انا ڈی ایم کے کیخلاف عدلیہ سے اپیل

چینائی، 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)ڈی ایم کے پارٹی نے آج سپریم کورٹ اور مدراس ہائیکورٹ دونوں عدالتوں کے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ آل انڈیا انا ڈی ایم کے پارٹی کے ورکرس کیخلاف تحقیر عدالت کی کارروائی شروع کی جائے ، کیونکہ انھوں نے مبینہ طورپر اُس خصوصی جج سے غلط برتاؤ کیا جنھوں نے اُن کی لیڈر جیہ للیتا کو غیرمحسوب دولت کے ایک کیس میں 4 سال س

سرحد پر فائرنگ ‘ راہول کی مودی پر تنقید

سرسہ ( ہریانہ ) 11 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر وزیر اعظم کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج کہا کہ جس دن وزیر اعظم نے ملک کو سب کچھ معمول پر لانے کا تیقن دیا تھا اسی دن سے یہ فائرنگ چل رہی ہے ۔ انہوں نے ہند ۔ چین سرحد پر در اندازی کے واقعات پر بھی مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا او

سابرمتی جیل میں 2008 بم دھماکوں کے ملزمین کی بھوک ہڑتال

احمد آباد 11 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) احمد آباد میں 2008 میں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکوں کے مقدمہ کے ملزمین نے مقامی عدالت میں حلفنامہ داخل کرتے ہوئے مطلع کیا ہے کہ جیل میں ان کے ساتھ حکام غیر انسانی سلوک کر رہے ہیں جس کے نتیجہ میں انہوں نے وہاں بھوک ہڑتال شروع کردی ہے ۔ حلفنامہ پرنسپل جج گیتا گوپی کی خصوصی سشن عدالت میں پیش کیا گیا ہے جس کی

مجاہد آزادی عباس علی کا انتقال

علیگڈھ 11 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مجاہد آزادی کیپٹن عباس علی کا آج قبل پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ وہ انڈین نیشنل آرمی کے رکن تھے ۔ ان کی عمر 94 سال تھی ۔ پسماندگان میں ایک فرزند قربان علی اور دو دختران شامل ہیں۔ کیپٹن عباس علی سبھاش چندر بوس کی انڈین نیشنل آرمی میں شامل ہوگئے تھے ۔ انہیں فوج میں کورٹ مارشل کیا گیا تھا اور سزائے موت د

بغداد میںدو کار بم دھماکے 20 افراد ہلاک : درجنوں زخمی

بغداد 11 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) عراق کے دارالحکومت بغداد میں آج ہوئے دو کار بم دھماکوں میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوگئے ۔ علاوہ ازیں عسکریت پسندوں نے ایک صحافی کو بھی ہلاک کردیا جو ایک مقامی ٹی وی چینل کیلئے کام کرتا تھا ۔ پولیس نے کہا کہ پہلا دھماکہ آج رات اس وقت ہوا جب ایک خود کش بمبار نے اپنی کار سکیوریٹی چیک پوائنٹ میں گھسادی ۔ اس دھ

جاریہ سال 80 حجاج کرام جاں بحق

جدہ ۔ /11 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) سال رواں حج میں تقریباً 80 ہندوستانی حجاج کرام جاں بحق ہوئے ۔ اکثر کی علالت یا ضعیف العمری کے سبب ہونے والے عوامل کی بنا موت واقع ہوئی ۔ ہندوستانی قونصل جنرل بی ایس مبارک نے بتایا کہ جاریہ سال 136,020 ہندوستانی عازمین نے فریضہ حج ادا کیا ۔ ان میں حج کمیٹی کے ذریعہ یہ فریضہ ادا کرنے والوں کی تعداد 100,020 ہے ۔ انہ

طوفان ہدہد آج ساحل آندھرا و اوڈیشہ سے ٹکرائیگا

بھوبنیشور / نئی دہلی 11 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آندھرا پردیش میں کل خطرناک طوفان ہد ہد کے ٹکرانے کے امکان سے قبل آج اوڈیشہ حکومت نے امکانی طور پر متاثر ہونے والے علاقوں سے عوام کا تخلیہ کروانا شروع کردیا ہے اور فوجی ٹیموں ‘ ہیلی کاپٹرس وغیرہ کو تیار رکھا گیا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر بچاؤ اور امدادی کاموں کیلئے انہیں استعمال کیا جاسکے ۔ ا

سرحد پر پاکستان کی پھر فائرنگ ‘ ہندوستان کی جوابی کارروائی

جموں 11 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) قدرے معمولی تحمل کے بعد پاکستان نے آج بین الاقوامی سرحد اور پر اور پونچھ و جموں اضلاع میں لائین آف کنٹرول پر دو مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ۔ اس کے نتیجہ میں ہندوستان کی جانب سے بھی زبردست جواب دیا گیا ہے ۔ بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 3 بارڈر آوٹ پوسٹس پر شام 8 بجکر 10 منٹ پر بین الاقوامی سرحد پر

عوام بی جے پی کے جھانسے میں نہ آئیں : سونیا

بھیوانی (ہریانہ ) /11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) یو پی اے حکومت کی جانب سے لائے گئے دیہی روزگار پروگرام اور اراضی حصول قوانین کو کمزور کردینے کی کوشش کا الزام عائد کرتے ہوئے صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج عوام سے کہا کہ وہ بی جے پی کے جھانسے میں نہ آئیں ۔ ہریانہ میں بی جے پی اور انڈین نیشنل لوک دل نے عوام کو بے وقوف بنایا ہے ۔ انہوں نے دعویٰ

انتقال

حیدرآباد ۔ 11 اکٹوبر (راست) جناب محمد حسن علی ابن جناب محمد عبدالماجد کا انتقال بروز جمعہ ہوگیا۔ نماز جنازہ رین بازار جامع مسجد میں 12 اکٹوبر کو ایک بجے دن ادا کی جائے گی اور تدفین آبائی قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزند اور دو دختر ان شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 9866207012 پر ربط کریں۔

کوبانی میں کرد فورسز کے ہیڈکوارٹر پر داعش کا قبضہ

دمشق؍لندن ۔11 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) شام میں اتحادیوں کی جانب سے داعش کے خلاف فضائی حملے جاری ہیں تاہم اس کے باوجود اسلامک اسٹیٹ کے جنگجوئوں نے شام کے سرحدی علاقے کوبانی میں کرد جنگجوئوں کے ہیڈکوارٹر پر قبضہ کر لیا ہے۔ امریکی مشیر کا کہنا ہے کہ آئی ایس کوبانی کے 40فیصد حصے پر قابض ہو چکی ہے تاہم 60 فیصدعلاقہ اب بھی کر د فورسز کے کنٹر