پٹرول اور ڈیزل پر اکسائز ڈیوٹی میں اضافہ

نئی دہلی ۔ 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر اکسائز ڈیوٹی میں 1.50 روپئے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔ تاہم چلر فروش قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا۔ تیل کی کمپنیوں نے عالمی مارکٹ میں قیمت میں گراوٹ کے باوجود یہ فیصلہ کیا ہیکہ مزید کمی نہ کی جائے۔ اکسائز ڈیوٹی میں اضافہ سے حکومت کو سالانہ تقریباً 13000 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوگی اور بج

سرکاری محکمے 1,600 کروڑ روپئے سے زائد برقی بلز باقی

حیدرآباد 13 نومبر ( آئی این این ) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے آج اعتراف کیا کہ کئی سرکاری محکمہ جات نے کئی برسوں سے برقی کے بلز ادا نہیں کئے ہیں۔ اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران رکن اسمبلی کے یادیا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ آج کی تاریخ تک تلنگانہ کے محکمہ برقی کو سرکاری محکمہ جات کروڑ ہا روپئے باقی ہیں۔

وزیر اعظم مودی کا ایجنڈہ فرقہ پرستانہ:کانگریس

فتح پور 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس قومی جنرل سکریٹری مودھو سدھن مستری نے آج الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی خود کو ایک عالمی لیڈر کے طور پر پیش کررہے ہیں جبکہ ان کا اصل ایجنڈہ فرقہ پرستانہ ہے۔ آر ایس ایس کے لوگ بھی حکومت میں اپنی من مانی چلا رہے ہیں۔ بی جے پی تمام اعلی سرکاری عہدوں پر آر ایس ایس کے لوگوں کو تعینات کررہی ہے

وزیراعظم مودی آسٹریلیا کیلئے روانہ

نائی پائی تا13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی آج رات آسٹریلیا کیلئے روانہ ہوئے ۔ اپنے سہ قومی دورہ کے دوسرے مرحلے میں نریندر مودی جی 20 کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ اس کانفرنس میں دنیا کے ترقی یافتہ اور ابھرتے ہوئے ملکوں کے قائدین شرکت کررہے ہیں۔

خاتون نالہ میں بہنے پر بلدیہ کے خلاف مقدمہ درج

حیدرآباد ۔ /13 نومبر (سیاست نیوز) گوپالا پورم پولیس نے کل بارش کے سبب نالے کی چھت منہدم ہونے سے حاملہ خاتون کی موت کے سلسلے میں بلدی عملہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ انسپکٹر گوپالا پورم نے بتایا کہ پولیس نے بلدی عملہ کے خلاف دفعہ 304A کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

چین مودی کے مجوزہ دورہ کا بے چینی سے منتظر

نائی پائی تا ۔ 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج چین کے ہم منصب لی کیقیانگ سے پہلی مرتبہ ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ چین ہندوستانی لیڈر کے دورہ بیجنگ کا منتظر ہے۔ مودی کی یہ ملاقات ہند۔ آسیان اور مشرقی ایشیاء چوٹی اجلاس کے موقع پر میانمار انٹرنیشنل کنونشن سنٹر میں ہوئی۔ لی کیقیانگ ان قائدین میں سے ایک ہیں جنہوں نے نری

دنیا کے کئی حصوں میں سرد ہوائیں ، بارش اور شدید برفباری

نیو یارک 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کے کئی حصوں میں اس وقت سرد ہوائیں چل رہی ہیں اور بارش و شدید برفباری کے باعث عام زندگی مفلو ج ہے ۔ ہندوستان میں بھی کئی ریاستوں میں موسم مختلف نوعیت کا ہوتا جارہا ہے ۔ امریکی ریاست ویسکونسن میں طوفانی ہواوں اور برفباری سے نظام مفلوج ہوگیا ہے۔ سڑکوں پر 10 انچ تک برف جمع ہوا ہے۔ اٹلی کے شمالی علاقوں

11 خواتین کی اموات پر اقوا م متحدہ کا اظہارتشویش

اقوام متحدہ ۔ 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ سربراہ بانکی مون نے آج کہا ہیکہ ہندوستان میں 11 خواتین کی نس بندی آپریشن کی وجہ سے موت انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس معاملہ میں مناسب احتیاط برتنی چاہئے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ طبی امور مؤثرانداز میں انجام دیئے جائیں۔ بانکی مون کے ترجمان فرحان حق نے کہ

اسلام آباد کے قریب داعش کے پرچم

اسلام آباد ۔ 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں انتہائی حساس آرڈیننس یونٹ کے قریب داعش کے 4 پرچم لہراتے پائے گئے جسے فوری ضبط کرلیا گیا۔ یہ واقعہ پاکستانی سیکوریٹی حکام کیلئے تشویش کا باعث ہے۔ آئی ایس کے یہ پرچم تاریخی شہر ٹیکسلا میں برقی کھمبوں پر لگائے گئے تھے۔ پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے بالکل قریب لگائے

سعودی عرب پر حملے کرنے ابوبکر ال بغدادی کی ہدایت

بیروت 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ کے لیڈر ابوبکر ال بغدادی نے اپنے مجاہدین کو ہدایت دی ہے کہ وہ سعودی عرب میں ہلاکت خیز حملے کریں۔ سعودی حکمرانوں کو سبق سیکھانے انہیں موت کے گھاٹ اتارا جائے ۔ اپنی خلافت کا اعلان کرنے والے ال بغدادی نے داعش کی سرگرمیوں کو دیگر چار عرب ملکوں تک وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ال بغدادی نے یہ بھی کہا

مکہ معظمہ میں توسیع منصوبہ کے باعث تاریخی مقامات کو خطرہ

مکہ معظمہ 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) حرم شریف کے توسیع پراجکٹ کے باعث مکہ معظمہ میں تاریخی مقامات کو خطرہ پیدا ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ ملٹی بلین کے تعمیراتی پراجکٹس اور وسیع و عریض شاہی محل کی تعمیر کے باعث کئی تاریخی مقامات زمین دوز کئے جارہے ہیں جن میںحضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیدائش کے مقام کو بھی ہٹایا جارہا ہے۔مکہ