عراق: داعش نے 46 قبائلیوں کو قتل کردیا

بغداد۔30اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عراق کے مغربی صوبے الانبار کے شہر ہیت میں دولت اسلامیہ (داعش) کے جنگجوؤں نے اپنے مخالف قبیلے کے 46 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور 500 خاندانوں کا محاصرہ کر لیا ہے۔ الانبار سے موصولہ اطلاع کے بموجب داعش کے جنگجوؤں نے گذشتہ تین روز سے صوبے کے صحرا میں دربدر ہونے والے خاندانوں کا محاصرہ کررکھا ہے او

سری لنکا میں لینڈ سلائیڈنگ، 200افراد ہلاک؟

کولمبو ۔30اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا میں مٹی کے تودوں تلے دبے ہوئے افراد کے زندہ بچنے کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔ تاہم ڈیزاسٹر مینجمنٹ منسٹر ماہندا اماراویرا نے آج بتایا کہ سرچ اور امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے البتہ ہلاکتوں کی تعداد 300سے کم کرتے ہوئے تقریباً 200کر دی ہے۔ چائے کی پیداوار کے حوالے سے مشہور کوس لانڈا میں

لیبیا میں جنگجو جنگی جرائم کے مرتکب :ایمنسٹی

بن غازی۔30اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ مغربی لیبیا میں قبضے کی خاطر جاری لڑائی میں حکومت نواز اور باغی دونوں گروہ جنگی جرائم کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ گزشتہ روز جاری کردہ ایک رپورٹ میں اس عالمی ادارے نے کہا کہ فریقین نہ صرف قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں بلکہ ساتھ ہی عام شہریوں پر بھی مظالم ڈھا رہے ہیں۔ ملی

تیونس الیکشن، سکیولر ’ندا تونس‘ کامیاب

تیونس ۔30اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) تیونس الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ابتدائی سرکاری نتائج کے مطابق اتوار کو منعقد ہوئے پارلیمانی انتخابات میں سکیولر پارٹی ’ندا تونس‘ نے 85 جبکہ اسلام پسند النہضہ نے 69 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز نے بتایا کہ الیکشن حکام نے آج بتایا کہ ان پارلیمانی انتخابات میں ’ندا تونس‘

داعش کی اکلوتی یہودن جنگجو شامی محاذ جنگ پر

لندن ۔30اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عراق اور شام میں سرگرم طاقتور شدت پسند تنظیم دولت اسلامی ’’داعش‘‘ میں ویسے تو دنیا بھر سے مسلمان عسکریت پسند بڑی تعداد میں شامل ہورہے ہیںاور بہت سے نوجوان تنظیم میں شمولیت کیلئے اپنے اپنے ملکوں سے روانہ ہو چکے ہیں اور کئی روانگی کیلئے پرتول رہے ہیں۔اسی اثناء میں اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے ایک چونکا

فوجی طیارہ گرکرتباہ ، پائلٹ ہلاک

نیویارک۔30اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )کیلی فورنیامیں فوجی تربیتی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا جس کے سبب پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ حکام کے مطابق سدرن کیلی فورنیا نیوی بیس کے قریب ایک میدان میں طیارہ گر کر تباہ ہوا۔ حادثے میں طیارہ کا پائلٹ ہلاک ہوگیا، تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔ گرنے سے قبل طیارے میں دھوئیں کے بادل دیکھے گئے تھے۔ابھی تک

نیلوفر ، پاکستانی ساحلوں تک پہنچ گیا

کراچی۔30اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) نیلو فر طوفان کراچی کی طرف بڑھ رہاہے۔ساحل سے اس کا فاصلہ لگ بھگ 600کلومیٹر رہ گیا ہے لیکن طوفان سے پہلے اس کی آمد کے اشارے ابھی سے پہنچنے لگے ہیں۔ بارش کے قطرے پھولوں کی طرح کراچی کے مختلف علاقوں میں برس رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ نیلو فر سے پاکستان کو خطرہ نہیں،اب اس کا زور ٹوٹ گیا ہے

مہاجرین پر بیرل بموں کا حملہ ،خوفناک کارروائی: امریکہ

واشنگٹن ۔30اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) شامی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے ادلب صوبے میں ایک مہاجر کیمپ پر دو بیرل بم برسائے ہیں، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ امریکہ نے اس واقعے کو ایک خوفناک کارروائی قرار دیا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ شامی فضائیہ نے شمالی صوبے ادلب میں قائم عابدین نامی ایک ای

سعودی عرب میں ایک شخص کا سر قلم

ریاض۔ 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے اپنے قبائلی ساتھی کا قتل کرنے کی پاداش میں ایک شخص کا سرقلم کردیا۔ اس سال سعودی عرب میں سزائے موت سنائے جانے والے درجنوں واقعات میں سے یہ تازہ واقعہ ہے اس کے خلاف حقوق تنظیموں نے احتجاج کیا ہے۔ ہادی بن رشید الدوساری سعودی شہری ہے جس نے اپنے ساتھی کو چھرا گھونپ کر ہلاک کیا تھا۔

برکینا کی پارلیمنٹ نذرآتش، صدر کیخلاف احتجاج

اوگاڈوگو۔ 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) برکینا فاسو نے آج برہم مظاہرین نے پارلیمنٹ کو آگ لگا دی اور تشدد برپا کیا اس سے حکومت کو رائے دہی کا منصوبہ ترک کرنا پڑا۔ احتجاجیوں نے صدر کے خلاف بھی مظاہرے کئے۔ رائے دہی کے متنازعہ منصوبہ کو ترک کردینے کے بعد صدر بلائیسے کمپورے کو اپنی 27 سالہ حکمرانی میں وسعت دینی پڑی۔ سینکڑوں افراد سیکوریٹی رکاو

پاکستان میں کاروں کو نقصان پہنچانے والے شخص کو سزاء

لاہور ۔ 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی انسداد دہشت گردی عدالت نے کاروں کو آگ لگادینے اور انہیں نقصان پہنچانے کی پاداش میں ایک شخص کو 11 سال کی زسائے سنائی ہے اور سماج میں دہشت پھیلانے کیلئے اس پر ایک لاکھ روپئے جرمانہ عائد کیا ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں میں بتایا گیا ہیکہ شاہد عزیز عرف گلوبٹ کاروں کو تباہ کررہا ہے۔ وہ مولانا طاہرالقا

مسجد حرام میں 81 ہزار مربع میٹر پر نماز ادا نہیں کی جاسکے گی

مکہ مکرمہ ۔30اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) خادم الحرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی ہدایت پر شروع کردہ مسجد حرام کا توسیعی منصوبہ اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ دوسرے مرحلے کے تعمیراتی کام کے دوران اگلے ایک سال تک مسجد حرام میں 81 ہزار 567 مربع میٹر کی جگہ پر نماز کی ادائی اور زائرین کی آمدورفت نہیں ہو سکے گی۔ یہ جگہ صرف تعمیر

حکومت ہند کو فرقہ وارانہ تشدد کے انسدادکیلئے قوانین وضـع کرنا چاہئے: ہیومن رائٹس واچ

نیویارک 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) صف اول کے انسانی حقوق ادارہ نے ایک کے بعد ایک قائم ہونے والی حکومتوں پر 1984 ء کے سکھ دشمن فسادات میں سینئر عہدیداروں کے کردار پر ان کے خلاف مقدمہ چلانے سے ’’قاصر‘‘ رہنے پر اُن کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی بناء پر سخت تنقید کی اور نئی حکومت سے خواہش کی کہ پولیس اصلاحات کرے اور فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف ق

وزیراعظم کی آخرکار آسٹریلیا میں انجیلا میرکل سے ملاقات متوقع

نئی دہلی 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی جرمن چانسلر انجیلا میرکل سے آئندہ ماہ آسٹریلیا میں ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات جولائی میں برلن میں ہوگئی ہوتی لیکن اِسے جرمن قائد کے برازیل جانے کے فیصلہ کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا۔ چانسلر جرمنی انجیلا میرکل ورلڈکپ فٹبال فائنلس میں اپنے ملک کی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کیلئے برازیل گ

کٹھواکشمیر میں 100 مثالی مراکز رائے دہی اور 70 سہولتی

جموں 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت جموں و کشمیر نے 100 مثالی مراکز رائے دہی اور 70 سے زیادہ رائے دہندوں کو سہولت فراہم کرنے کے کاؤنٹر ریاست کے سرحدی ضلع کٹھوا میں قائم کئے ہیں۔ 100 سے زیادہ ارکان پارلیمنٹ اِس ضلع میں رائے دہندہ دوست سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کوشاں تھے۔ جن میں بیٹھنے کا انتظام، پینے کے پانی، صفائی، خصوصی رائے دہندوں، خو

لیفٹننٹ گورنر دہلی کی تشکیل حکومت کیلئے کوششیں مثبت

نئی دہلی 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج لیفٹننٹ گورنر دہلی نجیب جنگ کے دہلی میں تشکیل حکومت کے امکانات تلاش کرنے کے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا اور کہاکہ اُنھیں مہلت دی جانی چاہئے کیونکہ باہر کی تائید سے اقلیتی حکومت تشکیل دی جاسکتی ہے۔ سپریم کورٹ کی 5 رکنی دستوری بنچ نے جس کی صدارت چیف جسٹس ایچ ایل دتو کررہے تھے، اخباری

مودی ۔ فرنویس اتحاد کی شیوسینا کی ستائش

ممبئی 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے مہاراشٹرا کی حکومت سنبھالنے سے ایک دن قبل وزیراعظم نریندر مودی اور نامزد چیف منسٹر دیویندر فرنویس نے کہاکہ ریاست اُن سے ’’اچھے دن‘‘ کی توقع رکھ سکتی ہے۔ لیکن اُس کی سابق حلیف پارٹی نے این سی پی کی تائید حاصل کرنے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہاکہ فرنویس حکومت کو ایک بڑا چیلنج ایوان اسمبلی می