مودی خاموش کیوں ہیں ؟ راہول کا استفسار ، شیوسینا کی بھی تنقید
ممبئی ؍ نئی دہلی ۔ 8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی پر تنقیدوں میں شدت پیدا کرتے ہوئے شیوسینا نے آج کہا کہ انہیں مہاراشٹرا کی سیاست کے بجائے پاکستانی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے مؤثر اقدامات پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔ بی جے پی کی سابق حلیف شیوسینا نے ترجمان سامنا کے اداریہ میں مودی کے قبل ازیں دیئے گئے بیان پر