یوگا کے بارے میں اقوام متحدہ کے فیصلہ کی مودی کی جانب سے ستائش

نئی دہلی۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج رات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہندوستان زیرقیادت قرارداد منظور کرتے ہوئے 21 جون کو بین الاقوامی یوم یوگا قراردینے پر جنرل اسمبلی سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس 21 جون کو بین الاقوامی یوم یوگا قرار دیئے جانے پر اظہار مسرت کے لئے الفاظ نہیں ہیں۔ انہوں نے فیصل

فرقہ وارانہ کشیدگی بھڑکے گی : سی پی ایم

نئی دہلی ۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آگرہ میں مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد کے مذہب تبدیل کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے سی پی آئی ایم نے آج کہا ہیکہ جبری مذہبی تبدیلی ایک جرم ہے اور اس کے نتیجہ میں ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوگی۔ پارٹی نے مرکز اور اترپردیش حکومت سے جبری مذہبی تبدیلی میں ملوث رہنے والوں کے خلاف سخت کارروائی اور قانونی چار

’’مودی پر بھروسہ کریں ‘‘، وادی کشمیر میں امیت شاہ کی تقریر

سرینگر۔11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے آج عمر عبداللہ حکومت سے کہا کہ وہ 1700 کروڑ روپئے مرکزی پیاکیج کا حساب دیں جو سیلاب سے متاثرہ افراد کی راحت رسانی کیلئے ریاستی حکومت کو فراہم کئے گئے تھے اور مبینہ طور پر عوام تک نہیں پہنچے۔ وہ سرینگر میں اپنے اولین انتخابی جلسہ عام سے پارٹی امیدوار حنا بھٹ کی تائید میں تقریر کر

آر ایس ایس عظیم تنظیم،ہندوتوا اور بھارتیتہ ہم معنی الفاظ

نئی دہلی۔11 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آگرہ میں تبدیلی مذہب کے پس منظر میں فرقہ پرست ایجنڈہ پر عمل کرنے کے الزامات کا سامنا کرنے والی حکومت نے آج لوک سبھا میں کہا کہ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کی پابند ہے اور تجویز پیش کی کہ تمام ریاستیں بشمول مرکز میں انسداد تبدیلی مذہب قوانین ہونے چاہئیں۔ تبدیلی مذہب پر مباحث کا جواب دیتے

ناتھورام گوڈسے ’محب وطن‘ ساکشی مہاراج کا ریمارک

نئی دہلی ۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج نے آج یہ کہتے ہوئے ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا کہ گاندھی جی کا قاتل ناتھورام گوڈسے ایک ’’محب وطن‘‘ تھا۔ اس ریمارک پر شدید ردعمل کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اپنا تبصرہ واپس لے لیا۔ حلقہ پارلیمان اناؤ سے تعلق رکھنے والے ساکشی مہاراج نے کہا کہ گوڈسے ایک ستم رسیدہ شخص تھا۔

جبری مذہبی تبدیلی ‘ یو پی اقلیتی کمیشن نے رپورٹ طلب کی

لکھنؤ ۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش اقلیتی کمیشن نے جبری مذہبی تبدیلی پر جاری تنازعہ کے پیش نظر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس آگرہ سے رپورٹ طلب کی ہے۔ کمیشن کے رکن سہیل ایوب نے بتایا کہ جس انداز میں جعلسازی کے ذریعہ مذہبی تبدیلی کرائی گئی اس پر اندرون 3 یوم رپورٹ طلب کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن آگرہ کا دورہ بھی کرے گ

علیگڑھ میں ہندو تنظیم کے زیر اہتمام تبدیلی مذہب کی تقریب

علیگڑھ۔/11ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) آگرہ میں جبراً تبدیلی مذہب کا تنازعہ ختم بھی نہیں ہوا تھا کہ ایک ہندو تنظیم نے 25ڈسمبر کے روز عوام کی کثیر تعداد کو ہندو بنانے کا اعلان کیا ہے۔ جس پر مقامی بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عوا م کو اپنا پسندیدہ مذہب اختیار کرنے کا حق حاصل ہے۔ ہندوجاگرن سمیتی کے علاقائی انچارج راجیشور

مہاراشٹرا :اقتدار کی بِساط پر مجلس و شیوسینا کے درمیان بالواسطہ تعاون

ممبئی ۔ 11 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : مہاراشٹرا میں اقتدار کا مزہ چکھنے کی پہلی کوشش میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین سے شیوسینا نے بالراست تعاون کیا ہے کیوں کہ شیوسینا نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی مئیر انتخابات میں حصہ نہ لیا جائے ، جس کے باعث مجلس امیدوار کی کامیابی کے لیے راہ ہموار ہوگئی ۔ تاہم مالیگاؤں کا

مغربی کنارہ میں اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کا تصادم

رملہ؍ یروشلم۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی کنارہ اور مشرقی یروشلم میں آج کشیدگی میں اضافہ ہوگیا جبکہ فلسطینیوں اور اسرائیلی سرحدی پولیس نے فلسطینی کابینی وزیر کی موت کی متضاد اطلاعات کی بناء پر باہم تصادم ہوگیا۔ زیادابوعین کا اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ کل ایک احتجاجی مظاہرہ کے دوران ہاتھا پائی میں انتقال ہوگیا تھا۔ فلسطینی اتھارٹی

روس کی 12 نیوکلیئر ری ایکٹرکی پیشکش

نئی دہلی ۔11 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) روس ۔ ہند خصوصی دفاعی شراکت داری میں اضافہ کرتے ہوئے روس نے آج تیقن دیا کہ وہ کم از کم 12 نیوکلیئر ری ایکٹر اور عصری دوہرے استعمال کے ہیلی کاپٹرس کی تیاری میں ہندوستان کا ساتھ دے گا۔ دونوں ممالک نے تیل، گیاس، دفاع، سرمایہ کاری اور دیگر کلیدی شعبوں میں 20 معاہدوں پر دستخط کئے۔ وزیراعظم نریندر مودی اور

دلیپ کمار 92 سال کے ہوگئے ۔ دواخانہ سے ڈسچارچ

ممبئی 11 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) افسانوی اداکار دلیپ کمار آج 92 سال کے ہوگئے ۔ انہیں آج دواخانہ سے بھی ڈسچارچ کردیا گیا جہاں انہیں سینہ کے انفیکشن کی شکایت پر گذشتہ ہفتے شریک کیا گیا تھا ۔ جب وہ دواخانہ سے باہر نکلے ان کے مداحوں نے خیر مقدم کیا جو ان کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے وہاں جمع ہوئے تھے ۔ ماہر امراض تنفس ڈاکٹر جلیل پارکر