اڈیشہ کے تین اضلاع میں عوامی ٹرانسپورٹ بحال

کوراپٹ۔ 15 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) سمندری طوفان ہدہد کی آمد کے بعد عوامی نظام ٹرانسپورٹ کورا پٹ ملکانگری اور رایاگڑا اضلاع میں بحال کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ مینیجر او ایس آر ٹی سی جیپور راجندر پجاری نے کہا کہ ہماری تمام بسیں بشمول رات کی ایکسپریس بسیں منگل کے دن سے باقاعدہ راستوں پر چلنا شروع ہوگئی ہیں، کیونکہ سڑکیں صاف کردی گئی ہ

ہائی کورٹ نے ایکٹر اوم پوری کی درخواست مسترد کردی

ممبئی 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بامبے ہائیکورٹ نے بالی ووڈ اداکار اوم پوری کی جانب سے ایک فیملی کورٹ کے ذریعہ اُن کی بیوی اور کمسن بچے کو ماہانہ 2.90 لاکھ روپئے بطور گزارا دینے کے ایک حکم کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کردی۔ فیملی کورٹ نے اداکار کو ہدایت کی تھی کہ وہ اپنی بیوی نندیتا اور کمسن بچے کے گزارے کے لئے اُنھیں ماہانہ 2.90 لاکھ ر

راجستھان میں سمندری طوفان ہدہد کے زیراثر بارش

جئے پور۔ 15 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے مختلف علاقوں میں سمندری طوفان ہدہد کے زیراثر بارش ہوئی۔ جئے پور اور متصلہ علاقوں میں آج صبح اوسط 5 ملی میٹر، چرو اور گنگانگر میں 7.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔ ہلکی بوچھاریں اور چھائے ہوئے بادلوں کی وجہ سے ریاست میں درجہ حرارت کل سے ہی کم ہوگیا ہے۔ اعظم ترین درجہ حرارت 32 اور 28 کے درمیان تھا ۔ اقل ت

ادھم پور میں مزید 8 نعشیں برآمد

موں 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ادھم پور ضلع میں واقع موضع سدل جو حالیہ سیلاب اور زمین کھسکنے کے واقعات میں شدید طور پر متاثر ہوا تھا اور جہاں کئی لوگ زندہ دفن ہوگئے تھے۔ وہاں بچاؤ کاری ٹیم کو مزید چار نعشیں ملی ہیں جس کے بعد نعشوں کی جملہ تعداد 30 تک پہنچ گئی۔ دریں اثناء ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آف پولیس (ادھم پور ۔ ریاستی رینج) غری

مودی کی صدر افغانستان اشرف غنی کو مبارکباد ، ہر قدم پر ساتھ دینے کی یقین دہانی

نئی دہلی ۔ 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج افغانستان کے نئے صدر اشرف غنیکو مبارکباد دی اور یقین دہانی کرائی کہ ہندوستان بحیثیت دوست اور پارٹنر ہر قدم پر ان کی حکومت کے ساتھ ہوگا تاکہ ایک طاقتور اور پرامن افغانستان کی تعمیر یقینی ہوسکے۔ نریندر مودی کے ساتھ ٹیلیفون پر ہوئی گفتگو کے دوران اشرف غنی نے ہندوستان کو اف

مہاراشٹرا اور ہریانہ میں بی جے پی کی حکومت ، ایگزٹ پول

نئی دہلی ۔ 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا اور ہریانہ اسمبلی انتخابات کے بعد بی جے پی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھر رہی ہے۔ ایگزٹ پول میں بتایا گیا ہیکہ دونوں ریاستوں میں بی جے پی کو حکومت بنانے کا موقع ملے گا۔ کانگریس اور این سی پی جو مہاراشٹرا کے حکمراں پارٹیاں ہیں، 15 سال کی دوستی کو انتخابات سے عین قبل توڑ دیا تھا۔ ان دونوں پارٹیوں

پرنب مکرجی کے دو روزہ دورۂ فن لینڈ کا آغاز

ہیلسنکی۔ 15 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے آج اپنا دو روزہ سرکاری دورۂ فن لینڈ شروع کردیا جس میں 15 معاہدے اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دونوں ممالک کی جانب سے دستخط کئے جائیں گے۔ پرنب مکرجی کل رات یہاں پہونچے اور صدر فن لینڈ سولی نجنستو سے شخصی ملاقات کے لئے روانہ ہونے سے قبل گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ اہم معاہدہ جس

ہندوستانی مسلمانوں کی ستائش

ہندوستانی مسلمانوں کی قومی ، سماجی اور سیاسی تاریخ سے ابنائے وطن کے ساتھ ساتھ حکمراں طبقہ، دستوری عہدوں کے حامل شخصیتیں واقف ہیں۔ مگر حالیہ برسوں میں سیاسی مفادات حاصلہ کی طاقتوں نے مسلمانوں کو بدنام کر کے اپنے ووٹ بینک کو مضبوط بنانے کی ناپاک کوشش کی اور اس میں ناکام بھی ہوئے ۔ جب مسلمانوں کے ووٹ کے بغیر اقتدار کا حصول مشکل ہوا تو

ریاض میں بندوق بردار کا حملہ، امریکی شہری ہلاک

ریاض ، 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مشتبہ بندوق بردار نے امریکی شہری کو ہلاک کردیا۔ تاہم وزارت داخلہ نے واضح کیا کہ اس شخص کے کسی انتہاء پسند تنظیم سے روابط کا پتہ نہیں چلا ہے۔ امریکہ نے اس کارروائی کے محرکات کے بارے میں وضاحت طلب کی۔ حملہ آور کی 24 سالہ عبدالعزیز فہد عبدالعزیز الرشید کی حیثیت سے شناخت کی

امریکہ کو کوبانی پر گہری تشویش ہے : صدر اوباما

واشنگٹن۔15 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر براک اوباما نے شام کے سرحدی شہر کوبانی کی صورتحال کے بارے میں گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ امریکہ کی قیادت میں اتحاد اس شہر اور عراق کے مغربی علاقے میں دولت اسلامیہ (داعش) کے خلاف فضائی حملے جاری رکھے گا۔انھوں نے یہ بات گزشتہ شب داعش کے خلاف جنگ میں 20 سے زیادہ اتحادی ممالک سے ت

اقوام متحدہ ٹیم کا بین الاقوامی سرحد کے پاس دورہ: پاکستان

اسلام آباد ۔ 15 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کی ایک ٹیم نے ہندوستان کے ساتھ متصل بین الاقوامی سرحد کے پاس دیہاتوں کا دورہ کیا تاکہ صورتحال کا بذات خود جائزہ لیا جاسکے، پاکستانی عہدیداروں نے آج یہ بات کہی۔ انہوںنے بتایا کہ ہندوستان اور پاکستان سے متعلق یو این ملٹری ابزرورس گروپ کی ٹیم نے دوشنبہ اور سہ شنبہ کو سی

سرحدی صورتحال پیچیدہ نہ بنائیں ، چین کا مشورہ

بیجنگ ۔ 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چین نے آج اروناچل پردیش میں میک مہون لائن پر طویل ترین روڈ نیٹ ورک تعمیر کرنے ہندوستان کے منصوبہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ ہندوستان ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائے گا جس سے سرحدی تنازعہ کی قطعی یکسوئی سے قبل صورتحال پیچیدہ ہوجائے۔ وزارت خارجہ ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ہمیں ابھی حقائق کا تعی

وادی تیراہ میں خودکش حملہ پانچ افراد جاںبحق

پشاور،15 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) خیبرایجنسی میں واقع وادی تیراہ کے علاقہ پیرمیلہ میں خودکش حملہ میںپانچ افراد جاںبحق ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق خود کش حملے میں 7 افراد زخمی بھی ہو ئے۔خود کش حملے کے بعد علاقے کو سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ امدادی کارکنان جاںبحق اور زخمی ہونے والوں کو قریب واقع طبی مرکز منتقل کر رہے ہ

طوفان ہد ہد: راحت کاری کیلئے تلگو گروپ کی امداد کا اعلان

نیویارک۔ 15 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) تلگو اسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ جو ہندوستان سے باہر سب سے بڑی تلگو تنظیم ہے، طوفان ہد ہد جس نے آندھراپردیش اور اڈیشہ میں تباہی مچائی، اس کے متاثرین کیلئے جاری راحت کاری مساعی کے ضمن میں 100,000 امریکی ڈالر کا عطیہ دے گی۔ صدر اسوسی ایشن موہن نانا پنینی نے طوفان کے سبب جانی و مالی نقصان پر تشویش کا اظہار

’اسلامک اسٹیٹ‘ سے تعلق کے شبہ میں ملائشیا سے 13 افراد گرفتار

کوالالمپور، 15 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ملائشیا کی پولیس نے مشرق وسطیٰ کی شدت پسند عسکری تنظیم ’’اسلامک اسٹیٹ‘‘ سے تعلق رکھنے کے الزام میں تیرہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ گزشتہ ماہ بھی حکام نے تین افراد کو کوالالمپور کے ہوائی اڈے سے گرفتار کیا تھا۔

عراق میںرکن پارلیمان سمیت 25 افراد ہلاک

بغداد،15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) عراقی دارالحکومت بغداد کے زیادہ تر شیعہ آبادی والے ایک علاقے میں خود کش کار بم حملے میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس اور طبی ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں عراقی پارلیمان کا ایک رکن بھی شامل ہے۔ اس بم حملے کی ذمہ داری عسکریت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے قبول کر لی ہے۔ ایک خود کش حملہ آور کی طرف سے

اسرائیل نے کرم سالم کراسنگ بند کر دی

غزہ۔ 15 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیل نے غزہ اور غرب اردن کو ملانے والی تجارتی راہداری ’کرم ابو سالم‘ کے راستے غزہ سے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں زرعی پیداوار برآمد کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ غزہ وزارت زراعت کے ڈائریکٹر جنرل مارکیٹنگ تحسین السقا نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نے لغو الزام کو بنیاد بنا کر غزہ سے پن

ممبئی حملے، جج کا ساتویں مرتبہ تبادلہ

لاہور ۔ 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) 2008ء ممبئی حملوں میں ملوث 7 پاکستانی مشتبہ افراد کے خلاف سماعت کررہی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کی ساتویں مرتبہ تبدیلی کی گئی ۔ ایک سال سے جج عتیق الرحمن اس مقدمہ کی سماعت کررہے تھے لیکن بنا کسی وجہ کے ان کا تبادلہ کردیا گیا ۔آج لاہور ہائیکورٹ میں کوئی کارروائی نہیں ہوسکی اور عدلیہ کے دفتر نے سماعت 22

اسرائیل مزیدبستیوں کی تعمیر سے باز رہے: بان کی مون

نیو یارک ۔ 15 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے غزہ میں تباہی کو شرمناک قرار دیا اور اسرائیل کو مزید بستیوں کی تعمیر سے باز رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ برطانیہ نے بھی فلسطین کوتسلیم کرنے کا اہم قدم اٹھایا ہے۔ اس ضمن میں برطانیہ کی علامتی قرارداد بھی اسرائیل پربھاری گزری۔ یہ قرارداد ایسے وقت منظورکی گئی ج

نیٹو کے ہیلی کاپٹروں کی پاکستانی سرحد کی خلاف ورزی

پشاور ،15 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں موجود اتحادی افواج کے گن شپ ہیلی کاپٹروں نے آج صبح پاکستانی سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی علاقے میں پروازیں کی ہیں۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ کم ازکم پانچ نیٹو ہیلی کاپٹرز پاک۔ افغان سرحد پر پرواز کرتے ہوئے دیکھے گئے، جبکہ ان میں سے دو نے پاکستانی سرحد کے ساتھ طورخم کے علاقے پر پ