہ دلیپ کمار کو نمونیہ کے لیے شریک کیا گیا ۔ ہم نے انہیں اینٹی بائیوٹیک دوائیں دیں ہیں اور انہیں انٹنسیو کیر یونٹ میں رکھا گ

انوشکا شنکر گرامی ایوارڈ کیلئے نامزد

لاس اینجلس ۔ 6 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) ستار نواز انوشکا شنکر کو اُن کے البم ’’ٹریزیس آف یو ‘‘ کے لئے 57 ویں سالانہ گرامی ایوارڈس میں بیسٹ ورلڈ میوزک البم زمرے کیلئے نامزد کیا گیا ہے ۔ آنجہانی ستار نواز روی شنکر کی بیٹی انوشکا شنکر کو اس سے پہلے بھی تین مرتبہ اس باوقار ایوارڈ کیلئے نامزد کیا جاچکا ہے ۔ ٹریزیس آف یو اُن کا ساتواں الب

دہلی میں ٹیکسی ڈرائیور نے خاتون کی عصمت ریزی کی

نئی دہلی ۔ 6 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : دارالحکومت دہلی میں آج رات ایک 27 سالہ خاتون کی کار میں عصمت ریزی کی گئی ۔ گڑگاؤں میں ڈنر پارٹی کے بعد گھر واپس ہونے کے لیے اس خاتون نے ایک کیاب ٹیکسی کرایہ پر حاصل کی تھی ۔ ایک ہوٹل میں ڈنر پارٹی ختم ہونے کے بعد اپنی سہیلی کے ہمراہ وسنت وہار تک پہونچی جہاں سے اس نے اپنے گھر جانے کے لیے شام 7 بجے ایک خ

پاکستان میںالقاعدہ کا اہم لیڈر ہلاک

پشاور۔ 6 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی فوج نے ملک کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں ایک کارروائی کے دوران القاعدہ کے اہم لیڈر عدنان الشکری الجمعہ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔فوج کے شعبہ ٔتعلقات عامہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی نژاد شکری الجمعہ کو قبائیلی جنوبی وزیرستان کے شن ورسک علاقہ میں ہلاک کیا گی