عراق میں خودکش حملہ، 17 ہلاکتیں

بغداد ۔7 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) عراقی شہر سامرا کے نواح میں ایک خود کش حملے میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس اور طبی ذرائع نے آج بتایا کہ ایک خود کش حملہ آور نے اپنی بارود سے لدی بکتر بند گاڑی کے ساتھ ایسے گھروں کو نشانہ بنایا جو شیعہ ملیشیا ارکان کے زیر استعمال تھے۔ پیر کی شام اس بم دھماکے کے نتیجے میں دومکانات پوری طرح

چین میں ڈینگی وائرس کے باعث 6 ہلاکتیں

بیجنگ ۔7 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) جنوبی چین میں مچھروں کے ذریعے پھیلنے والے ڈینگی وائرس کی وباء کے نتیجے میں کم ازکم چھ افراد ہلاک اور اکیس ہزار سے زائد بیمار ہو گئے ہیں۔ بیجنگ کو موصولہ اطلاعات میں حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چین میں گزشتہ لگ بھگ دو عشروں کے دوران ڈینگی وائرس کی یہ شدید ترین وباء ہے۔ حکام کے مطابق اس وائرس کے با

شمالی وزیرستان: امریکی ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک

پشاور۔7 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے شمال مغرب میں واقع وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں امریکہ کے بغیر پائیلٹ جاسوس طیارے نے گذشتہ 24 گھنٹے میں دوسرا میزائل حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے ہیں۔انٹلیجنس ذرائع کے مطابق امریکی ڈرون نے شمالی وزیرستان کے علاقے منگروٹی میں طالبان

مہاراشٹرا انتخابات : مودی کی ریلیوں پر سینا ۔ بی جے پی میں لفظی تکرار

ممبئی 7 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں وزیراعظم نریندر مودی کی مہاراشٹرا میں انتخابی ریلیوں کے مسئلہ پر سابق حلیف جماعتوں بی جے پی اور شیوسینا کے مابین لفظی تکرار شروع ہوگئی ہے ۔ شیوسینا نے کہا کہ مودی کے انتخابی جلسوں پر خطیر سرکاری رقومات خرچ کی جا رہی ہیں جبکہ بی جے پی نے اپنی جوابی تنقید میں کہا ک

خواتین سے چھیڑ چھاڑ پٹنہ بھگدڑ واقعہ کی اصل وجہ

پٹنہ 7 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پٹنہ کے گاندھی میدان میں پیش آئے بھگدڑ کے واقعہ کے عینی شاہدین اور اس میں بچ جانے والے افراد نے کہا ہے کہ انتظامیہ کی لا پرواہی ‘ خواتین سے چھیڑ چھاڑ اور افواہیں اس بھگدڑ کیلئے ذمہ دار ہیں جس کے نتیجہ میں 33 افراد ہلاک اور دوسرے کئی زخمی ہوگئے ہیں۔ ان افراد نے حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی تحقیقاتی کمیٹی ک

میگھالیہ میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 59 ہوگئی

کھاسی ہلز ڈسٹرکٹ (میگھالیہ) ۔ 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) میگھالیہ میں سیلاب اور زمین کھسکنے کے واقعات میں مزید ایک نعش ملنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 59 ہوگئی۔ ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ واضح رہیکہ شدید سیلاب اور زمین کھسکنے کے واقعات سے زائد از 2 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جہاں کم و بیش 1172 مواضعات زیرآب آجانے سے 30,000 افراد بے گھر ہو

وزیر اعظم عادی دروغ گو : کانگریس کا الزام

نئی دہلی 7 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی کو عادی دروغ گو قرار دیتے ہوئے کانگریس نے آج ان پر الزام عائد کیا کہ وہ رابرٹ وڈرا کے نام سے اراضی معاملتوں کا الزام عائد کرتے ہوئے ہریانہ کے عوام اور الیکشن کمیشن کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پارٹی نے کہا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ وزیر اعظم اوچھے الفاظ استعمال کر رہے ہیں۔ پا

کیا ووٹرس میں اب بھی علاقائی جذبات ہیں؟

نئی دہلی ۔ 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ملک کی دو اہم ریاستی پارٹیاں شیوسنا (مہاراشٹرا) اور انڈین نیشنل لوک دل (ہریانہ) جہاں آنے والے انتخابات میں کسی سیاسی پارٹی کا دوسری سیاسی پارٹی سے کوئی اتحاد نہیں ہے، وہاں اب یہ بات ثابت ہوجائے گی کہ آیا سیاسی اتحاد کے بغیر بھی کیا ووٹرس میں علاقائی جذبات پائے جاتے ہیں۔ مہاراشٹرا کے آخری پانچ اسمبلی

ٹھاکرے کا احترام اس وقت کہاں تھا جب اتحاد توڑا گیا تھا : شیوسینا

ممبئی ۔ 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا نے وزیراعظم نریندر مودی پر تازہ ترین تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی جی، دہلی میں اپنا کام کاج چھوڑ کر مہاراشٹرا میں ریالیاں منعقد کررہے ہیں جبکہ شیوسینا یہ جاننا چاہتی ہیکہ وزیراعظم کے جلیل القدر عہدہ پر فائز ہونے کے بعد انہوں نے (مودی) مہاراشٹرا کی ترقی کیلئے کیا کیا؟

بہار بھگدڑ : وزیراعلیٰ کے دورہ کے بعد 8 ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی

پٹنہ ۔ 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں دسہرہ کے روز ہوئی بھگدڑ جس میں 33 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور جس کے بعد 4 اعلیٰ سطحی عہدیداروں کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کارروائی گئی تھی اور اب مزید 8 ڈاکٹروں کے خلاف بھی فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ یاد رہیکہ صرف دو روز قبل وزیراعلیٰ مانجھی نے پٹنہ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپ

بالی ووڈ کی جانب سے عید کی مبارکباد

ممبئی ۔ 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اسٹارس امیتابھ بچن، انیل کپور، سوناکشی سنہا اور کرن جوہر نے اپنے مداحوں کو عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کی۔ ہمیشہ کی طرح ٹوئیٹر پر اپنے پیغامات تحریر کرنے والوں نے اپنے مداحوں سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ ان کی قربانیوں اور دعاؤں کو قبول فرمائے۔ امیشاپٹیل، مادھوری ڈکشٹ اور سجوائ

پاکستان جنگ بندی کی خلاف ورزی روکے : کرن سنگھ

نئی دہلی 7 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کی جانب سے جموں و کشمیر میں لائین آف کنٹرول پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے دوران سینئر کانگریس لیڈر کرن سنگھ نے آج پاکستان سے کہا کہ وہ سرحدی علاقوں میں فائرنگ کا سلسلہ بند کرے اور وہاں امن برقرار رکھا جائے ۔ کرن سنگھ کشمیر میں صدر ریاست اور گورنر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہو

فلم حیدر پر امتناع کا مطالبہ

جموں۔ 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وشال بھردواج کی نئی فلم حیدر میں کشمیر کے مشہور سن ٹمپل کو غلط انداز میں پیش کرنے کا سخت نوٹ لے کر بے گھر کشمیری پنڈتوں کی کمیٹی نے فلم پر امتناع عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔ دریں اثناء آل پارٹیز مائیگرنٹس کوآرڈینیشن کمیٹی صدرنشین ونود پنڈت نے کہا کہ فلم میں ’بسمل‘ گانے کے دوران قدیم مرٹنڈ ٹمپل کو شیطانوں

پی آئی او کارڈس تاحیات کارکرد ہوں گے

نئی دہلی ۔ 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) گذشتہ ماہ امریکہ کے شہر نیویارک میں واقع میڈیسن اسکوائر گارڈن میں وزیراعظم ہند نریندر مودی نے اپنی تقریر کے دوران سفارتی اور ویزہ اجرائی جیسے موضوع پر روشنی ڈالی تھی اور اس تعلق سے کچھ اہم اعلانات بھی کئے تھے جس کی تکمیل کرتے ہوئے 30 ستمبر کو ایک گزیٹ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے جس کے تحت اسے تمام ہن

نتن گڈکری کو الیکشن کمیشن کی نوٹس

ممبئی ۔ 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن آف انڈیا نے مرکزی وزیر نتن گڈکری پر مہاراشٹرا کے ایک دیہی علاقہ میں جہاں انتخابات منعقد شدنی ہیں، انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ایک نوٹس جاری کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہفتہ کو لاتور میں ایک ریالی سے خطاب بی جے پی کے سابق صدر نے کہا تھا کہ رشوت لینے میں کوئی برائی نہیں ہے۔ ان کا یہ

ودربھا میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر

ناگپور ۔ 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے ودربھا خطہ میں بھی انتخابی بخار میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے کیونکہ اتوار سے وزیراعظم نریندر مودی نے بھی گونڈیا سے انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ یہاں اسبات کا تذکرہ ضروری ہیکہ تمام سیاسی پارٹیاں دسہرہ اور عیدالاضحی تہوار گزر جانے کا انتظار کررہے تھے تاکہ انتخابی مہمات کا آغاز کیا جاس