ماسکو میں قرأت قرآن کا بین الاقوامی مقابلہ

ماسکو۔ 18ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )ماسکو میں قرأت قرآن کا پندرہواں بین الاقومی مقابلہ 20 ستمبر کو’’کروکس سٹی ہال‘‘میں ہوگا۔ روسی دارالحکومت کے بین الاقوامی تعاون کے شعبے کی پریس سروس نے کل ایجنسی ’’انترفاکس‘‘کو مطلع کیا۔مقابلے میں دنیا کے 30ملکوں کے قراء حصہ لیں گے۔ روس کی نمائندگی چیچنیا سے واحد اصحابوو اور داغستان سے ماگومید

اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے69ویں سالانہ اجلاس کا آغاز

اقوام متحدہ۔ 18ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ کی 193 رکنی جنرل اسمبلی کا 69واں سالانہ اجلاس کا گزشتہ روز عالمی ادارے کے ہیڈکوارٹر نیویارک میں شروع ہوگیا۔ دنیا بھر سے آئے رکن ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت کا اجلاس سے خطاب کا سلسلہ 24 ستمبر سے شروع ہو کر یکم اکتوبر تک جاری رہے گا۔ جس میں 2015ء کے بعد اقتصادی ترقی کے ایجنڈا اور انسانی

امریکہ کا مخالف داعش اتحاد ’مضحکہ خیز‘ : روحانی

واشنگٹن ۔ 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکہ زیرقیادت بین الاقوامی اتحاد کا مضحکہ اڑایا جو دولت اسلامیہ عراق و شام (آئی ایس آئی ایس) کے خلاف تشکیل دیا جارہا ہے۔ انہوں نے اسے مضحکہ خیز اقدام قرار دیا اور الزام عائد کیا کہ اس 50 رکنی گروپ کے بعض ارکان نے قبل ازیں دہشت گرد گروپ کو اسلحہ اور ٹریننگ فراہم کی تھی۔ روحانی

فوجی کی بیوی کی خودکشی

حیدرآباد /18 ستمبر ( سیاست نیوز ) ترملگیری کے علاقہ میں ایک فوجی کی بیوی نے خودکشی کرلی ۔ تاہم اس خاتون کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 27 سالہ انورادھا جو ترملگیری علاقہ کے ساکن پیوش کی بیوی تھی ۔ ملٹری کواٹرس میں رہتے تھے ۔ اس خاتون نے آج پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

16 سال سے لا ولد پاکستانی کے یہاں 5 بچوں کی پیدائش

کراچی ۔ 18ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )پاکستان میں ایک خاتون نے اپنے ہاں بچوں کی پیدائش کی شدید خواہش کے باوجود 16 سال تک بے اولاد رہنے کے بعد پانچ جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔ ایک بچی پیدائش کے بعد انتقال کر گئی۔ تین بیٹیاں، ایک بیٹا اور ماں خیریت سے ہیں۔کراچی سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق اس بے اولاد پاکستانی جوڑے کے ہاں ان پانچ جڑواں بچوں کی

سارک ارکان چیلنجوں کا سامنا کرنے ضرور تعاون کریں:راجناتھ

کٹھمنڈو 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سارک ممالک کو مشترکہ چیلنجوں کا سامنا ہے اور انہیں ان سے نمٹنے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے، وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج یہ بات کہی اور زور دیاکہ ہندوستان سرگرم علاقائی اشتراک کو فروغ دینے کیلئے اس گروپ کو ایک بڑے فورم کے طور پر بحال کرنے کا پابند عہد ہے ۔ راجناتھ نے سارک وزرائے داخلہ کان

انتقال

حیدرآباد ۔ 18 ۔ ستمبر : ( راست ) : ڈاکٹر فاطمہ یسین زوجہ ڈاکٹر محمد یسین مرحوم کا 17 ستمبر کو خانگی ہاسپٹل بنجارہ ہلز میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عشاء مسجد عمر فاروقؓ ، اروند نگر کالونی عزیز باغ ٹولی چوکی میں پڑھائی گئی ۔ تدفین پیراماونٹ کالونی سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں ایک فرزند طہ یسین اور ایک دخ