اسلام آباد کے قریب داعش کے پرچم

اسلام آباد ۔ 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں انتہائی حساس آرڈیننس یونٹ کے قریب داعش کے 4 پرچم لہراتے پائے گئے جسے فوری ضبط کرلیا گیا۔ یہ واقعہ پاکستانی سیکوریٹی حکام کیلئے تشویش کا باعث ہے۔ آئی ایس کے یہ پرچم تاریخی شہر ٹیکسلا میں برقی کھمبوں پر لگائے گئے تھے۔ پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے بالکل قریب لگائے گئے ان پرچموں کی وجہ سے یہ اندیشے بڑھ گئے ہیں کہ دہشت گرد تنظیم ملک میں موجود دہشت گرد گروپس کا استحصال کرسکتی ہے۔