Month: 2014 اکتوبر
طوفان ہد ہد سے متاثرہ اڈیشہ کا مرکز سے مالی تعاون کا مطالبہ
بھوبنیشور۔/16اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت اڈیشہ نے طوفان ہدہد سے تباہ شدہ معیشت کی بحالی کیلئے نیشنل ڈیساسٹر رسپانس فنڈ ( این ڈی آر ایف ) سے500کروڑ روپئے کی عبوری امداد طلب کی ہے۔ وزیر اعلیٰ اڈیشہ نوین پٹنائیک نے وزیر اعظم نریندرمودی کے نام تحریر کردہ ایک مکتوب میں مذکورہ مطالبہ کیا ہے تاکہ اڈیشہ کے تباہ شدہ انفراسٹرکچر کو ایک بار پ
طوفان ہدہد سے متعلق ریڈیو کی اطلاعات فائدہ مند ثابت ہوئیں
کوراپٹ 16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اڈیشہ کے کوراپٹ ضلع کے پہاڑی علاقوں میں طوفان ہدہد سے متعلق بیداری پیدا کرنے میں ریڈیو نے اہم رول ادا کیا ۔ یہاں کے لوگ نہ تو اخبارات پڑھتے ہیں اور نہ ہی ٹی وی تک ان کی رسائی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہاں ہلاکتوں کی تعداد بے حد کم رہی ۔ دریں اثناء بوئپاری گوڈا بلاک کے تحت موضع ماجھی گوڈا کے ساکن مڈل پارلیا نے
مالدہ اور مرشد آباد میں دھماکے ، دو زخمی
مرشد آباد ۔ 16 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مغربی بنگال کے مالدہ اور مرشد آباد اضلاع میں ہوئے دو دھماکوں میں دو افراد زخمی ہوگئے ۔ یاد رہے کہ نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (NIA) 2 اکٹوبر کو بردوان میں ہوئے دھماکوں کی تحقیقات کرہی رہی تھی کہ مزید دو دھماکوں نے ان کو حیرت زدہ کردیا ۔ پہلا دھماکہ مالدہ ضلع کے بائی چاپا موضع میں واقع ایک مکان میں ہ
ششی تھرور آج بھی کانگریس کے بااعتماد لیڈر : ڈگ وجے
بنگلور۔/16اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس جنرل سکریٹری ڈگ وجے سنگھ نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ششی تھرور جنہیں وزیر اعظم نریندر مودی کی ستائش کے بعد زبردست تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑ ا تھا، پارٹی سے تعلق رکھنے والے آج بھی ان پر اتنا ہی اعتماد کرتے ہیں جتنا پہلے کرتے تھے۔ ڈگ وجے سنگھ نے کہا کہ ششی تھرور آج بھی کانگریس پارٹی کے رک
بردوان دھماکوں کی این آئی اے تحقیقات کو سی پی آئی ( ایم ) کی تائید
کولکتہ۔/16اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی ( ایم ) جنرل سکریٹری پرکاش کرت نے آج بردوان دھماکوں کی تحقیقات این آئی اے کے حوالے کرنے مرکز کے فیصلہ کی حمایت کی اور کہا کہ اس فیصلہ کو ریاستی اختیارات میں دراندازی سے تعبیر نہیں کیا جانا چاہیئے جیسا کہ مغربی بنگال کی ترنمول کانگریس حکومت محسوس کررہی ہے۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ یہ
وقف بورڈ کے شعبہ قضات پر عملاً بروکرس کا کنٹرول
درخواست گزاروں کا ہجوم ، اسٹاف کی تعداد میں اضافہ اور عصری سہولیات کی فراہمی ناگزیر
دلت لڑکے کے قتل معاملہ کی عاجلانہ یکسوئی کی جائے
جتن رام مانجھی کی ڈائرکٹر جنرل آف پولیس اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو خصوصی ہدایت
ایس ایس سی پرچہ ریاضی میں طلباء کو الجھن
نئے انداز کی ترتیب اور امتحانی طریقہ کار میں تبدیلی سے مشکلات
ایس ایس سی پرچہ ریاضی میں طلباء کو الجھن
نئے انداز کی ترتیب اور امتحانی طریقہ کار میں تبدیلی سے مشکلات
اعظم خان سے کارآمد کارتوس رکھنے پر پوچھ گچھ
نئی دہلی ۔ 16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے وزیرشہری ترقی اعظم خان کوآج اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر سیکوریٹی عہدیداروں نے روک لیا جبکہ وہ لکھنؤ کیلئے فلائیٹ میں سوار ہونے والے تھے کہ ان کے ہینڈ بیاگیج سے 4 کارآمد کارتوس برآمد ہوئے۔ عہدیداروں نے کہا کہ اعظم خاں کو ایرپورٹ ٹرمنل پر سی آئی ایس ایف سیکوریٹی پرسنل نے روکا جب ان
آئی ایس آئی ایس کیخلاف مقدمہ زیرغور
نئی دہلی ۔ 16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزارت داخلہ قومی تحقیقاتی ایجنسی کی اس تجویز کا جائزہ لے رہی ہیکہ آئی ایس آئی ایس کے خلاف کیس درج رجسٹر کیا جائے تاکہ ہندوستان میں اس کے ممکنہ پھیلاؤ کا سدباب ہوسکے کیونکہ ممبئی کے 4 نوجوان اس دہشت گرد تنظیم میں شامل ہوگئے ہیں۔ تاہم ذرائع نے کہا کہ وزارت داخلہ این آئی اے کو آئی ایس آئی ایس کے سربراہ
سیاسی صف بندیوں کے اشارے
بتوں نے توڑ دی خود ہی سے رسم بے مہری
صنم کدے میں ایک ایسا بھی انقلاب آیا
سیاسی صف بندیوں کے اشارے
مودی سے تنڈولکر کا سوچھ بھارت ابھیان پر تبادلہ خیال
نئی دہلی۔/16اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ لیجنڈ سچن تنڈولکر نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرتے ہوئے ’’ سوچھ بھارت ابھیان ‘‘ میں ان ( سچن ) کے تعاون کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔ 41سالہ تنڈولکر ان 9 اہم شخصیتوں میں شامل ہیں جن کا انتخاب وزیر اعظم نے اپنے ابھیان کو چلانے کیلئے منتخب کیا ہے جس کا آغاز جاریہ ماہ کے اوائل م
تشکیل حکومت کیلئے شیوسینا کی ضرورت نہیں: بی جے پی
پٹنہ ؍ جموں 16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اگزٹ پول سروے سے بلند حوصلہ بی جے پی نے آج دعویٰ کیاکہ وہ ہریانہ اور مہاراشٹرا میں اپنے بل بوتے پر حکومت قائم کرے گی اور پرزور انداز میں کہاکہ مہاراشٹرا میں تشکیل حکومت کے لئے اُس کو شیوسینا کی تائید کی ضرورت نہیں ہے۔ بی جے پی کے ترجمان سید شاہنواز حسین نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ