ڈاکٹر حمید الدین شرفی کا لکچر

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا ( آئی ہرک ) کے زیر اہتمام بروز یکشنبہ 12 اکٹوبر منعقد شدنی 1116 ویں تاریخ اسلام اجلاس کا پہلا سیشن صبح 9 بجے ایوان تاج العرفاء حمید آباد واقع شرفی چمن سبزی منڈی منعقد ہوگا ۔ ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک ایک آیت جلیلہ کے تفسیری ، حدیث شریف کے تشریحی اور فقہی مسئلہ کے توضیحی مطالعاتی مواد کی پیشکشی کے بعد احوال انبیاء کے ضمن میں الیاس علیہ السلام اور ایک مہاجر ایک انصاری سلسلہ کے تحت صحابی رسول مقبول ﷺ خلیفہ سوم حضرت سیدنا عثمان غنی ؓ نیز تاریخ ملت کے تسلسل میں تبلیغ دین اور اولیاء کرام کے زیر عنوان سلسلہ وار توسیعی لکچر دیں گے ۔ آئی ہرک انگلش لکچر سیریز کے ضمن میں پروفیسر سید محمد حسیب الدین حمیدی کا بہ عنوان ’حیات طیبہ ‘ 862 واں سلسلہ وار لکچر ہوگا ۔ دوسرا سیشن 1-30 بجے دن جامع مسجد محبوب شاہی مالا کنٹہ زیر نگرانی ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی منعقد ہوگا ۔۔