پہاڑی شریف، شاہین نگر میں پولیس محاصرہ اور تلاشی مہم
حیدرآباد۔/3ستمبر، ( سیاست نیوز) سائبر آباد پولیس نے بدنام زمانہ ’ اسنیک گیانگ‘ کے سرغنہ اور پہاڑی شریف فارم ہاؤس میں شوہر کے روبرو بیوی کی مبینہ اجتماعی عصمت ریزی کے کلیدی ملزم فیصل دیانی اور اس کی ٹولی کے دائرہ کو تنگ کردیا ہے۔ کل رات دیر گئے تلاشی مہم کے دوران کمشنر پولیس سائبرآباد فیصل دیانی کے مکان پہنچ گئے اور اس کے دو بھائیوں