نئی ریاست تلنگانہ میں اقلیتوں اور شہریوں کے مسائل پر گول میز کانفرنس

حیدرآباد ۔ 4 اکٹوبر (پریس نوٹ) تلنگانہ ایلڈرس فورم اور تلنگانہ فاونڈرس فورم کے زیراہتمام گول میز کانفرنس بعنوان ’’نئی ریاست تلنگانہ میں اقلیتوں اور شہریوں کے مسائل‘‘ 11 اکٹوبر ہفتہ کو شام 5.30 بجے مدینہ ایجوکیشن سنٹر منعقد ہوگی۔ علمائے کرام اور ہمہ جماعتی و سیاسی قائدین مخاطب کریں گے۔

ریڈیو سے خطاب

ہم ہی نہیں جہاں میں گرفتارِ رنج و غم
اس کے بھی دل کو شاید نہ چین و قرار ہے
ریڈیو سے خطاب

اسرائیل سے یوروپی تعلقات داؤ پر

برسلز 4 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) یورپی یونین نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل مشرقی بیت المقدس میں غیرقانونی کالونیوں کی تعمیر کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے ورنہ تل ابیب کے ساتھ تعلقات خراب ہو سکتے ہیں۔ یونین کے صدر دفتر سے کل ایک بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات کی بنیاد امن معاہدوں کے احترام میں مضمر ہے۔ اسرائی

ڈلاس میں ایبولا وائرس سے 10 افراد کو شدید خطرہ

ہوسٹن 4 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) امریکی حکام صحت ممکنہ ایبولا وائرس سے متاثرہ کم و بیش 50 افراد کا یکسوئی سے مشاہدہ کررہے ہیں جن میں سے 10 افراد کے بارے میں یہ کہا جارہا ہے کہ اُن کے ایبولا وائرس سے متاثر ہونے کے قطعی امکانات موجود ہیں کیونکہ سب سے پہلے جس امریکی مریض کو ا یبولا سے متاثر پایا گیا تھا ، 10 افراد اُس مریض سے قریبی روابط میں تھ

لاپتہ ملائیشیائی طیارے کی تلاش کا کام پھر شروع

کوالالمپور ،4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کی تلاش کا کام 4 ماہ کے تعطل کے بعد دوبارہ شروع کردیا گیا۔ ملائیشیا کا بوئنگ طیارہ ایم ایچ 370 8مارچ کو کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا تھا جس میں 239 مسافر سوار تھے۔ 4ماہ پہلے طیارے کی تلاش کا کام روک دیا گیا تھا جس کا مقصد بحر ہند کی تہہ میں تلاش کے علاقے کو سمجھنا او

صدر بشارالاسد نے نماز عیدالاضحی ادا کی

دمشق۔ 4 اکٹوبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) صدر شام بشارالاسد نے دمشق کی ایک مسجد میں عیدالاضحی کی نماز کی ادائیگی کیلئے عرصہ دراز کے بعد کسی عوامی اجتماع میں اپنی جھلک دکھائی ۔ سرکاری میڈیا اور صدر کے سرکاری ٹوئیٹر پر بشارالاسد کی تصاویر اپ لوڈ کی گئی ہیں جن میں انھیں علمائے دین اور اُن کے سرکاری رفقاء کے ساتھ نماز کی ادائیگی کرتے ہوئے دکھایا

برازیل میںصدارتی انتخابات سکیورٹی انتظامات میں اضافہ

ریوڈی جنیرو۔4 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) برازیل میں صدارتی انتخابات کی تاریخ قریب آتے ہی ملک بھر میں سکیورٹی کے انتظامات میں اضافہ کر دیا گیا۔ برازیل کے صدارتی انتخابات میں بس ایک دن رہ گیا، اس دوران ملک بھر میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔ کسی بھی خطرے کے پیش نظر ریو ڈی جنیرو کی سڑکوں پر پولیس نے گشت بڑھا دیا ہے۔ گزشتہ ہفت

دولت اسلامیہ سے مغویہ کے والد کی رہائی کی اپیل

حلب ۔4 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانوی صحافی جان کینٹلی کے والد نے انتہاپسند گروپ سے استدعا کی ہے کہ اُس کے مغویہ بیٹے کو رہا کردیا جائے ۔ یاد رہے کہ جان کینٹلی کو انتہاپسند گروپ کے ذریعہ اغواء کیا گیا ہے ۔ پانچ منٹ طویل ویڈیو میں مغویہ صحافی کے 81 سالہ والد پال کینٹلی نے ایک ہاسپٹل کے بستر پر دراز نحیف آواز میں اغواء کاروں سے اپیل کی

ہانگ کانگ میں احتجاج کے مقام سے 19 افراد گرفتار

ہانگ کانگ ،4 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہانگ کانگ پولیس نے آج ادعا کیا کہ جمہوریت کا مطالبہ کرنے والے 19 احتجاجیوں کو گرفتار کیا گیا ہے حالانکہ احتجاجیوں نے اپنے احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ایک ہفتے سے انتہائی پرامن انداز میں جاری رکھا ہے لیکن کچھ لوگوں نے اُن احتجاجیوں کو وہاں سے نکال باہر کرنے کی کوشش کی جس سے تشدد پھوٹ پڑا جس میں 12 افراد اور

پاکستان میں پولیو کے مزید آٹھ کیسوں کا انکشاف

اسلام آباد ۔4 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ یہ ایک ایسا ملک بن چکا ہے جہاں پولیو سے متاثرہ ایک بھی فرد نہیں ہے لیکن دوسری طرف پڑوسی ریاست پاکستان میں پولیو کے آٹھ نئے معاملات منظرعام پر آئے ہیں اور اس طرح جاریہ سال میں اس بیماری سے متاثر ہونے والوں کی جملہ تعداد 202 ہوگئی ہے جو انسانوں کو معذور و اپاہج

داعش کے ٹھکانوں پر 48 گھنٹے میں اتحادیوں کے 6 حملے

واشنگٹن۔ 4 اکٹوبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام) شام میں اور عراق میں سرگرم اسلامی شدت پسند تنظیم دولت اسلامی ’’داعش‘‘کے ٹھکانوں پر اتحادی فوج کے فضائی حملے بدستور جاری ہیں۔ گزشتہ دو روز میں سعودی عرب، امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے جنگی طیاروں نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر 6 حملے کئے اور شدت پسند گروپ کو بھاری جانی اور مالی نقصان سے دوچار کیا