Month: 2014 نومبر
-سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک
حیدرآباد ۔ یکم ؍ نومبر (سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد فوت ہوگئے۔ گولکنڈہ پولیس کے مطابق 28 سالہ محمد آصف حسین جو ابراہیم باغ علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے ڈرائیور بتایا گیا ہے۔ وہ کل رات ڈیوٹی کے بعد موٹر سیکل پر آرہا تھا کہ موٹر سیکل روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں
دینی اجتماعات
٭٭ جماعت اسلامی ہند چارمینار کا اجتماع عام 2 نومبر اتوار 11 بجے دن چھتہ بازار دفتر جماعت اسلامی ہند منعقد ہوگا ۔ درس قرآن جناب خلیل الرحمن دیں گے جب کہ جناب محمد فخر الدین انصاری ’ سیرت النبیؐ ہجرت کا پہلا سال ‘ پر خطاب کریں گے ۔۔
انتقال
حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( راست ) : جناب محمد نظام الدین ( افروز ) فرزند جناب محمد مظفر الدین ( مجید ) مالک ایرانی کیپ مارٹ چھتہ بازار کا انتقال 31 اکٹوبر بروز جمعہ کو ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد قباء قادر باغ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان متصل مسجد یسین سید علی چبوترہ عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 2 نومبر بعد عصر مسجد یسین سید علی چ
مملکت فلسطین اور اسرائیل
کون کس کے ساتھ کتنا مخلص ہے فراز
وقت ہر شخص کی اوقات بتادیتا ہے
مملکت فلسطین اور اسرائیل
ڈگ وجئے سنگھ کیخلاف وارنٹ جاری اور منسوخ
نئی دہلی ۔ یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی عدالت نے آج کانگریس لیڈر ڈگ وجئے سنگھ کی مجرمانہ تحقیر عدالت مقدمہ میں غیر حاضری پر قابل ضمانت وارنٹ جاری کیا۔ تاہم کافی دیر بعد وہ عدالت میں پیش ہوئے جس کی بناء وارنٹ منسوخ کردیا گیا۔ ڈگ وجئے سنگھ نے تقریباً 3بجے عدالت میں حاضر ہوتے ہوئے وارنٹ سے دستبرداری کی خواہش کی۔ اُنھوں نے یہ بھی یق
سونے کی قیمت میں اضافہ
ممبئی ۔ یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سونے کی قیمت میں کافی عرصہ بعد آج کسی قدر اضافہ دیکھا گیا جبکہ صرافہ بازار میں لوگوں نے اِس کی خریدی میں دلچسپی دکھائی۔ دوسری طرف چاندی کی قیمت میں 4 سال کے دوران اب تک کی کمی واقع ہوئی ہے۔ سونے کی قیمت 105 روپئے بڑھ کر 26 ہزار 65 روپئے فی دس گرام ہوگئی۔ جبکہ چاندی کی قیمت میں 65 روپئے کمی ہوئی اور اِس کی قی
عامر خان پر ہم جنس پرستی کے فروغ کا الزام، عدالت کی نوٹس
چندی گڑھ ۔ یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار عامر خان کے خلاف عدالت نے آج ایک نوٹس جاری کی جن پر مشہور ٹی وی شو ستیہ میو جیتے میں ہم جنس پرستی کو فروغ دینے کا الزام ہے۔ ایڈوکیٹ مندیپ کور کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے سیول جج جسویندر سنگھ نے عامر خان کو نوٹس جاری کی اور 19 ڈسمبر تک جواب دینے کی ہدایت کی۔ درخواست گذار نے عامر خان ک
بہار میں جنتادل (یو) کے چار ارکان اسمبلی نااہل
پٹنہ ۔ یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جنتادل (یو) کے چار باغی ارکان اسمبلی کو آج بہار اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دیا گیا۔ ان پر ریاست میں راجیہ سبھا کی دو نشستوں پر حالیہ منعقدہ ضمنی انتخابات میں پارٹی کے خلاف سرگرم رہنے کا الزام ہے۔ اسپیکر ادئے نارائن چودھری نے متعلقہ ارکان اسملی کو آج اپنے فیصلہ سے واقف کرایا۔ نااہل قرار دیئے گئے ا
مظفر نگر اجتماعی عصمت ریزی، مزیدایک ملزم گرفتار
مظفر نگر ۔ یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مظفر نگر اجتماعی عصمت ریزی مقدمہ کے ایک اور ملزم کو آج گرفتار کرتے ہوئے 14 دن کے لئے عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔ ملزم پشپندر گزشتہ سال فسادات سے متاثرہ لڑکی کی پھوگنا دیہات میں پیش آئے اجتماعی عصمت ریزی واقعہ کے بعد سے وہ فرار تھا۔ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ پشپندر کو آج گرفتار کیا گیا اور مقامی
ٹاملناڈو کانگریس میں پھوٹ کے واضح آثار
چینائی ۔ یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس ہائی کمان کے خلاف اپنا موقف سخت کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر جہاز رانی جی کے واسن نے آج یہ واضح اشارے دیئے ہیں کہ پارٹی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے وہ سابقہ ٹامل مانیلا کانگریس کا احیاء کریں گے۔ اُنھوں نے کہاکہ مستقبل کے منصوبہ کا وہ 3 نومبر کو اعلان کریں گے۔ اپنے حامیوں سے آج دوسرے دن بھی مشا
چیف منسٹر آفس کا پی ایم او طرز پر فروغ :فرنویس
ممبئی ۔ یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے نئے چیف منسٹر دیویندر فرنویس اپنے دفتر کو پی ایم او کی طرز پر فروغ دینے کے خواہاں ہیں تاکہ انتظامیہ کی مؤثر کارکردگی یقینی بنائی جاسکے۔ اُنھوں نے آج ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ چیف منسٹر آفس کو پرائم منسٹر آفس کے طرز پر فروغ دیا جائے گا جہاں منتخبہ عہدیدار کسی
گندربل سے عبداللہ خاندان کے دیرینہ روابط ختم
گندربل (جموں وکشمیر) ۔ یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے گندربل سے دوبارہ انتخابات میں مقابلہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے ساتھ ہی اِس حلقہ سے عبداللہ خان کے کئی دہے طویل تعلق ختم ہوجائے گا۔ یہ حلقہ عبداللہ خاندان کا طاقتور گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ حکمراں نیشنل کانفرنس نے کل پارٹی امیدواروں کی چوتھی فہرست جا
رہتک اور سوزین کی طلاق عدالت میں منظور
ممبئی ۔ یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار رہتک روشن اور ان کی بیوی سوزین خان کی فیملی کورٹ نے آج طلاق منظور کرلی۔ رہتک کے وکیل مرنالینی دیشمکھ نے بتایا کہ عدالت نے دونوں کی طلاق منظور کرلی اور یہ باہمی رضامندی سے ہوئی۔ رہتک روشن اور سوزین خان کی شادی 14 سال قبل ہوئی تھی۔ اُنھیں دو بچے بھی ہیں۔ وہ جاریہ سال اپریل میں عدالت سے ر
شیشہ و تیشہ
انورؔ مسعود
فن کار
اے بندۂ مزدور نہ کر اِتنی مشقت
کاندھے پہ تھکن لاد کے کیوں شام کو گھر آئے
جاکر کسی دفتر میں تو صاحب کا ہُنر دیکھ
بیکار بھی بیٹھے تو وہ مصروف نظر آئے
……………………………
محمد حسن الدین صوفیؔ
دو لفظ …!
دو لفظ پڑھنے آتے ہی مسرور ہوگیا؟
محفل میں داد پاتے ہی مغرور ہوگیا؟
بے چین کرکے رکھ دیا شہرت کے شوق نے
ہند ۔ سری لنکا آج ونڈے سیریز ، دونوں ٹیموں کو پہلے مقام کا موقع
کٹک ۔ یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ ونڈے مقابلوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ کل یہاں بارہ بتی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ ڈے نائیٹ مقابلہ کے ذریعہ شروع ہونے والی یہ سیریز دراصل ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے دورہ ہند میں درمیان میں چھوڑ کر وطن واپس لوٹ جانے کے بعد سری لنکا کو مدعو کئے جانے پر ی
کرکٹ ورلڈ کپ میں 100 دن باقی ، منتظمین کامیابی کیلئے پرامید
سڈنی ۔ یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ونڈیکرکٹ ورلڈکپ میں 100 دن باقی رہ گئے۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں مشترکہ طور پر منعقد ہونے والے میگا ایونٹ کو منتظمین 2000 کے سڈنی اولمپکس کے بعد آسٹریلیا کا سب سے بڑا ایونٹ قرار دے رہے ہیں۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ جان ہارنڈن کے مطابق 14 فروری کو شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ دلچسپی 22 فرور
370 رنز کی سبقت کیساتھ پاکستان ایک بڑی کامیابی کی سمت
ابوظہبی ۔ یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی ٹیم کو پہلی اننگز میں 261 رنز تک محدود رکھنے کے باوجود پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے حریف ٹیم کو فالو آن نہیں دیا بلکہ اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا۔ تیسرے دن کھیل کے اختتام پر پاکستانی ٹیم نے اوپنرس احمد شہزاد اور محمد حفیظ کے جلد نقصان کے باوجود 61 رنز اسکور کرلئے ہیں اِس طر
ڈبل سنچری سے زیادہ میچ پر گرفت خوش آئند : یونس خان
ابوظہبی ۔ یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کیانفارمکھلاڑی یونس خان نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کو شکست دینے کی خواہش ضرور ہے تاہم یہ ہنوز دور ہے۔ آسٹریلیا کی میچ میں مشکل ضرور ہے تاہم ابھی کچہ کہنا قبل از وقت ہوگا ۔ دوسرے ٹسٹ میں شاندار ڈبل سنچری اسکور کرنے والے یونس خان کے بموجب پریکٹس میں آسٹریلیائی کھلاڑیوں کی خامیاں د
گیل کو دورۂ جنوبی افریقہ کی اُمید
جمائیکا ۔ یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے جارحانہ اوپنر کریس گیل پُرامید ہیں کہ اِن کی ٹیم ڈسمبر میں مجوزہ دورۂ جنوبی افریقہ کو شیڈول کے مطابق انجام دے گی۔ جیسا کہ پیش قیاسی کی جارہی ہے کہ ٹیم جس نے ہندوستان کا دورہ ادھورا چھوڑا ہے، وہ شائد جنوبی افریقی دورہ کو بھی نظرانداز کردے گی۔ گیل نے کہاکہ ہندوستانی دورہ پر جو